
نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجری وال کو حراست میں لے لیا گیا۔
اروند کجری وال کو شمالی گجرات میں جلسہ کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما چار روزہ انتخابی مہم پر گجرات کے دورے پر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے اروند کو حراست میں لیا۔
عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔
