Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 17/6/2014

June 18, 2014June 18, 2014 0 1 min read

مجدد اعظم حضرت سید نوشہ گنج بخش قادری کا سالانہ عرس مبارک 27-26جون جمعرات جمعتہ المبارک دارلفیض رنمل شریف میں منعقد ہو گا

گجرات (جی پی آئی) مجدد اعظم حضرت سید نوشہ گنج بخش قادری کا سالانہ عرس مبارک 27-26جون جمعرات جمعتہ المبارک دارلفیض رنمل شریف میں منعقد ہو گا ، مرکزی تقریب 26جون بروز جمعرات دن 10بجے تا نماز مغرب عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید معروف حسین شاہ عارف قادری نوشاہی بانی دی ، ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ سجادہ نشین دربار نوشاہی نوشہ پور شریف جہلم کی زیر سرپرستی منعقد ہو گی ، رونق محفل حضرت صاحبزادہ سید حسن شاہ ازہر نوشاہی ہوں گے ، نامور ثناء خوانِ مصطفی حافظ عبدالقادر نوشاہی برطانیہ ، قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ ، علامہ منور حسین نوشاہی ، علامہ سلیمان لیاقت جلال سمیت نامور علماء کرام خطاب کریں گے تمام امور کی نگرانی چوہدری نثار احمد نوشاہی ناظم اعلیٰ مرکزی بزم نوشاہی ناظم اعلیٰ مرکزی بزم نوشاہیہ پاکستان کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی صدر سجاد اکبر کاظمی کو حکومت پنجاب نے اساتذہ کیلئے جدوجہد کرنے کے الزام میں جبری ریٹائرڈ کر دیا ہے

گجرات (جی پی آئی) پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی صدر سجاد اکبر کاظمی کو حکومت پنجاب نے اساتذہ کیلئے جدوجہد کرنے کے الزام میں جبری ریٹائرڈ کر دیا ہے ، اس سلسلہ میں پنجاب ٹیچرز یونین کا خصوصی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں پنجاب ٹیچرز یونین کی طرف سے حکومت کے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں اس ظالمانہ حکمنامہ کے خلاف شدید احتجاج کیا جائیگا ، اور 24جون کو لاہور پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے ایک احتجاجی دھرنا دیا جائیگا ، یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا ، جب تک حکومت سجاد اکبر کاظمی کی برطرفی کے احکامات فوری طور پر واپس نہیں لیتی اس موقع پر ایک قرار داد پاس کی گئی جس میں سید سجاد اکبر کاظمی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا ، اور کہا کہ سجاد اکبر کاظمی ہمارے لیڈر ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے انہیں اساتذہ کی راہنمائی کرنے سے نہیں روکا جا سکتا اور ہم سب سجاد اکبر کاظمی کے ساتھ ہیں اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس ظالمانہ حکم نامے کو واپس لے ورنہ اس کے خلاف بھرپور احتجاجی مہم چلائی جائے گی جس کی ذمہ داری حکومت پنجاب پر ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لینگے اور لاہور میں ہونے والے احتجاجی دھرنا میں گجرات کے اساتذہ بھرپور شرکت کریں گے،چوہدری سرفراز

گجرات (جی پی آئی) پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی نائب صدر و ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین گجرات چوہدری سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لینگے اور لاہور میں ہونے والے احتجاجی دھرنا میں گجرات کے اساتذہ بھرپور شرکت کریں گے ، ہم حکومت پنجاب کے ظالمانہ احکامات کی مذمت کرتے ہیں ، جس کے ذریعے وہ اساتذہ کے حقوق پامال کر رہی ہے ، اس سلسلہ میں جلد لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستحقین زکوة کو ان کا حق پہنچانا مقامی زکوة کمیٹیوں کا فرض ہے،چوہدری تنویر گوندل

