Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سابق کور کمانڈر کراچی و سندھ رینجرز کا شکریہ

December 17, 2016 0 1 min read
Gen Rizwan Akhtar
Gen Rizwan Akhtar
Gen Rizwan Akhtar

تحریر : قادر خان افغان
کراچی کئی عشروں سے انتہا پسندی ، لسانیت ، فرقہ واریت اور صوبائیت کے عفریت میں جکڑا ہوا ہے ۔ سندھ رینجرز کو کراچی میں امن کے قیام کے نفاذ کیلئے تعینات کیا گیا تھا، لیکن ان سے قیام امن کا کام لینے کے بجائے وی آئی پیز کی سیکورٹی اور دیگرا کام زیادہ لیا جاتا تھا ۔ نیشنل ایکشن پلان میں جب یہ فیصلہ ہوا کہ اب کراچی میں کئی عشروں سے اس خوں ریزی کا خاتمہ ہوجانا چاہیے تو یہ بھی فیصلہ ہوا کہ رینجرز کو ان کے اصل کام ، یعنی قیام امن کیلئے استعمال کرتے وقت سیاسی اثر رسوخ کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ کور کمانڈر کراچی نے سندھ رینجرز کے مکمل ساتھ دیا اور ڈی جی رضوان اختر نے کراچی میں حکمت عملیکے تحت رینجرز کو متحرک کرکے کراچی سے انتہا پسندوں اور لسانی تنظیموں کے عسکری ونگز کا خاتمے کا آغاز شروع کردیا ۔ رینجرز کے ڈائیریکٹر جنرل رضوان اختر کو ان کی خدمات کے صلے میں پاکستان کے سب سے معتبر اور اثر رسوخ کے قابل اعتماد ادارے آئی ایس آئی کا سربراہ 22ستمبر 2014 کو تعینات کردیا گیا ہے، اس سے قبل ظہیر الاسلام آئی ایس آئی کے سربراہ اور اُن سے قبل شجاع احمد پاشا آئی ایس آئی کے سربراہ تھے ۔کراچی کے امن دشمن عناصر کا خیال تھا کہ شائد اب رینجرز کی جانب سے کاروائیوںمیں کمی واقع ہوجائے گی لیکن ڈی جی رضوان اختر کی جگہ ڈی جی میجر جنرل بلال اکبر کو کراچی آپریشن کی ذمے داریاں سونپ دی گئی اور کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل نوید مختیارنے کو رکمانڈر کراچی کی حیثیت سے رینجرز کا بھرپور ساتھ دیا۔

کراچی کے امن کیلئے ڈی جی ینجرز بلال اکبراور کور کمانڈر کراچی نوید مختیارنے کراچی کو تین عشروں سے یرغمال بنانے والے اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے والوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کا آغاز کیا تو کراچی کی سیاسی جماعتوں میں ہل چل مچ گئی ،ایم کیو ایم ، پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی، لیاری گینگ وار ، سنی تحریک، مذہبی فرقہ وارانہ تنظیمیں،کالعدم جماعت طالبان ، ڈی جی ینجرز بلال اکبراور کور کمانڈر کراچی نوید مختیارنے فورسز کا بھرپوراستعما ل کیا کہ دہشت گردوں کی چیخیں نکل گئیں ، کراچی آپریشن شروع کرنے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد لیا گیا تھا کہ ان کی سیاسی چھتری میں جو جو جرائم پیشہ ہیں انھیں معاف نہیں کیا جائے گا ، اور قانون کے دائرے میں لایا جائے گا ۔ رینجرز نے سیاسی جماعتوں کو ان کی جماعت میں شامل جرائم پیشہ عناصر کی فہرست بھی دی کہ ان کی گرفتاری کیلئے ان کے ساتھ تعاون کیا جائے ، لیکن ہر سیاسی جماعت نے خود دودھ سے دھوئی جماعت قرار دیا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا ہماری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ۔ رینجرز نے اپنی اخلاقی ذمے داری پوری کی ، اور پھر کراچی آپریشن کو مختلف مرحلوں میں تقسیم کردیا گیا۔

مذہبی منافرت والے گروہ سے تعلق رکھنے والوں پر جب رینجرز کا آپریشن ہوا ، تو آپریشن کے کپتان وزیر اعلی سندھ بڑے خوش تھے ، اس کے بعد جب اے این پی کی باری آئی توبھی کپتان بڑے خوش تھے ، ایم کیو ایم بھی بغلیں بجا رہی تھیں۔اب باری تھی تو ایم کیو ایم کی ، جب ان کے کارکنان کو گرفتار کئے جانے لگا تو ان کیلئے یہ کوئی مسئلہ نہیں تھا ۔ لیکن جب ان کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈالا گیا تو ایم کیو ایم نے سٹپٹا گئی اور یہ پروپیگنڈا کرنا شروع کردیاکہ یہ یکطرفہ آپریشن ہو رہا ہے ،لیکن جب نائن زیرو پر رینجرز نے کاری ضرب لگائی تو کراچی میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے تابوت میں کیل ٹھونک دی گئی ، نائن زیرو سے اسلحہ اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم کی دوسرے درجے کی قیادت فوراََ ملک سے فرار ہوگئی ، رہی سہی کسر’ را ‘کے ایجنٹ الطاف نے پوری کردی ، رینجرز اور فوج کے خلاف تو ان کی ان گنت تقاریر ہیں ، لیکن اس نے جب میڈیا میں یہ کہا کہ فوج اس سے ڈرتی ہے ، اس کے بعد فوج کے لئے ضروری ہوگیا کہ وہ کراچی میںقانون کی رٹ قائم کرکے دکھائے ، پاکستان پیپلز پارٹی جو بے انتہا خوش تھی ، لیکن جب رینجرز نے گینگ وار پر ہاتھ ڈالا اور ان کا لاڈلا عزیر بلوچ ،نثار مورائی ،ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا گیا تو اس کے بعد کرپشن کے بڑے بڑے مگر مچھوں پر پر رینجرز نے ایسا وار کیا کہ پی پی پی کی بھی چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں اور وزرا بیرون ملک فرار ہوگئے۔ مینڈیٹ اور اختیارات کے نام پر وفاق سے محاذ آرائی شروع ہوگئی۔

Nisar Ali Khan
Nisar Ali Khan

وفاق کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے یہاں سیاسی بلیک میل ہونے کے بجائے کراچی آپریشن کا ساتھ دیا اور رینجرز نے پی پی پی کے بڑے بڑے ناموں کے گرد ایسا گھیرا تنگ کیا ، کہ ان کی کمر کے نازک جوڑ ابھی تک ٹھکانے نہیں آسکے ۔ اس دوران پاک سر زمین پارٹی نے انٹری دے ماری ، ڈرائی کلین مشین بن کر الطاف کے خلاف کھل کر بولی ، لیکن مطالبہ یہ کیا کہ بے گناہ ہزاروں انسانوں کی جان لینے والوں کو معاف کردیا جائے ، یہ معصوم تھے ، بلدیہ فیکٹری میں جلائے جانے والے سینکڑوں معصوم بے گناہ کے قاتل معصوم ہیں ، کچرا چننے اور مونگ پھلی بیچنے والے محنت کشوں کے قاتل معصوم ہیں ، موچی ، روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے پختون ، رکشہ ، ٹیکسی ، مزدا ڈرائیور ، وکیلوں کو زندہ جلانے والے معصوم ہیں انھیں معاف کردیا جائے ، انھوں نے یہ تاثر قائم کیا کہ جو اِن کے پاس آجائے گا ، اسے قانون نافذ کرنے والے ادارے کچھ نہیں کہیں گے ، ایم کیو ایم کی بزدل لیڈر شپ جنھیں مصطفی کمال نے اپنے دور میں ٹھیکے دے کر خوب نوازا تھا ، مثلاََ ایک نائی کو صوبائی اسمبلی کا ممبر بنایا ، اس کو سپر ہائی وے کے آکٹرائے کا ٹھیکہ دیا ، اس جیسے لوگ پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوکر خود کو قانون کی گرفت سے بچانے لگے ، ہر رابطہ کمیٹی کے رکن کے اپنی ٹیم ہوتی ہے جو اس کے لئے ٹارگٹ کلنگ اور بھتے وصولی سے لیکر ہر ناجائز کام کرتی ہے ، ان کی سرپرستی گورنر ہائوس سے کی جاتی رہی ، لیکن 22اگست کی الطاف کی تقریر نے خود ایم کیو ایم کیلئے اپنی بقا کا مسئلہ پیدا کردیا ، الطاف کو اپنا روحانی باپ کہنے والے ، منزل نہیں رہنما چاہے ،کی گردان کرنے والوں نے ، فوراََ الطاف کو ہی مائنس کردیا کہ بس بھائی بس ، اور نہیں چیف صاحب۔لیکن اس نئی ایم کیو ایم پر سیاسی جماعتوں سمیت کسی کو اعتبار نہ تھا۔

