
شارجہ (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان اے کے خلاف پریکٹس میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آٹھ وکٹ پر 273 رنز بنالئے،ایلکس ڈولن 104 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
چار روزہ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 305 رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈکلیر کر دی، آسٹریلیا کا آغاز، پہلی ہی گیند پر محمد طلحہ نے کرس روجرز کو آئوٹ کردیا، فل ہیوز 14 اور کپتان مائیکل کلارک 10 رنز بنا سکے، ایلکس ڈولن 104 اور اسٹیون اسمتھ 58 رنز بناکر ریٹائرڈ آئوٹ ہوئے،مچل مارش کوئی رن نہ بناسکے ،دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے آٹھ وکٹ پر 273 رنز بنالئے تھے ،بریڈ ہیڈن 38 اور پیٹر سڈل چار رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پاکستان اے کو اب بھی 32 رنز کی برتری حاصل ہے۔