گجرات (جی پی آئی) ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے کہا ہے کہ مستحقین زکوة کو ان کا حق پہنچانا مقامی زکوة کمیٹیوں کا فرض ہے وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں مقامی زکوة کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں نوٹیفکیشن اور مستحقین کیلئے امداد چیک دے رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام سطح پر کمیٹیاں بنا دی ہیں ، اور اب مقامی چیئرمینوں کا یہ فرض ہے کہ وہ حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں ، اس سلسلہ میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور مستحقین زکوة کو رمضان پیکج کے ذریعے امداد دیں کیونکہ رمضان المبارک نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے ، انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا فرض ہے کہ آپ اپنے فرئض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور جہاں کہیں مسئلہ ہو مجھ سے رابطہ کریں ، میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ، میں اس سلسلہ میں آپ لوگوں سے بھرپور تعاون جاری رکھوں گا ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آپ لوگوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور آپ لوگ میرے اور میاں شہباز شریف کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور مستحقین کو ان کے گھروں تک امدادی رقوم پہنچائیں گے ، ضلعی چیئرمین بیت المال چوہدری ظہور الٰہی نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سب مستحقین کی امداد کریں اور مستحقین تک امدادی رقوم پہنچائیں اور اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں ، اس موقع پر 74زکوة کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو 16ہزار 280روپے کے حساب سے امدادی رقوم کے چیک دئیے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر طارق جاوید چوہدری کی سربراہی میں ای ڈی او ایجوکیشن محمد کاشف طاہر سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی

گجرات (جی پی آئی) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر طارق جاوید چوہدری کی سربراہی میں ای ڈی او ایجوکیشن محمد کاشف طاہر سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کے حوالہ سے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی ، جنہیں ای ڈی او ایجوکیشن نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہمارا اثاثہ ہے اور ہم پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل سے آگاہ ہیں ، اور انہیں حل کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کر رہے ہیں ، اس موقع پر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد تسنیم ، فنانس سیکرٹری افتخار چیمہ ، نائب صدر طارق جاوید و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے نتائج کے مطابق فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے سٹوڈنٹس محمد ارسلان ایوب نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ، ا

گجرات (جی پی آئی) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے نتائج کے مطابق فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے سٹوڈنٹس محمد ارسلان ایوب نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ طلباء کی بہترین راہنمائی کی کوشش کی ہے تا کہ طلباء اپنی تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ ہر سال بورڈ میں ہمارے طلباء پوزیشن حاصل کرتے ہیں یہ ہمارے سٹاف کی شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ہے کہ وہ طلباء کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور ہمارے طلباء ملک و قوم کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ لاہور کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، یہ واقعہ المناک ہے جس میں قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں ہیں ،صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی

گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ ہم سانحہ لاہور کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، یہ واقعہ المناک ہے جس میں قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں ہیں ، حکومت فوری طور پر اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے اور ذمہ داران کو قرار واقعہ سزا دی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جن لوگوں نے معصوم جانوں کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،رانا مشرف علی ناز

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے سانحہ لاہور کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی حکومت کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ، اس لیے حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے اور جن لوگوں نے معصوم جانوں کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق جاوید چوہدری منیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس کی کوششیں قابل تحسین ہیں،افتحار چیمہ

گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم افتخار چیمہ نے کہا ہے کہ طارق جاوید چوہدری منیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس کی کوششیں قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے جس انداز میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام شروع کیا ہے اس سلسلہ میں انہوں نے 10لاکھ روپے سے زائد کے انعامات ان بچوں کو دئیے ہیں جو کہ اپنی ذہانت کے بل بوتے پر بورڈز میں پوزیشن حاصل کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ اس طرح طلباء کی فیسیں واپس نہیں کرتا جس طرح طارق جاوید چوہدری نے ایک سال میں 10 لاکھ روپے مالیت کی رقوم طلباء کو واپس کیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع بھر میں کاشتکاروں کے زرعی مسائل کے حل کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کر دی ہے

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع بھر میں کاشتکاروں کے زرعی مسائل کے حل کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کر دی ہے ، مشاورتی کمیٹی ضلع میں زراعت سے متعلق مسائل سے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر کو آگاہ کرے گی ، نیز ضلع ضلع میں کھادوں اور زرعی ادویات میں ملاوٹ ، ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت بارے نشاندہی کرے گی اور اس کے خاتمہ کیلئے محکمہ زراعت سے تعاون کرے گی ، نیز کاشتکاروں کو فصلات کے متعلق جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے یوم کاشتکاروں کا انعقاد کرے گی، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع گجرات ، کھاریاں ، سرائے عالمگیر اور ضلع کے 20ترقی پسند کاشتکار اس کمیٹی کے ممبر ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی

گجرات(جی پی آئی)گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف علاقوں سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔4کس ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میںالگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ملزم عرفان علی سکنہ کھاریاں سے 250گرام چرس ،ملزم شوکت شاہ سکنہ بھوانج سے 180گرام چرس ،ملزم محمد ارشد سکنہ چکریاں سے پسٹل 30بور ،ملزم سلیمان مقصود سکنہ عادووال سے پسٹل30بور معہ روند برآمد کرلئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انقلاب سالوں نہیں مہینوں میں آئیگا: چودھری شجاعت حسین
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انقلاب سالوں میں نہیں مہینوں میں آئے گا، موجودہ جمہوریت قوم سے مذاق ہے، آئین میں سب سے پہلے قرارداد مقاصد میں تحریر ہے کہ عوام کی سیاست میں شرکت ضروری ہے۔ وہ سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید غلام معین الحق گیلانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور سینئر صوبائی نائب صدر محمد بشارت راجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اصل جمہوریت وہ ہے جس میں عوام کو اقتدار میں شامل کیا جائے، موجودہ حکمران ملک میں بلدیاتی انتخابات نہ کرا کر عوام کو سیاست اور اقتدار میں شرکت سے محروم رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے محلہ میں نالی خراب ہو جائے تو کیا وہ ایم این اے کے پاس جائے گا؟ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ہم آئین سے متصادم کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، ہر سیاسی جماعت کو اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اور ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی اصلاحات 10 نکاتی ایجنڈا پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے ملک میں دن بدن بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ اور اس کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کا فرض ہے لیکن حکمران اپنی یہ ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال پر کراچی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وہاں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ طالبان سے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونے کا امکان نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی تحریک کیخلاف خونی ایکشن، پاکستان میں سفاکی و بربریت کی ایسی کوئی مثال نہیں: چودھری پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر حکومتی جبر و تشدد اور براہ راست فائرنگ کو ملکی سیاسی تاریخی کا بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کی خواتین، بچوں اور کارکنوں کی اتنی بڑی تعداد کو اس طرح سینوں میں گولیاں مار کر خون میں نہلا دینے کی کوئی مثال نہیں ملتی، اس خونی ایکشن کے ذمہ دار اور اصل قاتل نواز شریف اور شہبازشریف ہیں جن کے براہ راست حکم پر یہ سفاکانہ کارروائی کی گئی جس کا مقصد عوامی تحریک سے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دینے کا بدلہ لینا اور ڈاکٹر طاہر القادری کو وطن واپس آنے سے روکنا تھا، اس بربریت سے حکمرانوں کے جانے کی ابتدا ہو گئی ہے اور بے گناہوں کو سیدھی گولیاں مار کر بلاوجہ خون بہانے والوں کے مقدر میں رسوائی لکھی جا چکی ہے، قاتلوں کے قائم کردہ کمیشن کو نہیں مانتے، بیگناہوں کا خون خود انصاف کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں مسلم لیگ ہائوس میں پرہجوم ہنگامی میڈیا کانفرنس، ڈاکٹر طاہر القادری کے گجرات میں استقبال اور جلسہ کے سلسلہ میں میٹنگ کی صدارت اور بعد ازاں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادے حسن محی الدین کے ہمراہ اور ہسپتال کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جناح ہسپتال میں زیر علاج سانحہ لاہور کے زخمیوں کی بھی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر نہایت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ انہوں نے شہداء کی میتیں ورثاء کو نہ دینے اور ایف آئی آر درج نہ کرنے کی شدید مذمت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج لاہور میں پنجاب کے نریندر مودی شہباز شریف نے وہی کچھ کیا جو بھارتی گجرات میں نریندر مودی نے بیگناہ مسلمانوں کا خون بہا کر کیا تھا وہاں بھی اور یہاں بھی قرآن پاک شہید کیے گئے، ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر میں گولیاں لگنے کے نشانات موجود ہیں جبکہ قرآن پاک کے بکھرے ہوئے اوراق میڈیا پر بھی دکھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کی ہماری تحریک میں معصوم بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کا خون شامل ہو گیا ہے جسے اب کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ حکمران کیا انصاف دیں گے جن کے ہاتھ بے گناہوں