Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جنرل اختر عبدالرحمن شجاعت سے شہادت تک

August 16, 2020 0 1 min read
General Akhtar Abdur Rahman
General Akhtar Abdur Rahman
General Akhtar Abdur Rahman

تحریر : محمد ناصر اقبال خان

پاکستان کا قیام ایک زندہ معجزہ ہے جبکہ اس کے دفاع اور استحکام کیلئے بھی ماضی میں کئی معجزے ہوتے رہے ہیں اورا ن شا ء اللہ آئندہ بھی ہوں گے۔افغانستان میں پاکستان کے ہاتھوں روس کی رسوائی اور پسپائی بھی معجزہ تھی ۔اپنے دور کی دوسری سپرپاور روس کو پاکستان نے افغانستان میں نہ صرف محدو دبلکہ یوٹرن پرمجبور کردیا تھااوراس کہانی کے خاموش ہیروکانام جنرل اخترعبدالرحمن خان شہید ہے ۔ قدرت نے قیام پاکستان کا اہم ترین کام قائداعظم سے لیا تھا جبکہ افغانستان اورپاکستان کی بقاء کیلئے قدرت نے جنرل اخترعبدالرحمن خان کاانتخاب کیا ۔ شیردبے پائوں خاموشی سے اپنے شکار کے پاس پہنچتا اوراچانک اس پرجھپٹتاہے اوراگرشکاربھاگ نکلے توتعاقب کرکے اسے دبوچ کرمارگراتا ہے۔جولوگ میدان جنگ میں خاموشی سے اپنا کرداراداکرتے ہیں ان کی شجاعت کے واقعات تاریخ کاجلی عنوان بن جاتے ہیں ۔جوخاموشی سے اپناکام انجام دیتے ہیں ،تاریخ میں اس شخصیت کی گرانقدر خدمات کا شانداراندازمیںتذکرہ کرنامورخ پرقرض اور اس کافرض ہوتاہے۔ کامیاب افرادڈینگیں نہیں مارتے کیونکہ ان کاکام بولتا ہے،جنرل اخترعبدالرحمن خان کا شجاعت سے شہادت تک سفرہماری تاریخ کاایک روشن باب ہے،وہ جام شہادت نوش کرکے بہشت میں چلے گئے مگر اہل قلم آج بھی ان کی کامیابی کے واقعات کو سپردقرطاس کررہے ہیں ۔آپ نے کئی بار ایسادیکھاہوگا کہ ٹیم کسی بھی کھلاڑی کی بہترین کارکردگی کے بل پر کامیاب ہومگرٹرافی ہربارکپتان وصول کرتا ہے۔اس طرح روس کی افغانستان سے پسپائی اوردنیا میں رسوائی کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اخترعبدالرحمن خان نے کلیدی کرداراداکیا مگرٹرافی اسلام کی آڑمیں سیاسی انتقام کابازارگرم کرنیوالے فوجی ڈکٹیٹر نے اپنے ہاتھوں میں تھام لی تھی ۔ جنرل اخترعبدالرحمن خان حکومت اورشہرت سے بہت دورتھے۔ان کافوکس پڑوسی ملک افغانستان کے اندر میدان جنگ پرتھا،انہوں نے خاموشی مگرگرمجوشی سے جنگ کی بازی پلٹ دی اور اس خاموش مجاہد کی شجاعت کی شہادت تاریخ نے دی ہے۔ جنرل اخترعبدالرحمن خان کی شجاعت اورشہادت پرمتعدد کتابیں لکھی گئی ہیں اورلکھی جاتی رہیں گی۔

آج تک کسی کوکامیابی پلیٹ میں رکھ کرنہیں ملی ،ہمارے ہاں جو شخصیات زیادہ کامران ہیں انہیں دوسروں سے زیادہ امتحان دینا پڑے ۔زندگی میں ایک بار”میدان” سب کوملتا ہے مگر ہرکوئی” مردمیدان” نہیں ہوتا اور کامیابی وسرفرازی ہرکسی کونصیب نہیں ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے کاکام محسن پاکستان اورمحبوب پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان سے لیا جبکہ قدرت نے قادیانیوں کودائرہ اسلام سے خارج کرنے کیلئے ذوالفقارعلی بھٹو شہیدکاانتخاب کیا ۔ڈاکٹرعبدالقدیرخان کاکام ذوالفقارعلی بھٹوجبکہ ذوالفقارعلی بھٹو کاکام ڈاکٹرعبدالقدیرخان نہیں کرسکتے تھے۔

اللہ تعالیٰ نے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اخترعبدالرحمن خان کوبھی میدان دیا اورانہوں نے مردمیدان کی حیثیت سے تاریخ رقم کرتے ہوئے افغانستان کوروس کیلئے قبرستان بنادیااورآج افغانستان بدنیت وبدقسمت امریکہ اوراس کے اتحادیوں کیلئے قبرستان بناہوا ہے۔امریکہ دنیا میں کسی کادوست نہیں،اس کے اتحادی درحقیقت محض ”سہولت کار” ہیں ۔پاکستان کی داخلی خودمختاری کاراستہ خودداری سے ہوکرجاتا ہے۔موضوع کی طرف واپس آتے ہیں، جنرل اخترعبدالرحمن خان کاتعلق بھارتی پنجاب میں مقیم پٹھان خاندان سے تھا ۔ان کے آبائواجدادسلطان محمودغزنوی کی فوج کے ساتھ ہندوستان آئے اورجنگ میںتاریخی کامیابی کے بعداپنے سلطان کے فرمان کی تعمیل کرتے ہوئے ہندوستان کے مختلف شہروں میں آبادہوگئے۔ڈاکٹر عبدالرحمن خان کے ہونہار صاحبزادے اخترعبدالرحمن خان نے آسودگی،آسانی اورنعمتوں کی فراوانی والے ماحول میں پرورش پائی ۔ اخترعبدالرحمن خان چار برس کی عمر میں یتیم ہوگئے۔ اختر عبدالرحمن کی تعلیم وتربیت کے دوران ان کی شفیق ومہربان والدہ ہاجرہ خاتون نے ا نہیں باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ 1945ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اکنامکس نمایاں نمبرزکے ساتھ پاس کرنے کے بعد اخترعبدالرحمن خان اپنے آبائی شہرمیں اپنی والدہ کے پاس چلے گئے۔ 1946ء میں وہ پروفیشنل زندگی کاآغازکرتے ہوئے بحیثیت ڈی ایس پی لاہور چلے آئے ۔ تاہم اپنی ہمشیرہ کے اصرار پر اخترعبدالرحمن خان نے ڈی ایس پی کامنصب چھوڑدیااور اپنے روشن مستقبل کیلئے فوج کاانتخاب کیا ۔ 1947ء میں نوجوان اخترعبدالرحمن خان سیکنڈلیفٹیننٹ کے طور پر مشرقی پنجاب میں تھے۔قیام پاکستان کے وقت پرعزم اورپرجوش لیفٹیننٹ اخترعبدالرحمن خان نے ہندوستان سے پاکستان کی طرف ہجرت کرنیوالے مسلمان خاندانوں کے متعددقافلوں کوبحفاظت مادروطن کی حدودمیں پہنچایا،اس دوران جنونی ہندوئوں اورسکھوں کے جتھوں سے کئی بار نوجوان لیفٹیننٹ اخترعبدالرحمن خان کاآمناسامنابھی ہوتارہا جس میں بیسیوں بلوائی ان کے ہاتھوں جہنم واصل ہوئے۔ جنرل اخترعبدالرحمن خان ایک پروفیشنل فوجی اورقابل رشک جنرل تھے ۔جنرل ایوب خان کی طرح جنرل اخترعبدالرحمن خان کی شخصیت بھی سحرانگیز تھی اور ملنے والے ان سے مرعوب ہوجاتے تھے ۔

1985 ء سے 1988ء تک ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اختر عبدالرحمن خان نے نہ صرف اس دور کی سپرپاور روس کاراستہ روکا بلکہ اس کاشیرازہ بھی بکھیردیا۔پاکستان اورافغانستان کے لوگ جہاں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اختر عبدالرحمن خان کی فہم وفراست اورشجاعت پررشک کرتے تھے وہاں ان کاوجود ملک دشمن قوتوں کی آنکھوں میں چبھنے بھی لگا تھا۔روس تو ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اختر عبدالرحمن خان کادشمن تھا ہی امریکہ کے حکام بھی ان سے خوفزدہ تھے۔ اس کاسبب یہ تھا کہ دوراندیش اورمعاملہ فہم ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اختر عبدالرحمن خان افغانستان میں پاکستان کی فوجی کامیابیوں کاضیاع نہیں بلکہ اس کے ثمرات چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اب جبکہ روس افغانستان سے راہ فراراختیارکررہا ہے توافغانستان میں ایک خودمختار حکومت کا قیام اورسیاسی استحکام بھی ناگزیر ہے ورنہ اندرونی بدنظمی اوربدانتظامی کے نتیجہ میں افغانستان دوبارہ کسی مہم جوئی سمیت بیرونی مداخلت کا نشانہ بن سکتا ہے۔ تاریخ نے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اختر عبدالرحمن کے تحفظات اورخدشات پرمہرتصدق ثبت کردی ،روس کے نکل جانے کے بعدافغانستان میں مضبوط حکومت قائم نہ ہونے کے سبب وہاں ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ آج افغانستان میں امریکہ اوراس کی اتحادی افواج موجود ہیں اور ہماری ریاست کو افغان سرحد پر بھارت کے ساتھ ایل اوسی سے بھی کئی گنا زیاد ہ چیلنجز کاسامنا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ افغانستان کی داخلی صورتحال اور پاکستان کی مشکلات کے تناظر میں17 اگست 1988 ء کے سانحہ کے پس پردہ سازش کو سمجھنا اور بھی ضروری ہے ۔اس وقت جو عالمی سازش کار پاکستان کی فوجی قیادت کیخلاف گھات لگائے بیٹھے تھے ،ان کا نشانہ صرف ڈکٹیٹر ضیاالحق نہیں بلکہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اختر عبدالرحمن خان بھی تھے ،کیونکہ اس خاموش مگرپرجوش مجاہدکے ہوتے ہوئے یہ مذموم منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتاتھا۔ درحقیقت جنرل اختر عبدالرحمن خان روس کیخلاف پاکستان کی جنگی حکمت عملی کے ماسٹرمائنڈ یعنی مرکزی معمار تھے ، انہوں نے روس کو افغانستان میں ناکام ونامراد اوروہاں سے نکلنے پر مجبور کرنے کامنصوبہ تیار کیاتھا۔ اس وقت دنیا کی مقتدرقوتوں میں سے کوئی یہ حقیقت تسلیم کرنے کیلئے تیار نہ تھا کہ روس کو افغانستان میں شکست بھی ہو سکتی ہے ۔گرم پانیوں تک رسائی کیلئے روس کوبدترین رسوائی اورشرمناک پسپائی کاسامنا کرنا پڑاتھا۔اگرروس کی تاریخی شکست کے اسباب ومحرکات کوسمجھنا ہے توجنرل اختر عبدالرحمن خان کی شخصیت کامطالعہ کرنا ہوگا۔جنرل اختر عبدالرحمن خان کی کامیابی وکامرانی کاکریڈٹ ان کے جذبہ ایمانی کوجاتا ہے۔

