
گلگت (جیوڈیسک) گلگت ہنزہ میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے ایک چینی آپریٹر سمیت ایک پاکستانی مزدور جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ عطاآباد جھیل پر ٹنل بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ چینی بلڈوزر آپریٹر ترقیاتی کام میں مصروف تھا کہ اچانک لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی۔
جس کے نتیجے میں چینی آپریٹر اور پاکستانی مزدورملبے تلے دب گئے۔ ملبے کے نیچے دبنے والے گنیش کے رہائشی پاکستانی مزدور زوہیب کی لاش واقعہ کے فوری بعد نکال لی گئی۔ چند گھنٹوں کی تلاش کے بعد چینی اہلکار کو مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔
