
سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی خفیہ ایجنسی نے جی 20 کانفرنس کے دوران سائبرحملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روزہ جی 20 سربراہان کانفرنس آسٹریلوی شہر برسبین میں 15 نومبرکو شروع ہو رہی ہے۔
آسٹریلن سگنلز ڈائریکٹوریٹ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جی 20 کانفرنس کے دوران سائبر حملوں کا خدشہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا کہا ہے۔
