
کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق نو جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب چھ کروڑ ڈالر پر آ گئے۔
مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر گیارہ کروڑ کمی سے دس ارب چھتیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر چار کروڑ کمی سے چار ارب انہتر کروڑ ڈالر پر آ گئے۔
