
ہیمبرگ (جیوڈیسک) جرمن فٹ بال لیگ میں ہیمبرگ ایس وی اور گروتھر کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔ جرمنی میں جاری فٹ بال لیگ کی سیکنڈ ڈویژن کے میچ میں ہیمبرگ ایس وی اور گروتھر کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ، فرسٹ ہاف میں کوئی بھی کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہا۔ دوسرے ہاف میں میزبان ہیمبرگ ٹیم کی جانب سے سٹرائیکرز نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن فیورتھ کے مضبوط دفاع نے حریف ٹیم کی کوشش کو ناکام بنایا۔ اعصاب شکن مقابلہ کا اختتام بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
