
گھوٹکی (جیوڈیسک) پنجاب اور سندھ میں وارداتیں کرنے والے بین الصوبائی گینگ کے دو کارکن مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
گھوٹکی میں خان فارم کے قریب ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے۔ اطلاع پر پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ دونوں ڈاکو میر حسن اور شانتی ٹانوری سندھ اور پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
