Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گاڈ فادرز، نواز شریف اور عمران خان‎

April 22, 2017 0 1 min read
Nawaz Sharif and Imran Khan
Nawaz Sharif and Imran Khan
Nawaz Sharif and Imran Khan

تحریر : عماد ظفر
عدالتی فیصلے اکثر خود بول کر اپنے سچے یا جھوٹے ہونے کی گواہی دیا کرتے ہیں. ذوالفقار علی بھٹو کا مقدمہ اس ضمن میں ایک مثال ہے جو آج بھی عدلیہ کے ماتھے پر ایک بدنما جھومر کی مانند سجی ہوئی ہے. ایسے فیصلے کی موجودگی اور مختلف ادواروں میں مارشل لا کی توثیق کرنے والی عدالتوں کیلئے سیاسی نوعیت کے کیسز کی سماعت سے انکار کر دینا ہی مناسب اور درست قدم معلوم ہوتا ہے.سیاسی نوعیت کے کیسوں کے فیصلے سیاسی محاذ پر کیے جائیں تو بہتر ہوتا ہے. پانامہ کیس کا حالیہ فیصلہ اس ضمن میں تازہ ترین مثال ہے جہاں فیصلے نے تصفیہ یا مناسب حل نکالنے کے بجائے سیاسی لڑائی کو مزید بڑھانے کا کام دے دیا. فیصلے کے متن کو پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فیصلہ معزز عدلیہ نے میڈیا یا نادیدہ قوتوں کے دباؤ پر دیا. اور معزز جج صاحب کا اختلافی نوٹ جس میں ناول “گاڈ فادر” کا ایک اقتباس شامل تھا اس کو پڑھ کر اندازہ ہوا کہ ہمارے ہاں عدالتی فیصلوں کی بنیاد افسانوی ناول بھی ہوا کرتے ہیں.

خیر فیصلے کے مطابق تمام فریقین کی جھولی میں کیک کا ایک چھوٹا ٹکڑا ڈال دیا گیا تا کہ فریقین اپنے اپنے حصے کا کیک کھا کر منہ میٹھا کر سکیں. فیصلے کی رو سے نواز شریف نااہلی سے تو بچ نکلے لیکن اخلاقی و سیاسی محاذ پر نقصان اٹھا بیٹھے. ایک ایسا وزیر اعظم جس کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہو اور جس کے سر پر نااہلی کی تلوار بدستور جے آئی ٹی کی شکل میں لٹک رہی ہو اس کو ڈکٹیشن دینا اور اس سے اپنی مرضی کے فیصلے کروانا “ایسٹیبلیشمنٹ ” کیلئے انتہائی آسان کام ہوتا ہے.یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کو عدلیہ کے تعاون سے کمزور کر کے نہ صرف ایسٹیبلیشمبٹ اپنا مقصد پورا کرنے میں کامیاب ہو گئی بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں اور قائدین کو یہ پیغام بھی بھجوا دیا گیا کہ اپنی مقرر کردہ حد سے تجاوز کی صورت میں یہ سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے.

مٹھائیاں کھاتے اور اپنے اپنے ووٹرز کو جیت کا یقین دلواتے عمران خان اور نواز شریف اندر سے یہ بات اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ جیت صرف اور صرف ایسٹیبلیشمنٹ کی ہوئی ہے. عمران خان کو فیس سیونگ تو مل گئی لیکن انہیں اس امر کا اچھی طرح ادراک ہو گیا ہے کہ اس لڑائی کے نتیجے میں ان کے حصے میں کیک کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کے علاوہ مزید کچھ اور نہیں آ سکتا. دوسری جانب نواز شریف کو بھی معلوم ہو چکا کہ ڈکٹیشن نہ لی تو وزات عظمی پر فائز رہنا ناممکن ہو جائے گا. ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا نواز شریف ڈکٹیشن قبول کرتے ہوئے محض ایک نمائشی وزیر اعظم کے طور پر گزارہ کرنے کو ترجیح دے سکتے ہیں؟ اگر نواز شریف کی سیاسی زندگی کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو یہ ممکن نہیں دکھائی دیتا. جب 97 میں انہیں برطرف کر کے پابند سلاسل کیا گیا تھا تو انہوں نے ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے وقتی سمجھوتہ تو جلاوطنی کی صورت میں کیا تھا لیکن اس کے بعد بھرپور طریقے سے ایسٹیبلیشمنٹ کو جواب دیا. ایک ایسٹیبلیشمنٹ مخالف بیانیہ تشکیل دیا اور مشرف کا بوری بسترا گول کر کے پھر سے اقتدار کا مسند سنبھال لیا. نواز شریف نے بھی مشرف کو اقتدار سے باہر نکالنے کے لیئے عدلیہ کا سہارا لیا تھا.

