
اسلام آباد (جیوڈیسک) جرمنی میں پاکستان کے سفیر عبد الباسط کو بھارت میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عبدالباسط مئی 2012 سے جرمنی میں پاکستان کے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں وہ دفتر خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔
