Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آزادی مارچ، توقعات اور خدشات

October 24, 2019 0 1 min read
Azadi March
Azadi March
Azadi March

تحریر : مفتی خالد محمود

جمعیت (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن بڑے تزک و احتشام کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کا اعلان فرمارہے ہیں اوراس کے لئے بھر پور تیاری بھی نظر آرہی ہے جمعیت کے کارکن آزادی مارچ کے بعد طویل دھرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں اور دھرنے کی کامیابی کیلئے مختلف اضلاع میں ریہرسل جاری ہے اور ایک طرح سے جنگی مشقیں شروع ہیں حکومتی رکاوٹوں سے نبرد آزما ہونے اور ممکنہ طور پر زمینی راستے بند ہونے کی صورت میں دریائی راستے اختیار کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے اس کیلئے چند روز قبل جمعیت کے کارکنوں نے دریائے سندھ کے مختلف مقامات سے کشتیوں کے ذریعے اٹک اور راولپنڈی پہنچنے کی ریہرسل کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اب تک کی صورتحال یہ ہے کہ جمعیت کا آزادی مارچ ہر طرف زیر بحث ہے ملکی وغیرملکی میڈیا پر آزادی مارچ کے چرچے ہیں بھارتی میڈیا بھی آزادی مارچ کو کافی اہمیت دے رہا ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ جب سے آزادی مارچ کا قصہ شروع ہوا تب سے مسئلہ کشمیر پس پشت چلا گیا ہے اب کشمیر کا تذکرہ یا تبصرہ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا ہوسکتا ہے مولانا کے آزادی مارچ سے خوفزدہ ہوکر بھارت نے مقبوضہ کشمیر خالی کردیا ہو لیکن اس حوالے سے ابھی تک راوی خاموش ہے۔

بطور ایک دینی کارکن کسی بھی دینی سیاسی تحریک کی کامیابی ہدیرینہ خواہش رہی ہے اور آج بھی ہماری خواہش ہے کہ دینی سیاسی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوں اور پاکستان اپنے اساسی مقصد کو پالے لہذا ہماری تمام تر ہمدردیاں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں اور جمعیت (ف) کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں جہاں تک آزادی مارچ یا دھرنے کا تعلق ہے ہماری ناقص رائے میں تمام دینی طبقات کو بالعموم اور جمعیت (ف) کے راہنماؤں کو بالخصوص اس پروگرام کے حوالے سے اپنی توقعات اور خدشات کا ایک بارپھر جائزہ لینا چاہئے اصولی طورپر جمعیت کے راہنماؤں کی توقعات اچھا خواب ہے اور اچھا خواب دیکھنے سے کسی کو روکا نہیں جاسکتا کیونکہ حقیقت پہلے ایک خواب ہوتی ہے محنت اور لگن سے اسے عملی جامہ پہنایا جاتا ہے جب دیگر سیاسی جماعتوں کو اپنے خواب دیکھنے اور ان کی عملی تعبیر پانے کا حق حاصل ہے تو دینی سیاسی جماعتوں کو بھی اس کا پورا پورا حق ہے مگر برا ہو گورے کا وہ ایسا سسٹم بناگیا کہ دینی کارکن کا راستہ بہرصورت روکاجائے چنانچہ اکبر الہ بادی مرحوم تو بہت پہلے کہہ گئے رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میں
کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں
زمانہ اب بھی وہی ہے اس میں بہتری نہیں آئی

جہاں تک جمعیت کی توقعات کی بات ہے تو کہا یہ جارہا ھے کہ آزادی مارچ یا دھرنہ حکومت کے خاتمے پر منتج ہوگا اور اب تک سامنے آنے والے مطالبات میں سرفہرست یہی مطالبہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں حکومت ختم کی جائے نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب یہ مطالبہ کس سے کر رہے ہیں؟ جس حکومت کو مولانا جائزہی نہیں سمجھتے اس حکومت سے یہ مطالبہ جائز ہے؟ اگر حکومت سے مطالبہ نہیں کیا جارہا تو دوسری طاقت فوج ہے تو فوج سے اس طرح کا مطالبہ 73 کے آئین کے تناظر میں جائز ہے؟ سیاسی معاملات میں فوجی مداخلت کاجوازپیدا کرنا قانونی طور پر درست ہے؟