عدلیہ بحالی تحریک میں نواز شریف کی بھرپور پشت پناہی شامل تھی .اس بار نواز شریف کو انہی کے داؤ یعنی عدلیہ کو استعمال کر کے کمزور کیا گیا .اس سارے کھیل میں دہائیوں پرانے بیانیے “احتساب” “انصاف” اور عام آدمی کی لوٹی گئی کھربوں روپے کی “فرضی رقم” کی داستانیں سنا کر میڈیا کے ایک حصے کے ذریعے رائے عامہ کو نادیدہ قوتوں کے حق میں اور سیاستدانوں کے خلاف کامیابی سے ہموار کیا گیا. اب صورتحال کچھ یوں ہے کہ آپ خواہ عمران خان کو ماننے والے ہیں یا نواز شریف کو چاہنے والے ایک دوسرے کو مردہ باد کہہ کر اور اپنی اپنی جیت کا جشن منا کر دراصل سیاسی بیانیے کو ہی کمـزور کر رہے ہیں.اربوں کھربوں رقم کا وہ مفروضہ جو گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام کے سامنے مختلف انداز سے پیش کیا جاتا ہے اس کی تفضیلات میں جانے کی ایک عام آدمی کی نہ تو فکری استطاعت ہوتی ہے اور نہ ہی اسے اس قدر وقت میسر ہوتا ہے.دوسرا یہ مفروضہ عام آدمیوں کی نفساتی و معاشی محرومیوں کو فرضی طور پر چند لمحات کیلئے دور کرنے کا باعث بھی بنتا ہے.وگرنہ ذوالفقار بھٹو سے لیکر بینظیر اور اب نواز شریف تک کتنے سیاستدان ایسے ہیں جن سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی گئی اور عوام کے بنک اکؤنٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی؟ جن قوتوں نے احتساب اور کرپشن کا نعرہ لگوا کر سیاستدانوں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرواتے ہوئے کھی مارشل لا اور کبھی ایمرجینسیاں نافذ کیں ان کے ادوار میں کسی بھی ایک بڑے سیاسی رہنما سے عوام کی لوٹی ہوئی رقم آخر برآمد کیوں نہ ہو پائی؟ اس سوال کا جواب غالبا ہر باشعور شخص جانتا ہے لیکن اس سے نظریں چرانے میں عافیت گردانتا ہے.

ملک کی خارجہ و داخلہ پالیسی چلانے والے نادیدہ ہاتھ اس ملک کی ترقی نہ کر پانے جمہوریی اقدار نہ پنپ پانے اور دہشت گردی و افلاس کے ذمہ دار ہیں لیکن ان طاقتوں کے خلاف احتساب کی بات تو دور کی بات سوچنا بھی ایک جرم ہے. انصاف کی دلیلیں دیتے قرآنی آیات اور احادیث کے حوالے دیتے علما یا پارسا قسم کے افراد کو نہ جانے آمروں کے ادوار میں یا مختلف جرنیلوں کے کیسوں میں سانپ کیوں سونگھ جاتا ہے؟ انصاف ہو تو پھر سب کیلئے ہی ہو محض سیاستدان کیوں اس کٹہرے میں آئیں/. پانامہ کیس تو ابھی ثابت ہونا باقی ہے البتہ مشرف کے کئی کرپشن کے کیسز اور ان کے سابقہ ساتھیوں کے کیسز شواہد کے ساتھ عدلیہ کی سنوائی کے منتظر ہیں لیکن عدلیہ کو مشرف یا مقدس گائے سے وابستہ دیگر افراد کے مقدمات سننتے وقت نہ تو گاڈ فادر کے کسی اقتباس کا خیال آتا پے اور نہ ہی کسی اسلامی حوالے کا. کسی بھی تگڑے افسر شاہی کے افسر کے کیس کو سنتے وقت اکثر اعلی اقداروں کے حامل جج حضرات ایک فون کال پر ہی ڈھیر ہو جایا کرتے ہیں. خیر عدلیہ اور مقدس گائے کا گٹھ جوڑ ایک پرانی اور روایتی حقیقت ہے اور شاید نواز شریف اور عمران خان دونوں اس امر کو سمجھتے ہیں.عمران خان اپنا کردار ادا کر چکے اور اب پیٹھ پھر تھپکی کے منتظر ہیں.اس بات سے قطع نظر کہ عمران خان اس لڑائی میں ایک مہرے کے طور پر استعمال ہوئے اب خان صاحب کو یہ موقع میسر آ گیا ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنی تنظیم کی جڑیں پورے ملک اور بالخصوص پنجاب میں مضبوط کریں.

