Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قصور کِس کا۔۔۔؟

June 22, 2014 0 1 min read
Professor Riffat Mazhar
Allama Tahir-ul-Qadri
Allama Tahir-ul-Qadri

17 جون کا خونی دِن پنجاب کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔یہ دِن2 خواتین سمیت گیارہ افرادکی جان لے گیا اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ سوال مگر یہ کہ قصور کِس کا ہے ؟۔حکمرانوں کا ، پولیس کا، علّامہ طاہر القادری کا یااُن عقیدت گزیدہ معصوموں کا جو جان کی بازی ہار گئے ۔شاید قصور معصوموں کا ہی ہو گا کہ ”ہے جُرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات”۔معاملہ صرف اتنا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ منہاج ا لقُرآن سیکریٹریٹ اور علّامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے ارد گرد سڑکوں پر لگے بیریئرہٹانا چاہتی تھی جبکہ مولانا کے عقیدت مندوں کو یہ منظور نہ تھا۔

پھرپولیس اور عقیدت مندوں کے مابین طویل تصادم اور مَوجِ خوں سَر سے گزر گئی۔کئی گھروں میں صفِ ماتم بچھی لیکن بگڑا کسی کا کچھ نہیں، پنجاب حکومت کا نہ طاہر القادری کا البتہ قومی و مِلّی جذبات سے عاری کچھ اپوزیشن جماعتوں کی آنکھوں کی چمک میں کئی گُنا اضافہ ضرورہو گیا۔

عملی طور پر سیاسی موت سے دوچارچوہدری برادران یکلخت”اِن ایکشن” ہوئے، لال حویلی والے نے بڑھکیں لگاتے ہوئے اپنا ٹرین مارچ ملتوی کرکے مولانا کی قیادت میںپناہ ڈھونڈ لی اور محترم عمران خاں نے بھی اپنا 23 جون کا ملتوی شدہ جلسہ 27 جون کو کرنے کا اعلان کر دیا ۔خاں صاحب سے سوال کیا جا سکتا ہے کہ کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم ہو گئی جو اُنہوں نے پھر سے سیاسی جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ہے؟۔

دراصل ہمیں لاشیں بہت مرغوب ہیں اور لاشوں پر سیاست بھی ۔ اسی لیے تو علّامہ طاہر القادری اپنے پیرو کاروں کو جانیں قُربان کرنے کا حکم دیتے رہے۔عینی شاہدین کے مطابق منہاج القُرآن مرکز سے پولیس پر متواتر خشت باری ہوتی رہی ۔اسی دوران مولانا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ”یہ میرے کارکنوں کی پہلی آزمائش ہے ، وہ اپنی جانیں قُربان کر دیں گے لیکن سَر نہیں جھکائیں گے ”۔ منہاج القُرآن مسجد کا مقرر عقیدت مندوں کو ”شہادت” کی تحریک دیتے ہوئے متواتریہ کہتا رہا ”مجاہدو! وقتِ شہادت آن پہنچا۔

تمہارے بڑھتے ہوئے قدم پیچھے نہ ہٹنے پائیں”۔ منہاج القُرآن کے سکیورٹی انچارج ایس پی (ر) الطاف شاہ نے پولیس کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ” ماریں گے یا مَر جائیں گے” ۔اِس ہَٹ دھرمی کانتیجہ یہ نکلا کہ مولاناصاحب کو حصولِ مقصد کے لیے 11 لاشوں کا چیک مِل گیا جسے وہ پاکستان واپسی پر کیش کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے ، قومی سلامتی جائے بھاڑ میں۔

مولانانے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اِس قتلِ عمد کی ایف آئی آر میاں برادران ، خواجگان ، رانا ثناء اللہ ، پرویز رشید اور چوہدری نثار احمد کے خلاف کٹوائی جائے گی ۔ علّامہ صاحب جسے چاہیں نامزد کر سکتے ہیں لیکن یہ یاد رہے کہ اشتعال دلانے والا بھی اُتنا ہی مجرم ہوتا ہے جتنا کہ جُرم کرنے والااور اپنے اندھے عقیدت مندوں کو اشتعال دلانے میں علّامہ صاحب نے بھی کوئی کَسر تو اُٹھا نہیںرکھی ۔اُنہوں نے تو انتشار پھیلانے کے لیے ذوالفقار مرزا ، ریاض ملک اور الطاف حسین کی طرح قُرآن مجید کا سہارا لیتے ہوئے کلام اللہ ہاتھوں پر اٹھا کر” اینکر” کو انٹرویو دے ڈالا۔علّامہ صاحب سے سوال ہے کہ کیا ربّ ِ کردگار نے حکمت کی آسمانی کتاب اِس لیے نازل فرمائی کہ جس کا جب اور جہاں جی چاہے ہاتھوں پہ اُٹھا کر جھوٹی سچی باتیں کرتا رہے۔

Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

مولانا صاحب نے یہ بھی فرمایا ” میاں برادران آٹھ سال تک اُن کے جوتے اُٹھاتے رہے ، شہباز شریف آٹھ سال تک اُن کے جوتے کھولتے اور باندھتے رہے اورنواز شریف کندھوں پر اُٹھا کر غارِ حرا تک لے کر گئے ۔ میاں نواز شریف صاحب نے ماڈل ٹاؤن میں اپنی ذاتی آٹھ کنال زمین دینے کی کوشش بھی کی لیکن اُنہوں نے انکار کر دیا” ۔مولانا صاحب کو انکار کرنا ہی چاہیے تھا کیونکہ اُن کی نگاہ تو اُس 100 کنال زمین پر تھی جسے بعد ازاںکوڑیوں کے مول مولانا صاحب کے حوالے کر دیا گیا۔

حضرت علی کا قول ہے ”جِس پر احسان کرو ، اُس کے شَر سے بچو۔مولانا صاحب بھلے احسان کرنے والے میاں برادران کو رَگڑا دیتے رہیں لیکن قوم کو معاف کر دیں کیونکہ قوم نے اُن پر کبھی ایسا کوئی” احسان” کرنے کی غلطی نہیں کی جس کی سزا دینے کے لیے وہ کینیڈا سے تشریف لا رہے ہیں ۔وہ بڑے فخر سے کہتے ہیں” میرے پیروکاروں نے ڈنڈوں اور اینٹوں کی مدد سے تین مرتبہ پولیس کی دَوڑیں لگوائیں لیکن چوتھی مرتبہ ”اُوپرسے” حکم آنے پر پولیس نے گولی چلا دی ”۔اگر پنجاب پولیس بَر بریت پہ اُتر ہی آئی تھی تو مولانا نے بھی اپنے پیروکاروں کو صبر کی بجائے سَر کٹانے کا ہی حکم دیا۔

سوال یہ ہے کہ اگربیریئرہٹ بھی جاتے تو کون سی قیامت ٹوٹ پڑتی اور مولانا کی شان و انانیت میں کیا فرق آ جاتا ؟۔ مولانا نے اپنے پیروکاروں کو مزید مشتعل کرنے کے لیے فرمایا کہ اگر وہ جاں بحق ہو جائیں تو انقلاب کی تکمیل تک اُن کی لاش کو دفن نہ کیا جائے ۔ پاکستان تو پہلے ہی خونم خون ہے اب ایسی کون سی کسر باقی بچی ہے جسے وہ پورا کرنا چاہتے ہیں؟۔

میں نے جب ایک نیوز چینل پر ہلاکتوں کی خبر سنی تو بے ساختہ میرے مُنہ سے نکلا کہ یہ سانحہ تو نواز لیگ کی سیاسی موت کے مترادف ہے ۔رائے عامہ بھی سو فیصد یہی تھی کہ نواز لیگ نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری اور سَرا سَر گھاٹے کا سَودا کیا ۔اگر ایک عام آدمی کی یہ سوچ ہو سکتی ہے تو کیا عشروں سے خارزارِ سیاست میں بھٹکنے والے میاں برادران اِس سے بے بہرہ ہونگے؟(ویسے بھی اپنی انقلابی تحریک کے لیے لاشوں کی ضرورت علّامہ صاحب کو تو ہو سکتی ہے ، میاں برادران کو ہر گز نہیں )۔پوری دُنیا میں ہر تفتیش کا محور و مرکز یہی ہوتا ہے کہ کسی بھی واردات کا فائدہ کِس کو پہنچ سکتا ہے۔

نقصان کِس کو ۔صاف ظاہر ہے کہ اِس سانحے سے علّامہ طاہر القادری کا سیاسی قَد یک لخت بہت اونچا ہو گیا اور میاں برادران کی مقبولیت پر ضربِ کاری لگی ۔اِسی سازش کو بھانپتے ہوئے میاں شہباز شریف صاحب نے 20 جون کو وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ طلب کر لیا اور اپنے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر کو بھی فارغ کر دیا ۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہائی کورٹ کے عدالتی کمیشن پر اعتماد نہیں تو متاثرین سپریم کورٹ کا کمیشن بنوا لیں لیکن علّامہ صاحب تو وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کے استعفوں سے کم پر تیار ہی نہیں۔

علّامہ صاحب تو دسمبر 2012ء میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کے استعفے سے کم پر تیار نہیں تھے ۔اُنہوں نے اُس وقت بھی بار ہا یہ کہا کہ وہ ہر گز کینیڈا نہیں جا رہے لیکن پھر خاموشی سے کھسک بھی لیے ۔اِس لیے اُن کی باتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے عدالتی کمیشن کو یہ ضرور انکوائری کرنی چاہیے کہ پولیس کی سَر براہی کرنے والے ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز کی ڈوریاں کہاں سے ہلائی جا رہی تھیں ۔وہ خوب جانتا تھا کہ سارے نیوز چینل کے کیمرے ہنگامے کی کوریج کر رہے ہیں ۔اِس کے باوجود اُس نے گُلو بٹ نامی غنڈے کو پولیس کی سَربراہی سونپ کرنوازلیگ کی بربادیوں کی مذموم داستان رقم کرنے کی کوشش کی اور پورے الیکٹرانک میڈیا کے سامنے اُس غنڈے کو گلے بھی لگا یا۔

میاں صاحب نے فرمایا کہ یہ سب کچھ اُن کے علم میں لائے بغیر کیا گیا ہے۔سوال مگر یہ ہے کہ جب یہ سب کچھ انتہائی با خبر خادمِ اعلیٰ کی ناک کے نیچے ہو رہا تھاتو اُنہیں اِس کی خبر تک کیوں نہ ہوئی؟۔جب اُنہوں نے پولیس کو واپس بلانے کا حکم دیا تو اُس پر عمل در آمد کیوں نہ ہو سکا؟۔ جب اُنہوں نے سانحے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تو کیا کوئی ایک گرفتاری بھی عمل میں آئی؟۔میاں صاحب یہ تو کہتے ہیں کہ اگر وہ قصوروار ثابت ہوئے تو مستعفی ہو کر ہر سزا بھگتنے کو تیار ہونگے ۔سوال مگر یہ ہے کہ اگر وہ مستعفی ہو بھی گئے تو پھر کیامنوں مٹی تلے دفن ہو جانے والے زندہ ہو جائیں گے؟۔

ایک صوبے کے ”چیف ایگزیکٹو” کی حیثیت سے اُنہیں بہرحال قوم کو یہ جواب تو دینا ہی ہو گا کہ صوبے پر اُن کی گرفت کیوں اور کیسے اتنی ڈھیلی پڑگئی کہ اتنا بڑا سانحہ رونما ہو گیا؟۔ ۔۔ حرفِ آخر یہ کہ اِس وقت جب پاک فوج کے غازی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قُربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کر رہے ہیں،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کی پشت پر کھڑی نظر آتی لیکن ہمارے الیکٹرانک میڈیا نے آپریشن ضربِ عضب کو ثانوی حیثیت دیتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مزید انتشار پھیلانے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ابھی تک ہر نیوز چینل سارا دِن اِسی سانحے پر پروگرام نشر کرکے الاؤ کو مزید بھڑکانے کی بھرپور کوشش میں ہے ۔ مقصد محض یہ کہ ریٹنگ بڑھتی رہے ، مالکان کی تجوریاں بھرتی رہیںاور اِن کی تنخواہوں میں اضافہ ہوتا رہے ۔کیا اسی کا نام حب الوطنی ہے؟۔

Professor Riffat Mazhar
Professor Riffat Mazhar

تحریر:پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Collision devotion government innocent Punjab پنجاب تصادم حکومت عقیدت معصوموں
Syrian
Previous Post شام میں برطانوی مجاہدین: ایم آئی5 سراغ لگائے گی
Next Post آسٹریلیا: پاکستانی پناہ گزینوں کو واپس جانے پر 3300 ڈالرز کی آفر
Australia

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close