
پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فوجیوں کے اوپر گاڑی چڑھا دی گئی۔
واقعے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 6 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
پیرس کے نواحی علاقے پیریت میں پیش آنے والے واقعے میں 2 فوجیوں کی حالت نازک ہے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس فوجیوں کو کچلنے والی گاڑی کی تلاش میں مصروف ہے۔