عمران خان میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے پانامہ لیکس کے نفرت کو زندہ رکھتے ہوئے مسلم لیگ نون پر مسلسل دباؤ ڈالتے ہوئے اگر پنجاب میں تنظیم سازی مضبوط کر لیتے ہیں تو “فرشتوں” کی تھپکی کا کچھ اثر اگلے انتخابات میں چند نشستوں کی جیت کی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے. جبکہ نواز شریف کے پاس دو آپشن ہیں. یا تو وہ جے آئی ٹی کی سماعت شروع ہونے سے پہلے ہی ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر دیں یا پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے رہیں اور اپنے خلاف میڈیا اور سیاسی محاذ پر ایک مسلسل تنقید کا سامنا کرتے رہیں. نواز شریف کے پاس اسـوقت جو بہترین کارڈ ہے وہ مریم نواز کی صورت میں ہے. نواز شریف نے یوں بھی اگلے انتخابات میں مریم نواز کو وزیر اعظم کا امیدوار بنوانا ہے تو اس وقت نواز شریف کو ساری توجہ مریم نواز کو لانچ کرنے کی جانب لگا دینی چائیے .اگلے انتخابات کی مہم کا آغاز مریم نواز کے کسی جلسے کی صورت میں ایک سے دو ماہ کے بعد ہو جانا چاہیے. بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے کوششیں مزید تیز تر کرتے ہوئے اس کے خاتمے کو یقینی بنانا چائیے. بہرحال اس فیصلے کے تمام تر سیاسی پہلووں کے باوجود اگلے عام انتخابات میں نہ تو مسلم لیگ کی پوزیشن کمزور ہوتی دکھائی دیتی ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کو کوئی خاص کامیابی ملنے کے امکانات دکھائی دیتے ہیں. یہ بات ان نادیدہ قوتوں کے علم میں بھی ہے جو اس سارے کھیل تماشے میں کٹھ پتلیوں کی باگیں ہلا رہے ہیں. عام انتخابات کے منعقد ہونے کی صورت میں موجودہ سٹیٹس کو میں کوئی خاص تبدیلی واقع نہیں ہونے والی. اس لیئے آنے والے دنوں میں وطن عزیز میں الیکڑانک میڈیا اور چند سیاسی کٹھ پتلیوں کے تعاون سے پورے سیاسی نظام اور بالخصوص انتخابات کے حوالے سے شدید قسم کا پراپیگینڈہ بپا کر کے عام آدمی کو انتخابات اور جمہوریت سے مزید بدظن کرنے کی بھرپور کوششیں کی جائیں گی .اس لڑائی کا دوسرا مرحلہ دو ماہ تک شروع ہو جائے گا .وطن عزیز کے اصل “گاڈ فادرز” یا یوں کہیے کہ “دا ان ٹچ ایبلز” (The untouchables) کے ساتھ طاقت کی اس جنگ میں نواز شریف نے فی الحال مہلت حاصل کر کے بساط کو پلٹنے سے بچا تو لیا ہے لیکن اگلا وار وہ سہہ پائیں گے یا نہیں یا پھر وہ خود کوئی نیا داؤ کھیلیں گے اس کا تعین ہونا ابھی باقی ہے.

Imad Zafar
Imad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:
Tags:
imran khan Judicial decisions Nawaz Sharif Panama case پانامہ کیس عدالتی فیصلے عمران خان نواز شریف
Shab-e-Miraj
Previous Post قرب الہی کی انتہا معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Next Post پانامہ کا پیمانہ ! کمیشن بنے گا
Panama Case

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close