اسلئے اس میں شامل جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز بھروپور کاروائی کرتی رہی اور جب نائن زیرو کے پڑوس سے کراچی کی سب سے بڑی اسلحہ کھیپ برآمد ہوئی تو ایم کیو ایم کے اوسان خطا ہوچکے تھے ، لیکن پولیس کی ناقص تفتیش یا کسی چمک نے اس کھیپ کے ذمے داروں کی گردن نہیں ناپی۔رینجرز نے پولیس کو شاباشی دی ، لیکن سب جانتے تھے کہ پولیس نے یہ کارنامہ تو سر انجام دے دیا لیکن کیس Aکلاس میں چلا جائے گا ْ۔اب تک رینجرز کراچی سے اسلحے کی سات سے زیادہ بڑی کھیپ زمین میں دفن ، باہر نکال چکی ہے ، ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ، لندن گروپ کے پوشیدہ گروپ ، یونٹس اور ٹارگٹ کلرز کی فہرست مرتب کرچکی ہے اور ان پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے ، ایم کیو ایم پاکستان کتنا تعاون کررہی ہے ، اس پر تبصرے کی ضرورت نہیں ہے ، رینجرز نے پاک سر زمین پارٹی کے ڈرائی کلین ڈرامے کو بھی فاش کردیا کہ قانون نافذ کرنے والے کسی جرائم پیشہ عناصر کو سپورٹ نہیں کریں ،انیس قائم خانی کی گرفتاری ، سب کے لئے سرپرائز تھا ۔اس کے بعد پاک سر زمین پارٹی میں شامل کئی دہشت گردوں کو پکڑا گیا ، یہاں تک کہ حماد صدیقی کے لئے راہ ہموار نہ کرنے پر گورنر سندھ کا راز مصطفی کمال نے فاش کردیا ۔گورنر تو چلے گئے لیکن پاک سر زمین پارٹی مکمل یتیم ہوگئی۔ پی ایس پی عملی طور پر غیر فعال ہوچکی ہے ، اور اندازا یہ لگایا جارہا ہے کہ مصطفی کمال بحریہ ٹائون میں اپنی نوکری پر دوبارہ آجائیں گے ۔ حماد صدیقی کو راستہ نہیں مل سکا ، اور بلدیہ ٹائون فیکٹری کے مرکزی کردار ، رحمان بھولا ، جو کہ پاک سرز مین پارٹی کو جوائن کرچکا تھا۔

تھائی لینڈ میں پکڑا گیا ۔پاکستان آنے کے بعد اس کے انکشافات پاک سرزمین پارٹی کے لئے مزید پریشانیوں کا باعث بنے گے۔ قصہ مختصر ، بے گناہوں کے خون سے لبریز جرائم پیشہ افراد کو جنھوں نے سیاسی جماعتوں کی پناہ لی ہوئی تھی ، اور سیاسی جماعتیں ان سے اپنی مرضی کا کام لیتی تھیں ، رینجرز نے انھیں لگا م دے تو دی ، لیکن یہ امن مستقل نہیں ہے ۔ ایسے مستقل کرنے کیلئے پولیس میں موجود ان تمام سیاسی بھرتیوں کو ختم کرنا ہوگا ، جنھیں سابق دور اور حالیہ دور حکومت میں بھرتی کیا گیا ۔ کراچی کی عوام ڈی رینجرز بلال اکبر اور کور کمانڈر نوید مختیارکے مشکور ہیں اور نئے آنے والے افسران سے امید رکھتے ہیں کہ وہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک ضرور پہنچائیں گے اور کراچی ایک مرتبہ پھر ماضی کی طرح روشنیوںکا گہوارا بنے گا ، انشا اللہ، اہلیان کراچی میں امن کیلئے نمایاں شخصیات سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی ، سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف ، سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی اور لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی بننے پر مبارکباد اور شکریہ ادا کرتے ہیں اور نئے آنے والے کراچی کے نئے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا،اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعیدسے توقع رکھتے ہیں کہ جرائم پیشہ افراد ، جماعت کے خلاف بے رحمانہ آپریشن جاری رہے گا۔

Qadir Khan
Qadir Khan

تحریر : قادر خان افغان

Share this:
Tags:
karachi organizations Peace security Sindh امن تنظیموں رینجرز سابق سندھ سیکورٹی شکریہ فرقہ واریت کراچی کور کمانڈر
Houbara Bustard
Previous Post قطری شہزادے، تلور کا شکار اور کنواری لڑکیاں
Next Post کشمیر کا مسئلہ پرامن سیاسی عمل کے ذریعے حل کیا جائے۔ ڈاکٹر مسفر حسن
Dr Misfar Hassan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close