
غزہ (جیوڈیسک) جرمنی کے وزیر خارجہ فرنک ولٹر اشٹائنمر نے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ سے ہونیوالی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ عملاً بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔
عالمی برادری شہرکو تباہ ہونے سے بچائے۔ جرمن وزیرخارجہ نے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جوکچھ غزہ میں دیکھا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔
