
کراچی (جیوڈیسک) عالمی سطح پر چاول کی گرتی ہوئی قیمت سے ایکسپورٹرز اور دھان کے کاشتکار مشکلات کا شکار ہوگئے۔مقامی چاول مہنگا ہونے سے بین الاقوامی خریدار بھارتی رائس کو ترجیح دے رہے ہیں۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین میاں محسن نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیداواری لاگت زائد ہونے کے سبب پاکستانی چاول بھارتی چاول کے مقابلے 100 ڈالر مہنگا ہونے کے باعث ایکسپورٹس بری طرح متاثر
ہورہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مقابلے بھارتی حکومت کسانوں کو بجلی گیس ،پانی کے علاوہ کیڑے مار دوائیاں ،کھاد اور دیگر ضروری اشیاء پر سبسڈی دیتی ہے جس کی وجہ سے یہ پاکستانی چاول سےسستا ہے۔
ایکسپورٹرز اور دھان کے کاشت کاروںنے پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے حکومت سے سبسڈی بڑھانے کے ساتھ تحقیق کے شعبے میں تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
