
جدہ (جیوڈیسک) غزہ پٹی کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے سعودی عرب نے 5 سو ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی وزیر اعظم رامی حمد اللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر ممالک بھی اس تناظر میں مدد کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ جنگ کے بعد غزہ پٹی کے متاثرہ علاقوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے آئندہ تین برسوں میں 4 بلین ڈالر کی ضرورت ہو گی۔ 12 یاد رہے کہ اکتوبر کو قاہرہ میں غزہ کے لیے ایک ڈونر کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں امریکا، یورپی یونین، ترکی، قطر اور دیگر ممالک غزہ کے لیے امدادی رقوم کا اعلان کریں گے۔