مولانا کا بظاہر یہی مؤقف رہا ہے کہ فوج کو سیاست سے پاک رکھا جائے سو مولاناکی تحریک کی صورت میں فوج سیاست سے بالکل علیحدہ ہوجائیگی یا فوجی مداخت میں اضافہ ہوگا؟ اگر فوجی مداخت میں اضافہ ہوا تو کیا یہ مولانا کے اپنے مؤقف کی شکست نہیں ہوگی؟اگر مولانا کی تحریک کامیاب ہوجاتی ہے اور ایک مطالبہ پورا جاتا ہے اور وزیراعظم اپنے عہدیسے استعفیٰ دے دیتے ہیں تب بھی وزیراعظم تحریک انصاف سے ہی ہوگا (مبینہ طور پر وہ شخصیت شاہ محمود قریشی کی ہوسکتی ہے اور بعض حلقے تو یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ شاہ محمود قریشی آجکل شیروانی پہننے کی ریہرسل کر رہے ہیں اور دسمبر تک شاید شیروانی زیب تن بھی فرمالیں دروغ بر گردن راوی)اس صورت میں چہرہ ہی بدلے گا جبکہ ہم تو چہرے کی بجائے نظام بدلنے کے خواہاں ہیں ہم بدلنا چاہتے تھے نظم وضبط میخانہ تمامتم نے بدلا ہے صرف میخانے کا نام تو چہرہ بدلنے سے کیاکامیابی حاصل ہوگی قیام پاکستان سے لیکرآج تک چہرے ہی بدلے ہیں سسٹم تو مزید بگڑا ہے ایک چہرہ اور بدلنے سے سسٹم میں مزید خرابی ہی ہوگی۔

اور فرض کیجئے مولانا کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوجائے وزیراعظم مستعفیٰ ہوجائیں اور پی ٹی آئی حکومت بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے تو کیا مولانا وزیراعظم بن جائیں گے۔مولانا کے فرزند ارجمند وزیراعظم بن جائیں گے جمعیت کا کوئی رکن پارلیمنٹ وزیراعظم بن جائے گا؟ کیا زرداری نواز شریف مولانا کو یا انکے نمائندے کو وزیر اعظم تسلیم کرلیں گے؟کیا ماضی کا تجربہ مولانا کے سامنے نہیں جب وزارت عظمی میز پر رکھی تھی مگر پی پی نے دھوکہ دیا اور بقول مولاناصاحب مغرب آڑے آگیا ہماری پگڑی اور ڈاڑھی وزارت عظمی کے حصول میں رکاوٹ بن گئی کیا اب مغرب مولانا کو ڈاڑھی پگڑی کے بغیر دیکھے گا ۔کیا 2002 والی ڈاڑھی پگڑی بدل چکی ہے یا مغرب کا رویہ بدل گیا؟

ہمارے خیال میں کچھ بھی نہیں بدلا مغرب بھی وہی ہے اور مولانا کی ڈاڑھی پگڑی بھی وہی ہے سیاست بھی وہی ہے اور میدان سیاست بھی وہی ہے چہرے بدل گئے مگر نظام اب بھی وہی ہے لہذا جو مغرب 65 نشستوں والے مولانا کو برداشت نہیں کرتا وہ 16 نشستوں والے مولانا کو کب قبول کرے گا؟ جس مغرب نے چھ جماعتی اتحاد (ایم ایم اے) کو کنارے لگادیا وہ مغرب یک جماعتی تحریک (فقط جمعیت ف) کو کیسے گوارا کرے گا؟اور اگر مولانا کی تحریک کی کامیابی کی صورت میں پی پی یا ن لیگ کی حکومت آگئی تو ذمہ دار کون ہوگا؟ کیا آزمائے ہوئے کوآزماناعقلمندی ہے؟ کیا ان دونوں پارٹیوں کی حکومت میں پاکستان امن کا گہوارہ تھا؟ کیا ان دونوں پارٹیوں نے اسلامی نظام نافذ کیا تھا یا سودی نظام کی حمایت کی تھی؟ سودی نظام کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف سٹے آرڈر حاصل کیاتھا کس حکمران نے مسجد مندر خدا بھگوان عید اور ہولی کو برابر قراردیا تھا؟ قادیانیوں کو تحفظ دیاتھا اسلام آباد کی یونیورسٹی کا شعبہ فزکس قادیانی کے نام منسوب کیا تھااور قادیانیوں کو اپنے بھاء قرار دیا تھا مساجد مدارس کو نشان عبرت بنایاتھا قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی اور چیرٹی ایکٹ نامی ظالمانہ قانون کے ذریعے مدارس کا معاشی قتل کیا تھا علماء خطباء کو فورتھ شیڈول میں ڈالا تھا دینی کارکنوں کا جینا دوبھرکیاتھا توان پارٹیوں کی حکومت قائم ہونے کی صورت میں کیا مولانا کاایجنڈاپورا ہوگا؟
اور اگر نئے انتخابات کا اعلان ہوجائے تو کیا مولانا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہونگے اور اگر مارشل لاء آگیا تو قوم کو کیا جواب دیا جائے گا؟

مارشل لاء بذات خودایک سنگین جرم ہے اس جرم کا باعث کون ہوگا اور مدتوں بدنامی کا داغ کس کے سرہوگامولانا کی طرف سے موجودہ حکومت کومسلط کی گئی حکومت قرار دیاجارہا ہے مگر مسلط کرنے والوں کا نام کھلے الفاظ میں کیوں نہیں لیاجاتا؟جرات کا مظاہرہ کرکے ان قوتوں کا نام لیتے ہوئے یہ بھی وضاحت فرمائیں کہ کیا صرف موجودہ حکومت ہی مسلط کی ہوئی ہے باقی حکومتیں شفاف تھیں؟ مولانا کی طرف سے ایک الزام بدترین دھاندلی کا بھی ہے اس الزام سے صرف نظر نہیں کیاجاسکتا مگر سوال یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا وہ کون سا الیکشن ہے جس کو مولانا شفاف قرار دیتے ھیں؟ کیا 2002 کا الیکشن شفاف تھا جسمیں ایم ایم نے ساٹھ سے زائد نشستیں حاصل کیں کیا 2008 اور 2013 کے الیکشن شفاف تھے جن کے بعد مولانادونوں حکومتوں کا حصہ رہے حالانکہ 2008 اور2013 کے الیکشن میں مولانا کی جماعت کی ایوان میں نمائندگی آج کی بہ نسبت کم تھی پھر عجیب مخمصہ یہ بھی ھے کہ ملک کے اکثر حلقوں میں پی پی ن لیگ نے ایک دوسرے کوشکست دی جبکہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں جمعیت اور قوم پرستوں نے ایک دوسرے کو شکست دی تو وھاں کس نے کس کے خلاف دھاندلی کی؟ اب یہ تو ممکن نہیں کہ جہاں کسی کو شکست ھوء وھاں دھاندلی اورجہاں جیت ھوء وھاں شفاف الیکشن؟ جن جماعتوں کو الیکشن کے نتائج پر اعتراض ھے اور وھاں مقابلہ اپوزیش جماعتوں کے امیدواران میں تھا توحق یہ تھا کہ اور کچھ نہیں تو کم سے کم جذبہ خیر سگالی کے تحت ھی سہی مگر ان نشستوں سے کامیاب امیدوار استعفی دیتے مگر افسوس ایسا بھی نہ ہوا خیر اگر مولاناکی تحریک اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہوتی تو نتیجہ کیا ہوگا برصغیر میں برپا ہونے والی دینی تحریکات اور ان کے نتائج سب کے سامنے ہیں تحریک بالاکوٹ کے ابتداء نتائج حوصلہ افزاء تھے مگر نتیجہ کیا ہوا؟

