
پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے قومی دن کی تقریبات کے اختتام پر زبردست آتش بازی سے پیرس کا آسمان جگمگا اٹھا۔ فرانس کے قومی دن باسل ڈے کی تقریبات کا اختتام روایات کے مطابق ایفل ٹاور کے قریب زبردست آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا۔
جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ موجود تھے۔ آدھ گھنٹہ جاری رہنے والے آتش بازی کے مظاہرے پر چھ لاکھ یورو خرچ آیا۔
