Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عالمی طاقتوں کا پاکستان کیخلاف نقطہ نظر

March 27, 2014 0 1 min read
Ghulam Murtaza Bajwa
Dollars
Dollars

امریکی کانگریس کی کمیٹی نے یوکرائن کے لئے نئے مالیاتی معاونت بل کی منظوری دی ہے جس میں پاکستان کو کیری لوگر بل کے تحت دی جانے والی امداد کا کچھ حصہ کم کرکے یوکرائن کو دیا جائے گا اس بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سالانہ 1.5ارب ڈالر کی جو امداد دی جاتی ہے اس میں سے دس ملین ڈالر کاٹ کر یوکرائن میں نشریاتی پروگراموں کیلئے مختص کی جائے جس میں بالکان ، روس ، تاتار زبانوں کی ریڈیو فری یورپ، ریڈیو لبرٹی اور وائس آف امریکہ کے پروگرام شامل ہیں پر صرف کی جائے اس قانون سازی کو ایچ آر فور ٹو سیون ایٹ یوکرائن سپورٹ ایکٹ کا نام دیا گیا ہے جو ایوان کی خارجہ کمیٹی سے مرحلہ وار منظور کیا گیا ہے یہ بل گزشتہ ہفتے کمیٹی کے چیئرمین ایڈروئس اور ایک اور عہدیدار ایلیوٹ اینگل نے متعارف کروایا تھا جس میں یوکرائن کی خود مختاری اور اس کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے امریکی مالی معاونت کی درخواست کی گئی تھی۔

امریکی انتظامیہ نے یہ امداد امریکی بجٹ سے دینے کی بجائے پاکستان کو کیری لوگر برمن بل جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مالی امداد دی جاتی ہے اور اس کو پاکستان ایکٹ 2009ء کا نام دیا گیا تھا جس میں سالانہ پاکستان کو 1.5ارب ڈالر کی امداد دی جاتی تھی لیکن امریکی حکام نے پاکستان کی بجٹ میں سے دس ملین ڈالر کی امداد پر کٹ لگا کر اس کو ایچ آر 4278بل کا حصہ بنایا ہے جو یوکرائن میں استعمال ہوگی۔ دوسری جانب نیو یارک ٹائمز نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کی قیادت نے اپنے بعض اہم ارکان کو شام منتقل کیا ہے۔

خانہ جنگی زدہ ملک میں وہ بشار الاسد کی حکومت کے خلاف جدوجہد کا حصہ بننے کے لئے پہنچ رہے ہیں لیکن ان کا اصل مقصد ایک نیا مرکز قائم کرنا ہے جہاں سے وہ امریکہ اور مغربی ممالک پر حملے کر سکیں۔سی آئی اے کے سربراہ جان برینن John Brennan نے کانگریس کے ایک پینل کو بھی اس بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ہے ۔ ان معلومات کے مطابق حالیہ مہینوں میں القاعدہ کے درجنوں جنگجو اور منصوبہ سازوں کو شام بھیجا گیا ہے ۔ ان لوگوں کے لئے افغانستان میں نیٹو افواج کی کارروائی اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کی وجہ سے حالات کافی مشکل ہو گئے تھے۔ ان کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے لیکن ان لوگوں کے پاس جنگی استعداد اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے اور ان منصوبوں پر عملدرآمد کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اپنے جنگجووں کو پاکستان سے شام منتقل کرنے کی کارروائی کی نگرانی القاعدہ کا سربراہ ایمن الظواہری خود کر رہا ہے۔ یہ لوگ شام میں اپنے ٹھکانے بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مقامی آبادی کے علاوہ یورپ اور امریکہ سے 1200 کے لگ بھگ انتہا پسند مسلمان بھی شام میں جنگ کی غرض سے پہنچے ہوئے ہیں۔ القاعدہ کا خیال ہے کہ لوگ آسانی سے ان کے چنگل میں آ سکتے ہیں اور انہیں امریکہ اور مغربی ممالک پر حملوں کے لئے استعمال کرنا بھی آسان ہے۔ القاعدہ اس سے پہلے یمن میں اپنا ٹھکانہ بنانے کی کوشش کرتی رہی ہے ۔تاہم موجودہ حالات میں دہشت گرد گروہ کو شام سب سے زیادہ پرکشش دکھائی دیتا ہے ۔ امریکہ اپنی عالمی سیاسی و سفارتی مجبوریوں کی وجہ سے شام پر براہ راست ڈرون حملے کرنے یا شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے کے قابل نہیں ہے ۔ شام میں وسیع تباہ کاری اور بشار الاسد اور اپوزیشن کے درمیان عدم مفاہمت کی وجہ سے القاعدہ جیسی تنظیموں کے لئے حالات بے حد سازگار ہیں۔

نیٹو افواج افغانستان سے نکلنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ القاعدہ اور طالبان طویل عرصے تک ایک دوسرے کا دست و بازو بنے رہے ہیں۔ البتہ القاعدہ کے مقاصد شروع سے ہی بین الاقوامی رہے ہیں جبکہ افغان طالبان اور پاکستانی طالبان محض علاقائی صورتحال میں اپنی جگہ بنانے کے لئے کوششیں کرتے رہے ہیں۔ افغانستان میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں القاعدہ کو طالبان سے اخلاقی ہمدردی کے علاوہ زیادہ امداد ملنے کی امید نہیں ہے۔

