Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آزادی یا غلامی

August 13, 2015 0 1 min read
14 August
14 August
14 August

تحریر : شاہد شکیل
غلامی کسی وڈیرے ،ساہوکار،جاگیردار ،زمین دار یا بااثر افراد کی ہی نہیں بلکہ خواہشات اور نفس پر قابو نہ پانے کی صورت میں مادہ پرستی ،مثلاً مال ودو لت،شہرت وغیرہ کے حصول کیلئے ہر غیر قانونی و ناجائز حربہ استعمال کرنے سے انسانوں کو غلام بنایا جا سکتا ہے،آج کے دور میں آزادی کے نام پر دنیا بھر میں لوگ غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ،کوئی بیوی کا غلام کوئی مالک کا غلام کوئی سیاسی لیڈر کا غلام کوئی مال ودولت کا غلام کوئی نفس کا غلام کوئی جھوٹی شان و شوکت کا غلام اور کوئی خواہشات کا غلام ،بظاہر ساری دنیا آزاد ہے لیکن کہیں نہ کہیں زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔وطن عزیز انگریزوں سے آزاد تو ہو گیا لیکن آج بھی غلامی کی بیڑیاں پہنے ہوئے ہے اور یہ بیڑیاں انگریزو ں نے نہیں بلکہ خواہشات کے غلاموں اور جمہوریت کے ٹھیکیداروں نے کئی دہائیوں سے عوام کے پیروں میں نہیں بلکہ سانسوں کی لڑیوں میں باندھ دی ہیں ،ملکی آزادی کے نام پر غلامی کی ایسی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے کہ ایک آزاد قوم غلامی کے کیچڑ میں گردن تک دھنس چکی ہے،قوم خوش ہے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں۔

لیکن صرف ایک ہی دن ،چودہ اگست ۔پندرہ اگست کا سورج طلوع ہوتے ہی پھر غلام،یہ غلامی نہیں تو اور کیا ہے غربت کے گہرے سمندر میں ڈوبی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ،سائنسی اور ترقی یافتہ دور میں جہاں آنے والے دس سالوں میں چند انچ کا سمارٹ فون دنیا کی شکل بدل دے گا وہیں وطن عزیز میں طالب علم ہزاروں سال پرانے طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے موم بتی اور دیئے جلا رہے ہیں یا سڑکوں پر سٹریٹ لائٹ کے نیچے پڑھتے ہیں، توانائی ، صحت ،زراعت،کنسٹرکشن، ٹرانسپورٹ ، تحفظ، حقوق، انصاف اور دیگر عام معاملات میں سہولت پیدا کرنے کی بجائے مزید تنگی اور سختی کر دی گئی ہے ،ایسے میں اگر کوئی اس نام نہاد آزادی کا غلام جرم نہیں کرے گا تو کیا پروفیسر بنے گا۔دیارِ غیر میں کئی عشروں سے مقیم پاکستانی میڈیا پر نیوز دیکھتے ہیں تو پریشان ہونے کے علاوہ شدید الجھن میں مبتلا ہو کر کبھی ہم وطنوں سے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہیں یا تنہائی میسر ہو تو سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ پچاس سال قبل جب روزی کمانے کی غرض سے پردیس جانے کی ٹھانی اسوقت تو ایسی حالت نہیں تھی۔

یا چالیس سال ،تیس سال ،بیس سال اور حتیٰ کہ دس سال پہلے بھی جرائم کی بھرمار اور لاقانونیت نہیں تھی جتنی آج ہے اور روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک زمانہ تھا جب موسم گرما میں لوگ بے خوف وخطر اپنے گھروں کی چھتوں ،صحن کے علاوہ گلی کوچوں میں بھی چارپائی ڈال کر سویا کرتے تھے تب بھی یہی پاکستان تھا اور آج بھی وہی پاکستان ہے کہ انتہائی طاقتور قفل لگانے کے باوجود چور، ڈاکو اور لٹیرے گھروں میں گھس کر بے گناہوں کو بے دردی سے قتل بھی کرتے ہیں اور ڈکیتی بھی۔ چالیس پچاس سال قبل ہر محلے گلی کوچے میں ایک واچ مین چوکیدار ہوا کرتا جو ماہانہ سو دو سو روپیہ لے کر ساری رات جاگتا اور جاگتے رہو کا نعرہ لگاتا ، آج سیکیورٹی گارڈ جدید اسلحہ سے لیس بارونق شہروں اور گلی کوچوں میں دن رات گشت کرتے ہیں لیکن پھر بھی چوری ہوتی ہے قتل ہوتے ہیں دن دیہاڑے عورتوں اور بچوں کو اغواء کیا جاتا ہے۔

