
سٹینفرڈ (جیوڈیسک) جرمنی کی سیبین لیسسکی نے سٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ میں تیز ترین سروس کر کے ڈبلیو ٹی اے میں نیا ریکارڈ بنا لیا۔
سٹینفرڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں جرمنی کی سیبین لیسسکی کا مقابلہ سربیا کی اینا ایوانووک سے ہوا۔
ہارڈ کورٹ پر ہونیوالے دلچسپ میچ میں سیبین کو سات چھ اور چھ ایک سے ناکامی کا سامنا ہوا ،لیکن پہلے سیٹ میں جرمن کھلاڑی نے جارحانہ سٹروک کھیلتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا، سابین دو سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سروس کرتے ہوئے گزشتہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئیں۔
امریکہ کی وینس ولیمز نے 2007 میں یو ایس اوپن میں دو سو سات اعشاریہ چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
