Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہوا ہے شاہ کا مصاحب

February 25, 2019 0 1 min read
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

کشکول لے کر دَر دَر گھومنے والی بھکاریوں کی حکومت میں اندرونی ”پھَڈے ہی پھَڈے”۔ تحریکِ انصاف میں جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی کے بڑے گروپ تو پہلے ہی سے موجود تھے، اب کئی چھوٹے چھوٹے گروپ بھی بن چکے ہیں۔ پچھلے دنوں وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات اور سرکاری ٹی وی بورڈ کی آپس میں ٹھَن گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے پر بَدانتظامی اور بَدکلامی کے الزامات لگائے۔ سرکاری ٹی وی بورڈ کے ڈائریکٹرز نے فواد چودھری کے خط کے جواب میں لکھا ”آپ کی بَدزبانی کی وجہ سے سرکاری ٹی وی میں کاروباری ہدف کو نقصان پہنچا ہے”۔ وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ وزیرِاعظم کو سرکاری ٹی وی بورڈ پر مکمل اعتماد ہے۔ دَر جوابِ آں غزل فواد چودھری بولے ”وزیرِاعظم ہاؤس میں بیٹھے غیرمنتخب لوگوں کو سیاست کا علم نہیں”۔ پھر ٹویٹر پر لکھا

ہوا ہے شاہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے

سچ کہا ہے فواد چودھری نے، واقعی اگر کپتان کرکٹ کے حوالے سے قومی ہیرو نہ ہوتے، شوکت خانم کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی جیسے اداروں کے بانی نہ ہوتے تو میدانِ سیاست میں اُن کی آمدہوتی نہ فوادچودھری، نعیم الحق اور فیاض چوہان جیسے لوگوں کا یہ مقام ہوتا۔ اب اگر یہ لوگ تقدیر کے دھکے سے اِس مقام تک پہنچ ہی گئے ہیں تو اِس کی حفاظت بھی کریں کہ سیانے کہتے ہیں، جنگ جیتنا مشکل لیکن جیت کو برقرار رکھنا مشکل تَر۔ مگریہاں عالم یہ کہ شاہ سے زیادہ، شاہ کی وفاداری میں یہ لوگ سیاسی اخلاقیات کی ساری حدیں پھلانگ چکے۔ جس طرح آئی ایس پی آر فوجی ترجمانی کا فریضة سرانجام دیتا ہے، اُسی طرح وزارتِ اطلاعات ونشریات وفاقی حکومت کی ترجمان ہوتی ہے۔ فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفور جب بھی میڈیا بریفنگ دیتے ہیں، اُن کی ”میڈیاٹاک” انتہائی شائستہ اور نَپی تُلی ہوتی ہے۔اُنہوںنے پلوامہ حملے کے حوالے سے بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں کے جواب میں کہا ”ذمہ دار ملک جنگ چاہتے ہیں، نہ جنگ کی بات کرتے ہیں۔ بھارت ہمیں حیران نہیں کر سکتا، ہم اُسے حیران کریں گے۔

حملہ ہوا تو اِس بار پاکستان کا فوجی ردِعمل مختلف ہوگا۔ ہم جنگ کی تیاری نہیں کر رہے بلکہ جنگ کی صورت میں جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہم آخری سانس اور گولی تک ملک کا دفاع کریں گے”۔ دوسری طرف ہماری اطلاعات ونشریات کی وزارت کو سرے سے ادراک ہی نہیں کہ بھارت کیسے کیسے حربوں کے ذریعے پاکستان کا گھیراؤ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ فوادچودھری اپنی ”نوکری” پکّی کرنے کے چکر میں یا تو اپوزیشن کے خلاف بَدکلامی کرتے نظر آتے ہیں یا پھراپنوں کے خلاف ہی طوفان بپا کرتے۔ میاں شہبازشریف کے خلاف گلی گلی میں چور چور، ڈاکو ڈاکو کا شور بپا کرنے والے فوادچودھری کی بڑھکوں کا جواب لاہور ہائیکورٹ کے معزز بنچ نے کیا خوب دیا۔ بنچ نے تفصیلی فیصلے میں لکھاکہ سابق وزیرِاعلیٰ میاں شہبازشریف نے اپنے اختیارات کا نہ تو ناجائز استعمال کیا، نہ ہی بَدعنوانی کی۔ نیب کی ”پِک اینڈ چُوز” پالیسی بَدنیتی پر مبنی لگتی ہے۔ رمضان شوگر مِل کے فیصلے میں لکھا گیاکہ گندے نالے سے ایک بڑی آبادی استفادہ کر رہی ہے۔ نَیب یہ ثابت نہیں کر سکا کہ گندے نالے سے صرف مِل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم ریفرنس کے بارے میں لکھا کہ ایک انچ سرکاری زمین منتقل ہوئی، نہ کسی کو نقصان پہنچا۔ ایل ڈی اے کو منصوبہ پی ایل ڈی سی کے بورڈ کی منظوری سے منتقل ہوا، میاں شہباز شریف کو بطور وزیرِاعلیٰ منصوبہ منتقل کرنے کا اختیار حاصل تھا۔

کاش فوادچودھری اپنی توپوں کا رُخ اپنوں کی بجائے اُن لوگوں کی طرف کرتے جو ملکی سلامتی کے دَرپے ہیں۔ چودھری صاحب کے ٹویٹ کیے گئے شعر کا اصل نشانہ تو افغان صدر اشرف غنی ہونا چاہیے تھا جو امریکہ کی شہ پر دُم پر کھڑا ناچ رہا ہے اور جسے افغانستان میں امریکی دفترِخارجہ کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ شخص نائن الیون کے بعد 2002ء میں وزیرِخزانہ بنا۔ حامد کرزئی کی حکومت کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد صدارتی انتخابات میں بدقسمتی سے پاکستان نے عبداللہ عبداللہ کے مقابلے میں اشرف غنی کی بھرپور مدد کی۔ آج وہی احسان ناسپاس پاکستان کی پیٹھ میں چھُرا گھونپنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جب پاکستان نے افغان طالبان کے وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی توکابل کے صدارتی محل تک محدود حکومت کرنے والے اِس شخص نے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کو کہا ”اگر افغان طالبان پاکستان گئے تو میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دوںگا، بلوچ علیحدگی پسندوں کو افغانستان بلاؤں گا، اُن سے ملاقات کروںگا اور بھارت کے دَورے پر بھی جاؤںگا”۔ پاکستان کو آنکھیں دکھانے والے اشرف غنی کو شاید نہیں پتہ کہ اگر پاکستان صرف تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کو افغانستان میں دھکیل دے تو افغان قوم بھوکوں مر جائے۔ عشرے گزر گئے جب سے ہم افغان پناہ گزینوں کو سینے سے لگائے بیٹھے ہیں۔ اُن کی دو نسلیں پاکستان میں جوان ہوچکیں۔ آج اُسی قوم کا صدر امریکہ اور بھارت کی شہ پر اکڑ رہا ہے۔ اُس کے پیٹ میں اِس لیے بھی مروڑ اُٹھ رہے ہیں کہ افغان طالبان نے اُسے گھاس نہ ڈالتے ہوئے اُس کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا۔

دوسری طرف ہمارا دوزخ سے نکلا ہوا پڑوسی بھارت اپنی ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے اور پلوامہ حملے کے حوالے سے پاکستان پر دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے الزامات لگا کر دھمکیاں دے رہا ہے حالانکہ پاکستان خود دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے اور اِس دہشت گردی میں غالب حصّہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی مثال سب کے سامنے ہے۔ بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے ڈوزیئر ہم اقوامِ عالم کو دے چکے لیکن اُن کے کان پر بھی جوں تک نہیں رینگی۔ عین اُس وقت جب عالمی عدالت میں بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا مقدمہ زیرِسماعت ہونے والا تھا، بھارت نے پلوامہ میں خودکُش حملے کا ڈرامہ رچا کر ہیجان بپا کر دیا۔ بھارت ایک طرف تو عالمی عدالت کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ دوسری طرف بی جے پی ہیجان بپا کرکے آمدہ الیکشن میں مسلم مخالف ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ایسے ڈرامے بھارت پہلے بھی کئی بار کر چکا۔

بھارتی حکمرانوں نے بَس سروس کی معطلی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی تجارت بھی معطل کر دی ہے۔ واہگہ بارڈر پر پاکستان سے سیمنٹ اور دوسرا سامان لیجانے والے ٹرک روک دیئے گئے، زرعی اشیاء کی پاکستان میں ترسیل بند کر دی گئی اورراجھستان میں موجود پاکستانی سیاحوں کو اڑتالیس گھنٹوں میں نکل جانے کا حکم دے دیا۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی نے اپنی فوج کو مناسب وقت پر کارروائی کی اجازت دے دی ہے اور اِسی حوالے سے راجھستان میں جنگی مشقیں بھی جاری ہیں۔ سوال مگر یہ ہے کہ جب خود بھارتی ذرائع یہ تسلیم کرتے ہیں کہ پلوانہ خودکُش حملے میں حملہ آور کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے تھا جہاں کشمیری عوام عشروں سے آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں تو پھر پاکستان کا اِس سے کیا تعلق؟۔ شاید اسی لیے بھارت کے اندر سے بھی پاکستان کو موردِالزام ٹھہرانے کے خلاف آوازیں اُٹھ رہی ہیں جنہیں دبانے کی سعیٔ بیکار کی جا رہی ہے۔

اقوامِ عالم بھی بھارتی پراپیگنڈے پر کان نہیں دھر رہی اور ہر جگہ اُسے مُنہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔ رہی جنگ کی بات تو پاکستان اِس کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ وزیرِاعظم عمران خاں نے قوم سے مختصر خطاب میں بھارت کو پیغام دے دیا کہ پاکستان مذاکرات اور جنگ، دونوں کے لیے تیار ہے۔ اُنہوں نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کی اجازت بھی دے دی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چڑی کوٹ اور باغ سیکٹر کا دورہ کرتے ہوئے فرمایا ”پاکستان امن پسند ملک ہے۔ ہم کسی خوف یا دباؤ میں نہیں آئیں گے، کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا اُسی شدت سے بھرپور جواب دیا جائے گا”۔ اب یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ جنگ چاہتا ہے یا امن۔ چلتے چلتے ہم بھارتیوں کو یہ بتاتے چلیں کہ اگر بھارت کے پاس 140 ایٹم بم ہیں تو پاکستان کے پاس 182 ۔ پاکستان بائیس کروڑ آبادی پر مشتمل ملک ہے جبکہ بھارت ایک ارب تیس کروڑ۔ بھارتی سوچ لیں کہ جنگ کی صورت میںپاکستان کے لیے سودا مہنگا نہیں۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Charges Fawad Chaudhry government justice Media Pulwama attack الزامات انصاف حکومت فواد چودھری میڈیا وزیراعظم
Pakistan India war
Previous Post پر جوش
Next Post خود بھی شرمسار ہو، مجھے بھی شرمسار کر
Agha Siraj Durrani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close