
بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے غیر ملکی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے سیاسی امور میں مداخلت نہ کریں۔ وزارتِ خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں بعض لوگ بیرونی طاقتوں کے ساتھ سازش میں ملوث ہیں۔
ایسے لوگ ہانگ کانگ کے استحکام اور اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
ان عناصر کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔ ہانگ کانگ کے امور چین کا داخلی معاملہ ہیں۔