کے خون میں رنگے ہیں، قاتلوں کا کمیشن قائم کرنا مسئلہ کا حل نہیں، نواز اور شہباز شریف کو اس بربریت کا حساب دینا ہو گا، اب شہیدوں کا خون رنگ لائیگا اور خود انصاف کرے گا، آج پاکستان مسلم لیگ ہی نہیں ہر محب وطن شہری عوامی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مسلم لیگ ہائوس میں چودھری وجاہت حسین، چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ، میاں عمران مسعود سمیت پارٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمرانوں کی ایسی وحشیانہ اور انتقامی کارروائی کا اگلا نشانہ پاکستان مسلم لیگ، ایم کیو ایم، سنی اتحاد کونسل اور وہ تمام جماعتیں بھی بن سکتی ہیں جنہوں نے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کی پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف سازش اور اسے بدنام کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں اور پاک فوج کی کھلم کھلا حمایت کا اعلان کیا لیکن پاک فوج کے یہ دشمن یاد رکھیں کہ وہ ایسی حرکتوں سے محب وطن لوگوں کو پاک فوج کی حمایت سے باز نہیں رکھ سکتے، ایک طرف تو پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے اور پوری قوم اس کی کامرانی کیلئے دعا گو ہے اور دوسری جانب یہ حکمران فوج کے حامیوں سے بدلہ لینے کیلئے انہیں بلاوجہ خون میں نہلا کر فوج کے آپریشن کو کمزور کرنے کی سازش پر عمل کر رہے ہیں، پولیس والے سفاک حکمرانوں کے نہتے عوام پر گولیاں چلانے جیسے غیر قانونی حکم ماننے سے انکار کر دیں ورنہ ان حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ان کا ساتھ دینے والے ایسے پولیس افسروں کا بھی جلد کڑا احتساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں پر فائرنگ اور جبر و تشدد کا کوئی جواز نہیں تھا ہمارے دور میں وکلاء کی اتنی بڑی تحریک چلی لیکن کسی کو تھپڑ تک نہیں مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ کہنا مضحکہ خیز ہے کہ وہ اس خونی کارروائی سے لاعلم تھے جو ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون میں ہی ہو رہی تھی۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اور اس کی ساتھی جماعتوں کیلئے احتجاج کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں چھوڑا۔ بیرئیر ہٹانے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور پولیس افسروں کی اپنی رہائش گاہوں اور دفاتر کے باہر بھی بیریئر موجود ہیں جبکہ یہ بیرئیر تو ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس اور علاقہ مکینوں کی موجودگی میں لگائے گئے تھے، دراصل یہ حکمران صرف بدلہ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن انہیں خود بھی اس کا بدلہ دینا ہو گا اور وہ دن دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ان کے گھر اور دفاتر کی سکیورٹی ختم کرنے کا مقصد ان کے دشمنوں کیلئے راستہ صاف کرنا بھی ہو سکتا ہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس ضلعی صدر حامد حسین گھمن کی زیر صدارت منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) گجرات ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس ضلعی صدر حامد حسین گھمن کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس کی میزبانی کے فرائض ضلعی جائنٹ سیکرٹری چوہدری عبد الستار آف پنجاب ٹینٹ سروس نے سرانجام دئیے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کی ریٹ لسٹ ہائوس کی متفقہ رائے سے پاس کی گئی اجلاس میں ضلعی صدر حامد حسین گھمن نے کہاکہ ضلعی بھر کے تمام ٹینٹ مالکان کی وجہ سے آج ایسوسی ایشن ایک تنا ہوا درخت بن گیا ہے اگر آپ کا ساتھ رہا تو انشاء اللہ ہر مشکلات کا ہم احسن طریقہ سے مقابلہ کرسکیں گے ۔ اس اجلاس میں پانچ رکنی فنڈریزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد ارشد آف لالہ موسیٰ ، ممبران میں حکیم حاجی محمد ناصر آف منگوال، حاجی محمد ریاض آف سرائے عالمگیر، کاشف ارشد گوپا آف گجرات، ملک ضیاء الرحمان آف جلالپورجٹا ں نامزد کیے گئے ۔ اس موقع پر ضلعی سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد، چوہدری ریاض احمد،نائب صدر اظہر حسین، جنرل سیکرٹری محمد سلیم جاوید، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمان بٹ، فنانس سیکرٹری محمد ارشد بٹ، سیکرٹری اطلاعات راجہ تصدق حسین، جبکہ سٹی قیادت میںحاجی صغیر احمد ، حسن سردار، سٹی صدر محسن سردار، عاطف حسین گھمن، چوہدری شہباز اکبر، حاجی وقاص مقصود، عبد الرزاق بٹ، حاجی طالب حسین ، مرزا ریاست علی، محمد ارشد علی، حاجی غلام رسول، حاجی منور آف ڈنگہ، لالہ حاجی محمد حسین ،ملک عابد آف کوٹلہ کے علاوہ ضلع بھر کے عہدیداران اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اپنا گھر دکھا ئے اور اُس عمرہ و حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع دے’ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی

