
اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائی کورٹ کے حکم پر غازی عبدالرشید کے بیٹے نے لال مسجد آپریشن میں اپنے والد اور دادی کے قتل کی ایف آئی آرکے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی۔ ہارون رشید نے اپنے والد مولانا عبدالرشید غازی اور دادی کے قتل کی ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تحریری بیان اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے لال مسجد آپریشن میں پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر درج کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔
دو صفحات پر مشتمل فیصلے میں ایس ایچ او آبپارہ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ عبدالرشید غازی کے بیٹے کا بیاں حلفی فوری ریکارڈ کریں۔ اگر بیان کی روشنی میں در اندازی جرم بنتا ہے۔
تو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ جس کے بعد ہارون رشید نے تھانے میں بیان جمع کرایا۔ ترجمان لال مسجد کا کہنا ہیکہ پولیس پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ مقدمہ درج نہ ہوا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
