
برلن (جیوڈیسک) فٹبال چیمپئن جرمنی کے مسلمان کھلاڑی اوزِل نے ظلم کا شکار فلسطینی بچوں کے لیے ساڑھے تین کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کر دیا۔
بیسویں فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والی جرمن ٹیم میں مسلمان کھلاڑی اوزِل نے زبردست فتح کے بعد فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے ہمدردی کرتے ہوئے اپنی انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا۔
تین کروڑ ساٹھ لاکھ پاؤنڈ کی رقم دیتے ہوئے اوزِل کا کہنا تھا کہ شائد اس رقم سے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے چند بچوں کے آپریشن اور علاج کے کام آ سکے۔ عالمی چیمپئن بننے والی جرمن ٹیم کے مڈ فیلڈر کا ٹیم انتظامیہ میچوں کے دوران روزے رکھنے کا تنازع رہا۔
جرمن مسلم کھلاڑی اوزل کا ہر میچ سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت کر کے میدان میں اترنا معمول تھا۔
