تلہ گنگ : گھمبیر ڈیم کیلئے وفاقی حکومت نے دس ارب روپے مختص کر دیئے، موجود مالی سال میں کام شروع ہو جائیگا، عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موجودہ مالی سال مین لاوہ کے مقام پر گھمبیر ڈیم کیلئے دس ارب روپے مختص کئے ہیں۔
توقع ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران اس ڈیم پر کام شروع ہو جائیگا۔ اس ڈیم سے علاقہ کا ہزاروں ایکڑ رقبہ زیر کاشت آئے گا۔ جبکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے تین سال قبل اس منصوبے کا افتتاح تو کر دیا تھا تاہم کام شروع نہیں ہو سکا تھا۔
