
لاہور (جیوڈیسک) فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن سے منسلک افراد کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔
ٹیموں کے دورے خطرے میں ہیں۔ اولمپئنز انجم سعید، اخلاق احمد، دانش کلیم اور طاہر زمان نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی کھیل کی ماضی والے مقام پر بحالی کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کریں۔