Pakistan
Pakistan

افغان طالبان کابل کی حکومت پر قبضہ کرنے یا اسے مسلسل زچ کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔اس دوران پاکستانی طالبان مذاکرات کے ذریعے حکومت پاکستان سے مراعات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ مذاکرات اب براہ راست حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان ہو رہے ہیں۔ یہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں قبائلی علاقوں کے انتہا پسند گروہوں کے لئے القاعدہ کی منصوبہ بندی کا حصہ بننا ممکن نہیں ہو گا۔ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں فوج شمالی وزیرستان میں کارروائی کرے گی۔ یہ بات سب کے علم میں ہے کہ مقامی باشندوں کے مقابلے میں قبائلی علاقوں میں پناہ لینے والے غیر ملکی انتہا پسند زیادہ خطرناک اور آمادہ بہ جنگ ہیں۔ اس لئے فطری طور پر پاکستانی فوج کی کارروائی کی سب سے زیادہ زد بھی انہی عناصر پر پڑے گی۔افغانستان سے نیٹو افواج نکلنے کے بعد امریکہ اور مغرب مخالف نعروں میں بھی وہ تاثیر باقی نہیں رہے گی جس کی وجہ سے انتہا پسند گروہ افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں سے نوجوانوں کو ورغلا کر انتہا پسندی اور خودکش بمبار حملے کرنے کے لئے آمادہ و تیار کرتے رہے ہیں۔ ان حالات میں القاعدہ کو ایک نئے ٹھکانے کی ضرورت کافی عرصہ سے محسوس ہوتی رہی ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں بھی آتی رہی ہیں کہ طالبان کے انتہا پسند بھی شام میں بشار الاسد کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہوتے رہے ہیں۔ تاہم اب جو خبریں سامنے آئی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتہا پسندوں کا اصل ٹارگٹ شام کی حکومت نہیں ہے بلکہ وہ ایک زیادہ محفوظ ٹھکانہ تلاش کر رہے ہیں تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے فروغ کے عملی کام کو جاری رکھا جا سکے ۔پاکستان کے نقطہ نظر سے بھی یہ نقل مکانی اچھی خبر نہیں ہے۔ شام میں پاوں جمانے کے بعد القاعدہ اور اس کے ساتھ منسلک دیگر گروہوں کو نئے وسائل اور بھرتی کے لئے نئے رضا کار میسر آ جائیں گے۔ پاکستان سے انتہا پسندوں کی دوسرے ملکوں میں روانگی بھی ملک کی شہرت اور دوسرے ملکوں کے ساتھ اس کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ایران اور سعودی عرب اپنے اپنے طور پر شام کی جنگ میں ملوث ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے زور لگا رہے ہیں۔ بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کی صورت میں انتہا پسند گروہوں کے لئے صورتحال زیادہ پسندیدہ ہو سکتی ہے۔عالمی سطح پر شام کا بحران امریکہ اور روس کے تعاون کے بغیر حل ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ شام میں نئی حکومت کے حوالے سے ان دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان شدید اختلافات موجود رہے ہیں۔ اس کے باوجود شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کا مسئلہ دونوں ملکوں نے بہتر سفارتکاری اور تدبر سے حل کر لیا تھا۔ تاہم یوکرائن میں پیدا ہونے والے بحران اور کرائمیا کو روس کا حصہ بنانے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات انتہائی سرد ہو چکے ہیں۔ ان حالات کا اثر شام کے بحران پر بھی مرتب ہو گا۔ اب روس پہلے سے زیادہ کھل کر بشار الاسد کی حکومت کو تعاون فراہم کرے گا۔ اس طرح شام میں خانہ جنگی طویل اور مزید مشکل ہو سکتی ہے ۔دہشت گردی کے فروغ کا سب سے اہم سبب یہ ہے کہ اس حوالے سے مختلف ممالک اپنے اپنے سیاسی اور ریجنل مفادات کے مطابق حکمت عملی اختیار کرتے ہیں۔ اس طرح مختلف ملکوں کی متصادم پالیسیوں کی وجہ سے جو خلا پیدا ہوتا ہے ، القاعدہ جیسی تنظیمیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ اگر شام میں امریکہ دشمن دہشت گرد گروہ مستحکم ہوں گے تو روس کو ان سے خاص تعرض نہیں ہو گا۔ اسی طرح چیچنیا اور سابقہ سوویت یونین کی دیگر ریاستوں میں رونما ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں امریکہ اور مغربی ممالک لاتعلقی کا اظہار کریں گے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی صورتحال عالمی دہشت گرد تنظیموں کے لئے نئے امکانات پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ انتہا پسند دہشت گرد تنظیمیں عالمی تہذیب اور تمام حکومتوں کے خلاف برسر پیکار ہیں اور ان میں باہم اشتراک اور مواصلت بھی موجود ہے۔ لیکن ان کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف ممالک اور طاقتیں ایک پالیسی پر متفق نظر نہیں آتیں۔ یہی رویہ ان گروہوں کی اصل طاقت بن رہا ہے۔

Ghulam Murtaza Bajwa
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Tags:
aid Ghulam Murtaza Bajwa pakistan امداد امریکی کانگریس پاکستان ڈالر
NATO
Previous Post امریکی فوجی سامان پاکستان کو نہیں دیں گے، نیٹو
Next Post سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب تقرری کیس کی سماعت
Supreme Court

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close