
پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں کالائس بندرگاہ پر تعمیراتی منصوبے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کرکے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگا دی۔
ٹرانسپورٹر حضرات کا مطالبہ ہے نئے منصوبے سے بہت سے لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے، منصوبے کو فوراً روکا جائے۔
سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی مقامات پر مظاہرین اور ڈرائیورز کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔
