گجرات (جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل (GPI)کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری مقصود احمد نے حاصل کیا ، جبکہ معروف ثناء خواں محمد عارف شاہد گوندل ، مظہر عزیز قادری اور حافظ محمد شفیق نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
جبکہ نوجوان مذہبی سکالر حضرت علامہ قاری عبدالغفار نقشبندی نے خصوصی خطاب فرمایا ، محفل پاک میں ممتاز مذہبی ، سیاسی و سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، بعد ازاں شرکاء محفل کو لنگر شریف بھی کھلایا گیا۔
