
کراچی (جیوڈیسک) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی نئی قیمت انچاس ہزار تین سو پچاس روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے اضافے سے بیالیس ہزار تین سو روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چودہ ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت بارہ سو اکانوے ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
