Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مستقبل کا تعین اور ہم

April 16, 2017 0 1 min read
Pakistan Population
Pakistan Population
Pakistan Population

تحریر : روہیل اکبر
دنیا اس وقت ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہے بلٹ ٹرین اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب اڑنے والی کاریں اور شمسی توانائی سے چلنے والے جہاز آ چکے ہیں مگر ہم آج بھی وہاں کھڑے ہیں جہاں سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا 2008 کی خانہ شماری کے مطابق اس وقت پاکستان کی کل آبادی 17 کروڑ 28 لاکھ 48 افراد پر مشتمل تھی جن میں سے 14سال کی عمر تک کے بچے 3 کروڑ 36 لاکھ 17 ہزار 953 تھے جو ٹوٹل آبادی کا 37.8فیصد بنتا ہے جبکہ اسی عمر کی بچیاں 3 کروڑ 17 لاکھ 41 ہزار 258 تھی یہ بچے اور بچیاں ملا کر کل آبادی کا 37.8فیصد تھااسی طرح 15سے 64سال کے درمیان عمر کے مرد 5 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار 535اور خواتین 4کروڑ92لاکھ ،ایک سو 23 تھیں اور65سال سے زائد عمر کے افراد جن میں مردوں کی تعداد 34 لاکھ 8ہزار 749جبکہ بزرگ خواتین38لاکھ 18ہزار 533تھی قیام پاکستان سے لیکر 2008تک بھی وہی صورتحال تھی جو آج ہے 7سال بعد ہماری یہ آبادی تقریبا 20کروڑ سے تجاوز کرچکی ہو گی مگر ہم رہتے آج بھی باقی دنیا سے 100سال پیچھے ہیں کیونکہ ہمارے پاس نہ تو صحت کی بنیادی سہولیات ہیں اور نہ ہی ہم اپنے بچوں کو اپنی اور انکی امیدوں کے مطابق پڑھا پاتے ہیں۔

یہاں پرتو بخار کی گولی لینے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں گھنٹوں خوار ہونا پڑتا ہے اور جن کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کرنے ہوتے ہیں انہیں تو تاریخ بھی کئی ماہ بعد کی دے دی جاتی ہے اتنی دیر میں تو شائد مریض قبرستان پہنچ جائے اور ایسے بھی مریض ہوتے ہیں جن کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے مگر انہیں ہمارے دل والے ہسپتال بھی کئی کئی ماہ کی تاریخ دیتے ہیں اسی طرح ہمارے سرکاری تعلیمی اداروں کا حال ہے جہاں تعلیم کا تو شائد نام ونشان بھی نہ ہو مگر داخلوں کے لیے میرٹ ضرور ہے جو اپنے والدین کی جائیدادیں بیچ کر تعلیم حاصل کرچکے ہیں انکے لیے کام کا کوئی موقعہ نہیں ہے جو اعلی عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں وہ عوام کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہے ہیں جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی نے موجودہ دور کے نوجوان کو ذہنی طور پر منتشر کر دیا ہے جس وجہ سے وہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار موثر انداز میں ادا نہیں کر رہے۔ اقتدار کے پچاریوں کے درمیان پاکستانی قوم پس کر رہ گئی ہے،ایک طرف بے روزگاری، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا بحران جو 24 گھنٹے ،ہفتے کے سات دن ،پورا مہینہ بلکہ پورا سال عوام کو تباہ وبرباد کئے جارہا ہے۔