Pakistan
Pakistan

یہ سب دیکھ سن کر اکثر لوگ سوچتے ہیں کیا ملک میں جنگ جاری ہے لیکن کس سے جنگ ہو رہی ہے بھارت سے، اسرائیل سے ،امریکا سے ،کس سے؟۔انسانی سوچ لامحدود ہے اس لئے یہ بھی لوگ سوچتے ہیں کہ جنہیں ہم اپنا دشمن کہتے ہیں ان سے جنگ نہیں ہو رہی تو کون ہمارا دشمن ہے ؟باہر والا دشمن نہیں تو آخر ہمارا دشمن ہے کون؟ اگر ملک میں خوشحالی کا دورہو،تعلیم عام ہو ،روزگار ہو، صحت کا نظام ہو،انسانی حقوق ہوں،سیکیورٹی ادارے یعنی پولیس ،پولیس ہو اور اپنے ہم وطن کو انسان سمجھے ، قوانین کا احترام ہو ،عزت محفوظ ہو ، انصاف ہو ، تو کوئی کسی کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ،اگر یہ تمام بنیادی چیزیں کسی بھی ریاست میں ناپید ہوں تو ایک خواب لگتا ہے کہ ایک ریاست مکمل ریاست ہو۔الیکٹرونک میڈیا پر کیچڑ اچھالنا عقلمندی نہیں کیونکہ آج کل جو وارداتیں ہو رہی ہیں یہی کرائمز پچاس سال پہلے بھی تھے فرق صرف اتنا ہے کہ اس وقت اخبارات کے چند رپورٹرز بڑے شہروں میں رپورٹنگ کرتے تھے اور زیادہ تر پولیس تھانے یا کچہریوں سے جرائم پر مبنی مواد اکٹھا کرتے اور شام تک اخبار کے دفتر پہنچا دیا کرتے اور دوسرے دن اخبار کے کسی کونے میں خبر شائع ہو جاتی۔

جبکہ آج کسی رپورٹر کو کہیں آنے جانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی موبائل فونز پر گھر بیٹھے بٹھائے جھوٹ اور سچ کے پلندے ناشتے کی ٹیبل پر خود بخود پہنچ جاتے ہیں ،آج کی طرح ماضی میں بھی لوگ اپنی عزت کی خاطر منہ کو بند رکھتے تھے ، ایک تو ملکی آبادی کم تھی اور دوسرا صلح صفائی سے معاملات حل کر لئے جاتے جبکہ آج الیکٹرونک میڈیا شہروں دیہاتوں کے علاوہ پنڈ نمبر فلاں اور چَک نمبر فلاں کے ایک چھوٹے سے جھونپڑے میں چوہا بھی مر جائے تو بریکنگ نیوز بن جاتی ہے تو ایسے شرمناک واقعات و معالات مثلاً اسلام آباد میں قحبہ خانہ یا گزشتہ دنوں معصوم بچوں کا ریپ اور ویڈیوز سکینڈل تو کسی سے پوشیدہ رہ نہیں سکتا ۔سوال یہ ہے کہ میڈیا اپنا فرض ذمہ داری سے نبھا رہا ہے یا عوام کو مزید بگاڑنے کی سازش ہو رہی ہے۔

جب میڈیا نہیں تھا تو تمام جرائم پیشہ افراد چھپ کر جرم کرتے تھے اور گرفتاریاں بھی ہوتیں، آج میڈیا کا نمائندہ ملک کے کونے کونے میں ہے جرائم بھی ہوتے ہیں میڈیا لائیو کوریج بھی کرتا ہے مجرم گرفتار بھی ہوتے ہیں لیکن چند گھنٹوں ،دنوں اور ہفتوں میں سب کے سامنے بری ہو جاتے ہیں ۔ جیسے تاریخ کے اوراق میں تبدیلی نہیں لا ئی جاسکتی ایسے ہی مذاہب میں کسی قسم کا ردو بدل نہیں کیا جا سکتا لیکن سیاست ، جرائم ،تعلیم ،صحت اور بالخصوص انسانی حقوق میں جب تک دنیا قائم ہے خوب سے خوب تر اور ترقی کرنے کے ہزاروں آپشن موجود ہیں ،چونکہ میرا سبجیکٹ ہسٹری ،مذاہب اور سیاست یا جرائم نہیں ہے اس لئے کبھی ان حساس موضوعات پر تحریر کرنے کی کوشش نہیں کی، لیکن حساس موضوع پر تحریر نہ کرنا بے حسی ہے۔

Stop Corruption
Stop Corruption

پاکستان میں سیاست دانوں نے ایسے حالات پیدا کر دئے ہیں کہ نوے فیصد افراد اپنی موجودہ زندگی سے بیزار ہونے سے جرائم یا کرپشن کی طرف راغب ہو چکے ہیں، دنیا ترقی کر رہی ہے لیکن کس کام میں ؟ مذاہب کے نام پر مسلمانوں کو بانٹنے میں ؟ سیاست کے نام پر عوام کو لوٹنے میں؟ انٹر ٹینمنٹ کے نام پر انتشار پھیلانے میں؟معصوم بچوں کا ریپ کرنے اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر دکھانے میں ؟۔دنیا ان بے ہودہ اور گھناؤنے اعمال سے ترقی نہیں کر رہی بلکہ انسانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے جبکہ وطنِ عزیز کو ایک اسلامی ریاست ،نیو کلیئر پاورز ،تعلیم یافتہ افراد ،قدرتی معدنیات کے خزانے ہونے کے باوجود جمہوری مسافروں نے بھکاری ملک بنا دیا ہے۔آزادی کا جشن منانے کا حق ہر قوم کو ہوتا ہے لیکن دیکھا یا سنا تو یہ ہے کہ جن ریاستوں میں عوام اوپر تحریر کردہ سہولیات سے مستفید ہوں ،سکون ہو، انسانی حقوق ہوں۔

قانون اور انصاف ہو وہ قوم بڑے طمطراق سے جشن مناتی ہے ،ہر آزاد قوم کا حق ہے کہ وہ آزادی کا جشن منائے ہمارے ملک میں سب کچھ ہے اور کچھ بھی نہیں ہم آزاد بھی ہیں غلام بھی ، ہم بھی آزادی کا جشن منائیں گے، اور کچھ منائیں یا نہ منائیں جشن تو منا سکتے ہیں۔ کالم کے اختتام پر چند رائیٹر حضرات سے گزارش ہے کہ محض سنی سنائی باتوں یا میڈیا کی ہر سچی جھوٹی خبر پر اکتفا کرنے کی بجائے حقائق کو پیش نظر رکھ کر تحریر فرمائیں ۔مثلاً ایک صاحب نے تحریر کیا کہ وہ ایک شام یورپ کے کسی شہر میں سیر تفریح کر رہے تھے اور ہر گلی کونے اور نکڑ پر نوجوان طبقہ بوس وکنار میں مشغول تھا اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

ایک صاحب نے تحریر کیا مغربی ممالک کی ماؤں کو علم نہیں ہوتا کہ ان کے بچے کے کتنے باپ ہیں ،تحریر کرنے سے پہلے سوچ لیں کہ آپ لاکھوں مسلمان ماؤں کی بھی توہین کر رہے ہیں جو مغرب میں کئی سالوں سے مقیم ہیں بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی تحریر کرنے سے کوئی مہان رائیٹر نہیں بن سکتا۔ایک معروف رائیٹر کا کہنا ہے للو پنجو لکھاریوں کو اردو بولنی نہیں آتی تو لکھیں گے کیااور اردو زبان کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔ریاست میں کچھ ہو نہ ہو کم سے کم آزادی تو ہے؟۔

Shahid Sakil
Shahid Sakil

تحریر : شاہد شکیل

Share this:
Tags:
Freedom Land landlords life people Slavery wishes World آزادی افراد خواہشات دنیا زمین زندگی غلامی
Kashmir Masjid Attack
Previous Post مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مسجد پر بم حملہ،10 افراد زخمی
Next Post لاہور: قائم مقام چیئرمین پیمرا کا 17 فیلڈ انسپکٹرز میں اسناد کی تقسیم
Kamal Uddin

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close