گجرات ( جی پی آئی )اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اپنا گھر دکھا ئے اور اُس عمرہ و حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع دے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی جامعہ مسجد نظامی میں منعقد محفل میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دروازے پر حاضر ہونا دنیا کی سب بڑی سعادت ہے اور اللہ تعالیٰ اُس کو اپنے گھر بلاتا ہے جسے وہ پیار کرتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم نیک عمل کریں نماز اور روزہ کی پابندی کریں ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے کہا ہے کہ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ‘ وہ مسلمانوں کی صحیح راہنمائی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اور ہم اُنہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پر صاحبزادہ حاجی محمد رحمن نظامی سیفی ‘ صاحبزادہ فصیح الرحمن نظامی سیفی ‘ صاحبزادہ محمد چاند نظامی سیفی ‘ صاحبزادہ محمد علی صابر نظامی سیفی ‘ صاحبزادہ محمد ذیشان نظامی سیفی ‘ حاجی شبیر سیفی ‘ صوفی امجد سیفی ‘ صوفی سلیم سیفی ‘ صوفی شیراز سیفی ‘ صوفی عمر فاروق سیفی ‘ صوفی خالد سیفی ‘ صوفی عدنان سیفی ‘ وسیم سیفی ‘ محمد شازب سیفی ‘ محمد بوٹا سیفی ‘ محمد عرفان سیفی ‘ قاری ساجد سیفی ‘ محمد احمد رضا سیفی ‘ محمد منشاء سیفی ‘ حاجی شمیریز سیفی ‘ محمد احسن سیفی ‘ محمد راحیل سیفی ‘ محمد الیاس سیفی ‘ عبدالرحمن سیفی ‘ راجہ محمد مدثرسیفی ‘ خادم عدنان علی سیفی ‘ صوفی کشور سیفی ‘ راجہ مسعود سیفی ‘ حافظ سمیر سیفی ‘ حافظ اُسامہ سیفی ‘ محمد عمران سیفی ‘ غضنفر شاہ سیفی ‘ بابا جی گلزار سیفی ‘ محمد عرفان جاوید سیفی ‘ محمد جعفر سیفی ‘ صوفی فاروق اور نعیمی سیفی محمد اظہر سیفی ‘ صوفی حاجی غلام عباس سیفی ‘ محمد جاوید سیفی ‘ محمد بلال سیفی ‘ حاجی محمد امیر علی سیفی و دیگر موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ لاہور پر ڈاکٹر طاہر القادری ملک میں آگ لگا سکتے تھے لیکن بڑے پن کا ثبوت دیا: چودھری شجاعت حسین
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کے بعد اگر طاہرالقادری چاہتے تو ملک کے اندر آگ لگا سکتے تھے لیکن انہوں نے بڑے حوصلے اور تحمل کے ساتھ بڑے پن کا ثبوت دیا ہے اور اس خونی کارروائی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے اور پرامن راستہ سے اپنی انقلاب کی منزل کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ان کے اس مشن کو اپنایا ہے، ڈاکٹر صاحب انقلابی اصلاحات کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہمیں بھی نیک نیتی کے ساتھ ان کا ساتھ دینا چاہئے، ہم ان کے اس مشن میں مکمل طور پر ان کے ساتھ ہیں ان کا جو فیصلہ ہو گا ہم ان کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام ساتویں سالانہ تاجدارختم نبوت کانفرنس جامع مسجدعیدگاہ کھاریاں میں منعقدہوئی

