
امریکی (جیوڈیسک) گوئٹے مالا کے سابق صدر الفانسو پورٹیلو کو امریکی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ گوئٹے مالا کے سابق صدر الفانسو پورٹیلوکو جمعرات کو امریکی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جہاں ان پر منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ الفانسو پورٹیلو پر الزام ہے کہ وہ اپنے دور صدارت میں منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ ان کے دور حکومت میں پبلک فنڈ سے کروڑوں ڈالر غبن کیے گئے۔
