
گلگت (جیوڈیسک) گلگت بلتستان ڈویژن میں براڈ پیک چوٹی سر کرنے کے دوران 3 کوہ پیما لاپتا ہو گئے، تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں براڈ پیک کے علاقے میں پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان ڈویژن میں براڈ پیک چوٹی سر کرنے کے دوران 3 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔
تینوں کوہ پیماوں کا بیس کیمپ سے رابطہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب سے منقطع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں براڈ پیک کے علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔
