
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی نئی قیمت ساڑھے تریپن ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت چار سو انتیس روپے اضافے سے پینتالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے پر پہنچ گئی ہے، ایک روز قبل سونے کی قیمت نو سو روپے فی تولہ کم ہوئی تھی۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ دس ڈالر اضافے سے تیرہ سو پانچ ڈالر فی اونس ہو گئے ہیں۔