جنرل اختر عبدالرحمن خان کا ایقان کامل تھا کہ روس کیخلاف جنگ میں صرف ابتدائی دور میں عارضی طورپردشواری ہوگی مگر جس وقت مہم جو افغان اپنے دشمن کیخلاف متحداورمیدان جنگ میںمستعد جبکہ گرم پانی تک رسائی کیلئے آنیوالے روس کی افواج پر گوریلے اندازمیں حملے شروع ہو گئے تو امریکہ سمیت یورپ بھی روس کیخلاف پاکستان اور افغانستان کے مزاحمتی گروپس کی مدد کئے بغیر نہیں رہے گا ۔جولوگ غیوراورنڈر افغانوں کے قبائلی نظام بارے معلومات رکھتے ہیں انہیں علم ہے آسمان سے ستارے زمین پراتارے جاسکتے ہیں مگر افغان متحارب قبائل کو کسی ایک پلیٹ فارم پر یکجا نہیں کیا جاسکتا مگرصدآفرین زیرک اورنیک نیت جنرل اختر عبدالرحمن خان نے قلیل مدت میں منتشر اورمتحارب افغانوں کوآپس میںجوڑدیااوریہ اتحاد ایک سیلاب کی مانند روس کواپنے ساتھ بہا لے گیا۔ افغان مزاحمتی گروپس کے مثالی اتحاد اور ان کے درمیان فوجی امداد کی شفاف تقسیم نے روس کیخلاف جنگ میں مزید شدت اورحدت پیدا کر دی تھی۔روس کو شکست فاش کے بعد افغانستان سے جانا پڑا مگراس نے اپنے دشمن کوفراموش نہیں کیا تھا۔17اگست 1988ء کوایک سانحہ میں جنرل اخترعبدالرحمن خان سمیت متعدد فوجی حکام شہید ہوگئے اوریہ سانحہ آج بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔جنرل اخترعبدالرحمن خان کی شہادت قابل رشک ہے۔جنرل اخترعبدالرحمن خان کے چارصاحبزادے اکبر اختر خان ،ہمایوںاخترخان ،ہارون اخترخان اور غازی اخترخان اپنے شہید والدکے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنے اپنے اندازسے ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں۔ ہمایوں اخترخان بڑے فخر سے اپنے والدجنرل اخترعبدالرحمن شہید کی یادیں تازہ کرتے اورمادروطن کی حفاظت کیلئے ان کامشن جاری رکھنے کاعزم دہراتے ہیں۔باپ کی شہادت کے بعد ان کے احترام کوبرقرارجبکہ نام اور کام کو زندہ رکھنا بلکہ مزیدروشن کرنافرمانبرداربیٹوں پرقرض اوران کافرض ہوتا ہے ،اس سلسلہ میں ہمایوں اخترخان بھرپوراندازسے فرزند ہونے حق اداکررہے ہیں ۔ہمایوں اخترخان کی گہری دلچسپی کے نتیجہ میں جنرل اخترعبدالرحمن شہید فائونڈیشن ایک موثرادارے کی حیثیت سے نادارومفلس اورمستحق شہریوں کی بحالی اورخوشحالی کیلئے سرگرم ہے ۔ ہمایوں اخترخان اورہارون اخترخان نے کاروبار کے ساتھ ساتھ میدان سیاست کا رخ کیا۔دونوں بھائی1993ء میں لاہور کینٹ سے قومی اورصوبائی اسمبلی کے ارکان منتخب ہوئے،دونوں بھائیوں نے وفاقی سطح پرمختلف مگراہم عہدوں پرکام اوراپنے اپنے منصب سے انصاف کیا ۔ہمایوں اخترخان وفاقی وزیرتجارت بھی رہے ،ان دنوں وہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے قومی سیاست میں سرگرم ہیں۔ ہمایوں اخترخان کے طرز سیاست سے کچھ لوگ اختلاف بھی کر تے ہیں مگران کی پاکستانیت، اہلیت اورقابلیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

Muhammad Nasir Iqbal Khan
Muhammad Nasir Iqbal Khan

تحریر : محمد ناصر اقبال خان

Share this:
Tags:
Akhtar Abdul Rehman Establishment General pakistan Superpower اختر عبدالرحمن پاکستان جنرل سپرپاور قیام
Kashmiris
Previous Post اپنا لہو تلاش کروں؟
Next Post کہر کرکٹ لیگ کا شاندار آغاز آج سے ملیر کھو کھرآپار میں ہو گا
KEHAR CRICKET LEAGUE OPENING

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close