Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم

May 12, 2014 0 1 min read
Hafiz Mohammad Asif Muslim
Islam
Islam

عالمی سطح پر اسلام کے خلاف زہر افشانیوں کے بظاہر ایک نہ ختم ہونے والے سلسلہ کو دیکھ کر اسلام کے نام لیوا ؤں پر طاری اضطراب کا منظر نہ صرف قابلِ دید ہوتا ہے بلکہ اطمینان کی ایک لہر سی ہمارے احساس کو چھو کر گزر جاتی ہے کہ ابھی وہ دل سینوں میں موجود ہیں جو ناموسِ دین کے لیے دھڑکنا جانتے ہیں اور وہ کاسہ ہائے سر سلامت ہیں جن میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کے حامل دماغ، دانشورانہ سطح پر سوچنے اور غور و فکر کی ابھی کچھ نہ کچھ سکت رکھتے ہیں۔

لیکن گہرائی سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوگا کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ نہ وہ اضطراب آگیں دھڑکنوں کی فرحت ہی میں پائداری ہے، نہ وہ دانش وریاں ہی کچھ کر پارہی ہیں کہ ذہنِ جدید کو مطمئن کر نے کا سامان فراہم ہو سکے۔وہی ذہنِ جدید جس کی آج دنیا پر حکمرانی ہے، جس کی پیدا کردہ تہذیب کا سکہ کسی اور تہذیبی سکے کو پنپنے کا موقع ہی نہیں دیتا،جس کی فکری و ذہنی آوارگیوں کو نئی نسلوں میں قبولِ عام حاصل ہو گیا ہے۔ فواحش کے ریلوں کے آگے بند باندھنے والے،اس کے مخالف سمت تیرنے کی خاطر ہاتھ پیر تو کیا مارتے، خود سوچ کے ان دھاروں میں طوعاً و کرہاً بہے چلے جا رہے ہیں۔ ہمارے نہایت ہی اعلیٰ دماغوں نے دلائل کے کس قدر انبارلگا دیے( اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

پکار پکار کر کہتے رہے کہ” اے مخالفین اسلام! جس دین کو بیخ و بن سے اْکھاڑ پھینکنے کی جدو جہد میں تم زمین سے اْبلنے والی اپنی بے پناہ دولت کو لٹا نے میں ہمہ تن مصروف ہو گئے ہووہ دین تو خود تمہاری ہی اپنی فلاح کے لیے آیا تھا، جسے خود تمہارے ہی رب نے تمہیں اپنے اْن نبیوں کے ذریعہ دنیا میں بھیجا تھاجنہیں خود تم بھی مانتے ہو۔کیوں کہ بروز ازل تمہارے خالق نے تم سے اطاعت شعاری کا میثاق لیا تھا اور اسی میثاق کی گرمی اب بھی تمہارے رگ وپے میں سرایت کیے ہوئے ہے۔ اِس حقیقت کی گواہی خود تمہارے دل دیں گے کہ تمہارے مالک نے وفا شعاری کا عہد تم سے لیا تھا۔” لیکن طاغوت ہے کہ محض ایک تجاہلِ عارفانہ سے ان دلائل کو روندتاچلاجارہا ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے جیسے مذکورہ کاوشوں کی تما م تر انقلاب آفرینیاں کہیں نہ کہیں دم توڑ دیتی ہیں یاکہیں کوئی خلا ء چھوڑ جاتی ہیں جسے پْر کرنے کی طرف اذہان و قلوب متوجہ نہیں ہوتے۔اس نکتہ پر سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے غور و فکر آج ہماری اس تحریر کاموضوع ہے۔

یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے حقیقی تعارف سے محروم ہو کر رہ گئی ہے یا رسولِ کریم صلی اللہ علیہ سلم کا تعارف کرایا بھی گیا ہے تو یہ تعارف مکمل نہیں یا ہماری کم نصیبیوں نے اس تعارف کو مکمل ہونے نہیں دیا ہے۔ ممکن ہے مخالفین اسلام کے برپا کردہ پروپیگنڈے کا جواب رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے حقیقی تعارف میں تلاش کیا جائے تونہ صرف ہماری عقیدتمندیوں کا بھرم رہ جائے گا بلکہ ہماری دانشوریاں بھی جدید ذہن کے دامنِ اطمینان میں کچھ نہ کچھ ڈالنے کے قابل ہو جائیں گی اور کسی حد تک یہ طوفانِ بد تمیزی تھم جائے گا۔

