
بہتان بن کر بھلا کیسے جیا جا سکتا ہے
پیالہ زہر کا خود سے کیسے پیا جا سکتا ہے
بہت ہوتے ہیں ایسے اپنے سے اپنے
جن کے بنا بھی جیا جا سکتا ہے
مختصر ہے مگر تکلیف دہ ہے بہت
بدل لیجیے رستہ بھٹکایا جا سکتا ہے
میں لکھ رہا ہوں کسی بھی ڈھب میں
ویسے تو زبانی بھی سمجھایا جا سکتا ہے
روح کو ڈھونڈرہا ہوں زندوں میں راہی
ورنہ مردوں کو تو دفنایا جا سکتا ہے
خالد راہی
