
کراچی (جیوڈیسک) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت پچاس ہزار آٹھ سو روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت چھ سو چھیاسی روپے کمی سے تینتالیس ہزار ایک سو چودہ روپے پر آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بائیس ڈالر کی کمی سے بارہ سو ترانوے ڈالر فی اونس ہو گئے ہیں۔