گجرات (جی پی آئی) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام ساتویں سالانہ تاجدارختم نبوت کانفرنس جامع مسجدعیدگاہ کھاریاں میں منعقدہوئی،کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف مفتی پیرسیدمحمدنویدالحسن شاہ مشہدی نے کی،جبکہ قیادت غازی ناموس رسالت امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی نے کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی پیرسیدنویدالحسن شاہ مشہدی نے کہاکہ آج کادن اس غزوہ کی یاددلاتاہے جس دن غازی محمدثاقب شکیل جلالی نے کھاریاں کینٹ میں ایک گستاخ رسول کو واصل جہنم کیا،انہوں نے کہاکہ انگریزوں کے ایماء پرمرزاقادیانی نے آقاء دوجہاں کی ختم نبوت پرحملہ کیااورنبی ہونے کا جھوتا دعویٰ کیاتو تاجدارگولڑہ پیرسیدمہرعلی شاہ نے اس کا راستہ روکا،انہوں نے کہاکہ قادیانی جہاں ختم نبوت پرڈاکہ ڈال رہے ہیں وہاں شعائراسلام کی توہین بھی کررہے ہیں،ہمیں اپنے اراکین اسمبلی میں یہ شعوراجاگرکرناہوگا،بانی ادارہ سراط مستقیم ڈاکٹراشرف آصف جلالی نے کہاکہ انٹرنیشنل سطح پرگستاخیوں کا جو دھواں اٹھ رہاہے اس کے مقابلے میں نوجوانوں کا یہ اجتماع عشق مصطفی کا پرچم بلندکررہاہے،انہوں نے کہاکہ ختم نبوت ہمارااثاثہ ہے پوراقرآن ختم نبوت سے بھراپراہے،امیرتحریک تحفط اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی نے کہاکہ قادیانی امریکہ ودیگریہودوہنودکے ایماء پرپاکستان ودیگراسلامی ممالک میں مسلمانوں جیسی سہولتیں چاہتے ہیں اور اس وقت پوری دنیامسلمان ممالک پردبائو دال رہی ہے کہ قادیانیوں کو مسلمانوں کی طرزپرزندگی گزارنے کا موقعہ دیاجائے ،تحریک تحفظ اسلام پاکستان ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان اپنے جسم میں خون کا آخری قطرہ بھی تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت کے تحفظ کیلئے بہانے سے گریزنہیں کریں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ اسلام پاکستان حافظ محمداصغرتوحیدی نے کہاکہ قادیانی مسلمانوں کو ختم کرنے کیلئے تیزی سے کام کررہے ہیں لیکن افسوس ہماری ایجنسیوں کو کچھ نظرنہیں آرہا،وہ اسلام کی مخالفت کے ساتھ آئین پاکستان سے غداری کررہے ہیں لیکن انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ،انہوں نے کہاکہ اگرہم نے اسلام کے دشمنوں کا راستہ نہ روکا تو کل کو روزمحشراپنے آقاء ومولیٰ کو کیاجواب دیں گے،انہوں نے کہاکہ اگرحکمرانوں نے قادیانیوں کیلئے نرمی کا ایک پہلو بھی نکالا تو تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان سخت مزاحمت کریں گے، اور غازی ملک ممتازقادری کی سزائے موت پرعملدرآمد کی کوشش ہوئی تو تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے ہزاروں کارکنان اسلام آبادمیں تاریخی احتجاج کریں اور غازی ملک ممتازقادری کو رہاکرانے تک اسلام آبادکی سڑکوں سے نہیں اٹھیں گے،کانفرنس سے مرکزی راہنماء تحریک تحفظ اسلام پاکستان مولانا نوازبشیرجلالی،صدرٹی ٹی آئی پی پنجاب علامہ محمدندیم نقشبندی،سابنق صدرکھاریاں بار راجی محمدایوب قاسم ایڈووکیٹ،بدیع الزمان بھٹی ایڈووکیٹ،محمدسجادحیدرقادری صدر ٹی ٹی آئی پی ضلع ہارون آباد،پروفیسرڈاکٹرعطاء المصطفی جھنگ،صدرتحریک تحفط اسلام پاکستان آزادکشمیر سیدابرارالحسن کا ظمی ایڈووکیٹ،علامہ صادق علی زاہد ننکانہ صاحب نے بھی خطاب کیا۔

Share this:
Tags:
full gujarat news pakistan Sajjad speech talent teachers اساتذہ پاکستان خبریں خطاب گجرات لیاقت مکمل
Previous Post دادو: پولیس کا کراچی جانے والی ٹرین پر چھاپہ، پانچ افراد زیر حراست
Next Post چلی: دنیا کی سب سے بڑی دُوربین کی تیاری آخری مراحل میں
Chile

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close