جنگ آزادی کے شروع میں شاملی کی تحصیل ہاتھ آء مگر نتیجہ کیا ہوا؟تحریک ریشمی رومال میں کیا ھوا؟اگر مذکورہ بالا تحریکات کے نتائج کا جائزہ لیا جائے تو ایک بات سب تحریکات میں مشترک تھی کہ اپنا ایک ہاتھ دشمنوں کے ساتھ تھا ہر تحریک میں گھر کے بھیدی لنکا ڈھاتے رہے اب بھی کچھ نہیں بدلا نیز مولانا کی تحریک کی عدم کامیابی کی صورت میں حالات کسی کے قابو میں نہیں رھیں گے اور خاکم بدھن ہم صدیوں پیچھے چلے جائیں گے اس موقع پر مولانا اور انکی جماعت کی خدمت میں وہ درخواست پیش کرنیکی جسارت کروں گا جو لال مسجد قضیہ کے وقت مولانا کا مؤقف تھا کہ یہ تحریک تو کامیاب نہیں ہوگی البتہ دینی قوتوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا مولانا کا مؤقف بالکل درست تھا اور وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ہم بھی مولانا سے یہی درخواست کریں گے کہ آپ کی تحریک کی ناکامی کی صورت میں دینی قوتوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور دینی کارکن صدیوں پیچھے چلے جائیں گے ہماری وھی درخواست ھے جو عمران خان کے دھرنے کے دنوں مولانا کا مؤقف تھا اور درست مؤقف تھا کہ معاملات کے حل کی جگہ ڈی چوک نہیں پارلیمنٹ ہے معاملات چوکوں چوراھوں کی بجا? اسمبلی میں حل کئے جائیں ھماری یہ بھی گذارش ھے کہ دینی قوتوں کو کسی کا آلہ کارنہیں بننا چاہئے نہ ایجنسیوں کا نہ نواز شریف اور زرداری کا اور نہ کسی کی جنگ لڑنی چاچاہئے نہ کسی کو اپنا کندھا پیش کرنا چاہئے اس وقت واقعی حکومت دباؤ میں ہے اس دباؤ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی نظام کے نفاذ 73 کے آئین کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کرنا چاھیے سودی نظام سے چھٹکارے وفاقی شرعی عدالت کی بحالی اسلامی نظریاتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل در آمد کامطالبہ کرناچاھیے اگر حکومت انمیں سے کچھ مان لے تو یہ اہم کامیابی ہے۔

اور اس نکتے پر بھی غور کرنا چاہئے کہ مولانا کی تحریک کے اعلان سے مسئلہ کشمیر کے پس منظر میں چلے جانے سے کتنا نقصان ہوگا اور کیا اس تأثر کو تقویت نہیں ملے گی کہ مولانا اور انکی جماعت تحریک کشمیر کے دشمن ہیں اسی طرح یہ بھی سوچنا ھوگا کہ پاکستان کے بدترین دشمن بھارت کے تمام ٹی وی چینلز کا مولانا کو اہمیت دینا اور ان کے پروگرام مسلسل نشرکرنا اور ایک ھیرو کے طور پر پیش کرنا بات کو کس طرف لیکران حالات کے پیش نظر مناسب یہی ہے کہ مولانا اپنی مجوزہ تحریک کی کال واپس لیں اور اپنی تمام توانائیاں کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان کیلئے وقف کردیں اور اگر مولانا آزادی مارچ اور دھرنے پر بضد ہیں تو پھر آخری گذارش ہے کہ حضرت اقدس مفتی محمدرفیع عثمانی صاحب مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مفتی زر ولی خان صاحب ودیگر اکابر علماء کاتحریری فتوی اپنی حالیہ تحریک اور دھرنے کی حمایت میں جاری کروادیں کیونکہ جب یہ شرعی معاملہ ہے تو یہ حضرات شریعت کو آپ سے بہتر جانتے ہیں اور اگرآپ یہ نہیں کرسکتے تو خدارا خدا را دین اور دین داروں کا امتحان نہ لیں آپ تو کل کسی صاحب اقتدار کے شراکت دار بن جائیں گے مگر عام مولوی پٹ جائے گا پس جائے گامساجد مدارس کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور لمحوں کی خطا ئیں صدیوں کے نقصان کا باعث بنے گی۔

Khalid Mehmood Azhar
Khalid Mehmood Azhar

تحریر : مفتی خالد محمود

Share this:
Tags:
activist Expectations Freedom March kashmir Success worries آزادی مارچ توقعات خدشات کارکن کامیابی کشمیر
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کی درخواست اعتراض کیساتھ سماعت کیلیے مقرر
Next Post آئیے نکاح آسان بنائیں
Nikah

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close