سہانے دنوں کی امیداور حکمرانوں کی ہٹ دھرمی عوام کے خوابوں کو مسلسل چکنا چور کئے جارہے ہیں۔بھولی بھالی عوام ایک بحران سے جان چھڑانے کیلئے دوسرے بحرانوں کے سہانے خوابوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے مفادات کی سیاست اور لوٹ مارنے پاکستان کو تباہ بربادکرکے رکھ دیا ہر اقتدار کا پجاری سہانے خواب دکھا کر تبدیلی کا نعرہ دے کر اقتدار کے مزے لوٹتا ہے ملک کو بحرانوں کا شکار کرکے چلا جاتاہے پاکستان کی 67%آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور اتنی بڑی تعداد میں کسی قوم کا نوجوانوں پر مشتمل ہونے کے باوجود ترقی یافتہ قوموں میں شمار نہ ہونا کسی طرح بھی المیے سے کم نہیں۔حکومت کی توجہ صرف کرپشن اور دولت سمیٹنے اور اپنوں کو نوازنے کی طرف ہے اور دوسری طرف ملک کے ذہین نوجوان مایوسی کے بعد یورپ اور امریکہ کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ یورپی اقوام کی ترقی میں پاکستانی نوجوان کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان کے پالیسی ساز ادارے قوم کی ذہنی تربیت کی طرف توجہ نہیں دے رہے بلکہ ہمارے اداروں میں اکثر ایسے افراد براجمان ہیں جو حکمرانوں کی خوش آمد کرکے آئے اور پھر انہی کے احکامات پر آئین اورقانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستان کی نوجون نسل کو تباہی اور بربادی کی طرف دھکیل رہے ہیں ہماری سیاسی پارٹیاں الیکشن سے قبل پیسے والوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوجاتی ہیں سرمایہ دار اور انکے حواری ٹکٹ حاصل کرکے اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں جہاں وہ اپنے اپنے مفادات کی بات کرتے ہیں رہ گئے ورکر وہ ساری عمر ورکری میں ہی گذار دیتے ہیں جن غریب خاندان کے بچوں کے اندر لیڈر بننے کے جراثیم موجود ہوتے ہیں انہیں یہی لوگ کمال مہارت سے غلط سرگرمیوں میں ملوث کروادیتے ہیں اور پھر وہ لیڈری کا شوقین اپنی جان بچانے کے چکر میں باقی کی عمر گذار دیتا ہے سپریم کورٹ کے حکم سے ملک میں مردم شماری شروع ہوئی توسیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والا نوجوان طبقہ بہت زیادہ خوش فہمی میں مبتلا ہوگیا کہ اب اس مردم شماری کے نتیجہ میں ملک میں انتخابی حلقوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوجائیگا اور شائد نئی حلقہ بندیوں میں انہیں بھی الیکشن میں حصہ لینے کا موقعہ مل جائے مگر ہمارے ہاں تو ایک ٹھیلے والا دوسرے کو برداشت نہیں کرتا تو ایک ایم پی اے اور ایم این اے اپنے حلقے میں کسی اور کو اپنے برابر کیسے برداشت کرسکتا ہے کیونکہ ہمارے ایم پی اے اور ایم این اے حضرات نے اپنے حلقوں کو بھی اپنی ریاست بنا رکھا ہے جہاں انکی مرضی کے بغیرسرکاری محکموں میں بھرتی نہیں ہو سکتی۔

تھانوں میں تعیناتیاں نہیں ہوسکتی ،اور تو اور اکثر حلقوں میں چوریاں اور ڈکیتیاں بھی ان افراد کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی جبکہ سب سے اہم وہ پروٹوکول ہے جسکی خاطر ایک دوسرے کی جان بھی لے جاتے ہیں تو ایسے افراد کیسے اپنی جاگیر کو تقسیم کرسکتے ہیں اگر ہم نے ان جاگیرداروں ،وڈیروں اور قبضہ گروپوں سے جان چھڑوانی ہے تو پھر ہمیں ایسے افراد کو منتخب کرکے آگے لانا پڑے گا جن کے اندر انسانیت زندہ ہو اور جن کو ہم بوقت ضرورت پکڑ بھی سکیں اور اپنی بات سنا بھی سکیں۔

ہمارے دکھ درد کا سانجھا ہو اور خوشیوں کا ساتھی ہو غریب عوام کا ہمدرد ہو اور سرکاری وسائل کو اپنے خاندان پر خرچ نہ کرے اور بھرتیوں میں اپنے ووٹروں کو مستحق افراد پر ترجیح نہ دے تب ہی ہم اپنے ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرسکتے ہیں ورنہ ہمارے یہ سیاستدان مزید عزیر بلوچ بناتے رہیں گے جو انسانوں کو مکھی اور مچھر سے بھی زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں کیونکہ انکے پیچھے اقتدار کے پجاریوں کا ہاتھ ہوتا ہے جو اپنی حکمرانی کو قائم رکھنے کے لیے میثاق جمہوریت کا سہارا لیتے ہیں تو کبھی غریب عوام کے دکھوں پر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں ملک کی تقدیر سے کھیلنے والوں نے اپنے اوپر شرافت کا جو لبادہ اوڑھ رکھا ہے اب آہستہ آہستہ وہ ہٹتاجارہا ہے اور نیچے سے انکے اصلی چہرے برامد ہونا شروع ہوچکے ہیں اب وہ وقت دور نہیں کہ قبضہ گروپ اور ملکی دولت لوٹنے والے بھی ہماری سب سے بڑی منظم اور طاقتور فورس کے قابو میں ہونگے مگر اس کے لیے عوام کو بھی سمجھ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ہم نے اب اپنی بقا کی جنگ لڑنی ہے کسی ڈاکو کے حق میں نعرے لگانے سڑکوں پر نہیں چلے آئیں گے بلکہ ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جس نے ہمارے ماضی سے کھیلا اور اب مستقبل کو تاریکی میں ڈبو رہا ہے اب یہی وقت ہمارے مستقبل کی راہیں بھی متعین کریگا۔

Rohail Akbar-Logo
Rohail Akbar-Logo

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Tags:
Development Future pakistan Rohail Akbar World پاکستان ترقی تعین دنیا مستقبل منزلیں
French Elections
Previous Post فرنچ الیکشن تازہ ترین
Next Post یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں چھٹی الومنائی کی تقریب
Speech

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close