
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر اے کے ٹھاکر رشوت مانگنے کے جرم میں برطرف کر دئیے گئے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ونگ کمانڈر اے کے ٹھاکر نے 2011 میں ائیرو انڈیا شو کے دوران فرانسیسی ادارے سے مبینہ طور پر رقم مانگی تھی۔
ونگ کمانڈ راے کے ٹھاکر کے خلاف 2 برس سے انکوائری ہو رہی تھی۔ ونگ کمانڈر نے فرانسیسی ادارے سے طیارے کی نمائش کیلیے اچھی جگہ دینے کیلیے رقم مانگی تھی۔ ونگ کمانڈر کے خلاف فرانسیسی ادارے کے حکام نے خود شکایت کی اور ادارے کا رکن اے کے ٹھاکر کے خلاف انکوائری کمیشن کے سامنے پیش بھی ہوا۔
