
پیرس (جیوڈیسک) فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں نواک جوکوچ کا سامنا جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیخ سے ہوا۔
عالمی نمبر ایک نے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے کوارٹر فائنل میں بیلجئم کے ڈیوڈ گوفن کو ٹھکانے لگایا۔
ڈومنیک تھیم کی جیت کا سکور چار چھ، سات چھ، چھ چار اور چھ ایک رہا۔