پہلی بات یہ کہ جس دین کے خلاف ساری دنیا صف آراء ہوگئی ہے وہ دین ایک ایسے نبی ۖپر مکمل ہوا ہے،جس کی ذاتِ اقدس کو چودہ سو سال گزرجانے کے باوجود بھی ہم دنیا کو اْس کی زندگی کے ایک ایک خط و خال کوکامل Accuracyکے ساتھ دکھانے کی پوزیشن میں ہیں کہ وہ کون تھے، کیا تھے ، کیسے تھے اور اْن کی جملہ سرگرمیاں کیا رہیں۔سوال یہ ہے کہ پھر ایساکیوں ہوا کہ اْن کی ذاتِ اقدس، باخبر اور روشن خیال دنیا سے چھپی رہ گئی۔وہی روشن خیال دنیا جو تحقیق کے نام پر کیڑے مکوڑوں کے شِجرے تلاش کرتی پھرتی ہے۔ کون ہیں اس کے ذمہ دار کہ ٹھیک طرح سے حبیبِ کبریا صلی اللہ علیہ سلم کا تعارف دنیا سے نہیں کرا سکے جس کا یہ نتیجہ دیکھنے کو مل رہا ہے کہ بے لگام دنیاکا ہر ایرہ غیرہ جو جی میں آیا حکم لگا تا پھرتا ہے کہ وہ کیا تھے۔

Hazrat Muhammad PBUH
Hazrat Muhammad PBUH

کیسے تھے اور اس طرح اْن کی پیروی کرنے والی ایک عظیم قوم ذلیل و رسوا کرکے رکھ دی جاتی ہے۔!پھر اْن کے لائے ہوئے دین کی باری آتی ہے اور اس دین کی تعلیمات پربے جا ترجمانیوں کی گرد و غبار اْڑائی جاتی ہے، جبکہ تاریخ آپ صلی اللہ علیہ سلم کی زندگی کا پورا رکارڈ محفوظ رکھے ہوئے ہے۔یہ صحیح ہے کہ اسلام کی مخالفت کرنے والی دْنیا اپنے پروپیگنڈے میں Fairنہیں ہے کہ ایک ایسی شخصیت کے لائے ہوئے دین کو داغدار کرنے کی کوشش کرتی ہے ،جس کی زندگی کی ایک ایک تفصیل کمال احتیاط کے ساتھ محفوظ بھی ہے اور Accurateبھی۔لیکن ذمہ داری بہر حال اْن ہی پر آتی ہے جو اْن کے پیرو ہونے کا دعویٰ کرتے نہیں تھکتے اور انہیں ذمہ دار ٹہرایا بھی جانا چاہیے۔یا تو ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا

ہم نے خود نبی صلی ا? علیہ و سلم کو نہیں سمجھا، یا اْنہیں دنیا سے متعارف کرانے کے سلسلے میں ہم نے مجرمانہ کوتاہی برتی۔سچی بات تو یہ ہے کہ دین کی دعوت کے کام میں مصروف نفوس اْس کتاب کی Originalزبان سے نا واقف ہیں جسے ”آسمانی عربی ” کہا جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے مشرقِ وسطیٰ کے عربوں کی عربی جاننے والے ساری دنیا میں موجود ہوں ، لیکن یہ المیہ ہے کہ جو عربی زبان آسمان سے آئی تھی، اْس سے خال خال ہی واقف ہیں۔ باقی سب اْس کو اپنی اپنی زبانوں کے ترجموں کی مدد سے سمجھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس طرز عمل نے ہمیں کہیں کا نہیں رکھا ہے۔

چنانچہ داعیانِ دین کی پوری پوری زندگیاں دعوتِ دین میں گزر رہی ہیں، الٰہی عربی زبان سے واقفیت کے بغیر۔یہ ایک بڑی تکلیف دہ حقیقت ہے۔حالانکہ یہ اْسی کتاب کی زبان ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اپنی تیئس سالہ پیغمبرانہ زندگی میں اپنے مخاطبین کو سناتے رہے اور وہ مطلوبہ انسان تیار کیے جن کا نام زبان سے ادا کرتے وقت دنیا کو انتہائی ادب کا لحاظ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ جو کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر نازل ہوئی وہ خود بھی Accuracyکے اعتبار سے اتنی معتبر ہے کہ کوئی عقل کا اندھا ہی اسے وہ کتاب نہیں کہے گا جو فی الواقع رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر نازل ہوئی تھی۔آج بھی اس کے دو نسخے دنیا میں موجود ہیں ، جنہیں چودہ سو سال پہلے مرتب کیاگیا تھا جنہیں ماسکو اور قاہرہ کے میوزیم میں محفوظ کیا گیا ہے جن میں سے ایک کاپی تو وہ ہے جسے حضرت عثمان اپنی شہادت کے وقت تلاوت فر مارہے تھے۔

دنیا میں موجود کسی بھی قرآن کی کاپی کو ان دو قدیم ترین نسخوں کے ساتھ موازنہ کرکے دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ وہی کتاب ہے جو نبی ۖ پر نازل ہوئی تھی اور یہ کہ ایک حرف تک کا ان میں فرق نہیں آیا۔روشن خیال دنیا جو آج اسلام ، قرآن اور رسول ۖکے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہے کیا اسے یہ حقیقت دکھائی نہیں دیتی یا یہ کہ دنیا کو اس حقیقت کی جانب کیوں نہیں متوجہ کیا گیا اوراْس سے یہ پوچھا گیا کہ جس کتاب کی تعلیمات کو دہشت گردی کی تعلیمات سے تم تعبیر کر رہے۔

ہو وہ اپنی مبینہ منفی تعلیمات کے ساتھ چودہ سو سالوں تک کبھی محفوظ نہیں رہ سکتی۔کیونکہ انسان مخالف Anti Humanتعلیمات کو کائنات میں قرار و ثبات حاصل نہیں ہو سکتا۔تاریخ اس پر گواہ ہے۔جب جب بھی کسی ‘انسان مخالف نظریہ’ کو اْبھارنے کی کوشش کی گئی، وہ نظریہ اْبھرنے سے پہلے ہی نیست و نابود ہو کر رہ گیا۔

تیسری بات یہ کہ ہو سکتا ہے نبی صلی اللہ علیہ سلم کی زندگی کی تفصیلات کے ذخیرے تک مخالفین اسلام کی رسائی نہ ہو لیکن دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہیں ہے جہاں قرآنِ حکیم کی کاپی موجود نہیں ہے۔ ہر مسلمان کے گھر میں قرآن کی کم از کم ایک کاپی تو بہر حال موجود رہتی ہے، چاہے احادیث کی کتابیں موجود ہوں کہ نہ ہوں۔دنیا کی اس انتہائی معتبر و مستند Authenticate کتاب میں آج بھی وہ آیتیں موجود ہیں جنہیں کوئی غیر متعصب شخص پڑھ لے تو بادی انظر میں اْسے یہ اندازہ ہو جائے گا کہ حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ سلم کی شخصیت ہر گز اْس فرد کی شخصیت نہیں ہو سکتی جو دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دینے والی تعلیمات کی علمبردار رہی ہو۔پھر اِس قدر آسانی سے دستیاب ہونے والی ان آیات کو پیش کرنے میں اسلام کے نام لیواؤں کے لیے کون سی رکاوٹ مانع بنی رہی۔ ظاہر ہے کتاب اللہ سے ناواقفیت کے سوا اسے کیا نام دیا جا سکتا ہے۔ مثال کہ طور پر سورہ نون کی چوتھی آیت میں ربِّ کائنات کا یہ بے لاگ اور صاف صاف Statemen tدیکھیے۔۔ اور اے محمدصلی اللہ علیہ سلم ، آپ اخلاق کے بڑے عظیم مقام پر فائز ہیں۔”

رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کس مزاج کے حامل تھے اْس کے اعتراف میں سورة آل عمران کی ایک سو اْنساٹھویں آیت میں ربِّ کائنات کا یہ اعلان دیکھیے:”یہ(خالصتاً) رحمتِ الٰہی ہے کہ آپ اپنے اِن رفقاء کے لیے نر م خو ہیں، ورنہ اگرآپ زبان کے تیزاور سخت دل ہوتے تو لوگ آپ کے اطراف سے چھٹ کر جدا ہو گئے ہوتے۔”

اور پھرسورة توبہ کی ایک سو اٹھائیسویں آیت توآپ کی رقت انگیز شخصیت پرتصدیق کی الٰہی مہر ثبت کردیتی ہے:”Indeedتمہارے پاس خود تم میں سے ایک ایسا رسول آیا ہے جسے ہر وہ چیز شاق گزرتی ہے جو تمہیں نقصان پہنچانے والی ہو، جو تمہاری فلاح کی طمع میں جیتا ہے اور مومنین کے لیے اْس کا رویہ شفقت و رحمت والا ہے۔”

اسی طرح قرآن کے اور کئی مقامات پر حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ و سلم کا ایک انتہائی شفیق اور دردمند انسان کی حیثیت سے خود خدا کی جانب سے تعارف کرایا گیا ہے اور دنیا ان سے حیرت انگیز طور پر بے خبر ہے۔رہی نظریاتی سطح پر اسلامی تعلیمات کے خلاف غلط سلط الزامات کی بوچھاڑ کی بات تو نئے سرے سے ہم اپنےapproachکا جائزہ لے کر دیکھیں کہ کیا ہم عصر حاضر کے ذہن کو سمجھتے ہیں، کیاہم عصر حاضر کے انسان کے مسائل سے فی الواقع واقف ہیں، کیا ہم اْسوة رسول کودعوتِ دین کی ان کاوشوں کے دوران اپنے پیشِ نظر رکھتے ہیں۔

ایمانداری کے ساتھ ہم ان کے جواب تلاش کرلیں اور کامیاب ہو جائیں تو پتہ چلے گا کہ عصر حاضر کا انسان دورِ جاہلیت کے انسان سے برا نہیں ہے۔ ہماری دنیا مکہ ّ کے ستمگروں سے گئی گزری نہیں ہے۔ صرف اتنا کرنا ہے کہ اْسوة رسول صلی اللہ علیہ سلم کو مکہ کے تناظر سے عصر حاضر کے تناظر میں کچھ اس حکمت سے شفٹ کریں کہ وہ فطری کشمکش پھر برپا ہو جائے جو نوعیت کے اعتبار سے مکہ کے مخصوص حالا ت سے چاہے ہو بہو نہ ملتی ہو لیکن اْس کی اسپرٹ پوری پوری ہماری تگ و دو میں سمٹ کر آجائے اور ایک بار پھر ظالم دنیا اور نادان مخالفینِ اسلام، اسلام کی چوکھٹ پر اپنے آپ کو اْسی طرح لا کر ڈال دیں جس کا منظر چشم فلک نے فتح مکہ کے موقع پر دیکھا تھا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی میلادکی محافل کا موسم آتا ہے تو چہار دانگ ِ عالم، احمد مجتبےٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی ذاتِ اقدس و سیر ت مطہرہ پر پربولنے، لکھنے اور پڑھنے اور سر دھننے کا ایک شور سا برپا ہو جاتا ہے۔کیااِس نقار خانے میں طوطی ? عزیزکی آواز پھر بھی سنائی دیتی ہے۔ اگر ہے تو یہ بڑی سعادت کی بات متصور ہوگی۔اللہ تعالےٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔آمین۔

Hafiz Mohammad Asif Muslim
Hafiz Mohammad Asif Muslim

تحریر:حافظ محمد آصف مسلمان،

Share this:
Tags:
abilities Globally World دنیا صلاحیتوں صورتحال عالمی سطح مطمئن موجود
Commission
Previous Post حامد میر حملہ، تحقیقاتی کمیشن آج سے دوبارہ کارروائی شروع کرے گا
Next Post گیارہ مئی کا احتجاج
Ghulam Murtaza Bajwa

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close