
اسلام آباد (جیوڈ یسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد نے سری لنکا کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پرجنرل راشد محمود نے سری لنکن کے صدر کو پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کا خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔
گزشتہ دنوں سری لنکا کی ٹی 20 عالمی کرکٹ کپ جیتنے پر انہیں مبارک باد بھی دی۔ جنرل راشد محمود نے سری لنکا کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔
