Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حکومت کا چالیس ۔۔۔۔ ؟

October 13, 2018 0 1 min read
PTI
PTI
PTI

تحریر : قادر خان یوسف زئی

وزیراعظم اور ان کی کابینہ فی الوقت عوام کو سمجھانے میں ناکام ہیں کہ جن پالیسیوں کا ذکر عوامی جلسوں میں کیا کرتے تھے، انہیں نافذ کرنے میں کیا رکاوٹیں درپیش ہیں۔ راقم پر کئی احباب نے اپنی ناراضی ظاہر کی کہ ابھی حکومت کو بنے چالیس روز نہیں ہوئے اور تم ”تبدیلی” کا حساب مانگ رہے ہو۔ جواباً کہا کہ میں اس تبدیلی کو کچھ اس طرح سمجھتا ہوں کہ جب ہم کوئی گھر بناتے ہیں تو پہلے زمین کا انتخاب کرتے ہیں، ماہر تعمیرات سے گھر کا بہترین نقشہ بنواتے ہیں اور پھر مضبوط بنیادیں رکھ کر تعمیر شروع کردیتے ہیں۔ یہ تو ہوا ایک جواب کہ تیاریوں کے ساتھ کسی بھی نئے گھر کے لیے اچھی لوکیشن اور پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسری جانب خانہ بدوش ہیں جنہیں کہیں بھی جگہ ملنے سے غرض ہے۔ اپنی جھونپڑی ڈال کر بیٹھ جاتے اور اُس وقت تک وہاں رہتے ہیں جب تک انہیں بے دخل نہ کیا جائے، یا ان کی جھونپڑیوں کو آگ نہ لگ جائے۔ تیسری بات قابل غورہے کہ قیمتی زمینوں پر لینڈ مافیا کچی آبادیاں بناکر قبضہ کرلیتی اور جن کی زمین ہوتی ہے وہ اپنی جائیداد سے محروم رہ جاتے ہیں، مقدمات کا سامنا کرتے اور اپنی ہی ملکیت کو حاصل کرنے کے لیے عدالتوں کے برسہا برس چکر لگاتے رہتے ہیں۔ بعض حق دار تنگ آکر عدالت کے باہر قبضہ مافیا سے معاملات طے کرلیتے ہیں۔

تحریک انصاف کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے عوام کے سامنے بڑے بڑے دعوے کچھ اس طرح کیے کہ جیسے جادو کی کوئی چھڑی ان کے پاس ہے یا پھر الٰہ دین کا چراغ۔ یہاں تک کہ انہوں نے قبل ازانتخابات ایک شیڈو حکومت بھی بنالی تھی کہ ان کی کابینہ میں کون کون سی شخصیات ہوں گی۔ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے لیے ایسا ماحول بنایا گیا جس سے خاص و عام متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ وزیراعظم عمران خان کو نہ جانے کیوں خوش فہمی ہوگئی تھی کہ انہیں کامیابی کے لیے صرف ”نمبر گیم” کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹیم ورک کے بجائے اپنی ذات کو محور بنایا کہ جیسے اس کرپشن زدہ مملکت میں وہ ہی واحد سیاستدان ہیں جن پر تمام ملکی عوام کو بھرپور اعتماد ہوگا، لیکن انہیں سمجھنا چاہیے تھا کہ سیاست دان اور قائد میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

تحریک انصاف کی اتحادی حکومت میں شامل وزراء کی اکثریت کو اقتدار میں شامل رہنے کا تجربہ ہے۔ اکثریت کا تعلق ایسی سیاسی جماعتوں سے رہا جو برسر اقتدار رہ چکی ہیں۔ اس لیے ماضی کی ناقص پالیسیوں میں ان کا بھی کردار بالواسطہ رہا، تاہم وزیراعظم کے پاس حکومت کرنے کا کوئی تجربہ ماسوائے خیبر پختونخوا کے، نہ تھا۔ صوبائی و وفاقی حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ عمران انتخابات سے قبل اعتراف کرچکے کہ اچھا ہوا انہیں وفاق میں حکومت نہیں ملی ورنہ وہ ناکام ہو جاتے (شاید5 برس بعد دوبارہ اعتراف کریں)۔ بلاشبہ 40دن میں ناکامی و کامیابی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، لیکن موجودہ حکومت نے اپنی پالیسیوں میں جس ابہام اور ناپختگی کا مظاہرہ کیا، وہ غیر سنجیدگی کا عنصر لیے ہوئے ہے۔

سرکاری املاک و اثاثوں کی فروخت کے معاملات ہوں یا پھر بھینسوں کی نیلامی، پروٹوکول نہ لینے کا اعلان ہو یا پھر بیرون ملک سے دولت واپس لانے کے دعوے۔ قرض نہ لینے کی بات ہو یا پھر غیر ملکی دورے پر تین مہینے تک نہ جانے کی قسم۔ وفاقی بجٹ میں ترمیم میں کیے جانے والے فیصلوں کو دوبارہ برقرار رکھنے پر اپنی غلطی کا احساس ہونا یا پھر غیر جانبدار ادارے کے سربراہ سے ملاقات کے تنازعات (جب کہ وزیراعظم کو نیب ریفرنس کا سامنا ہے)۔ ہمیں ادارک کرلینا چاہیے کہ وزیراعظم کے ماضی کے جتنے اہم اعلانات تھے، وہ ”سب” سیاسی ہیں، کیونکہ آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکیج کی پہلی کڑوی گولی ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح کی صورت عوام کو دے دی گئی ہے۔ سٹاک انڈیکس میں سرمایہ کاروں کو اربوں کے نقصان سمیت ڈالر کے 138روپے ہونے سے قرضوں میں 900ارب کا اضافہ ہوچکا ہے اور ڈالر کی یہ اونچی اُڑان مزید کتنا اوپر جائے گی، اس کا کسی کو کوئی اندازہ نہیں۔ اس سے جہاں ایک مخصوص طبقہ راتوں رات اربوں روپے کا منافع حاصل کربیٹھا تو دوسری جانب اس کے اثرات سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700روپے کا اضافہ ہوا۔ سی این جی کی قیمت میں 22روپے کے ہوش ربا اضافے نے متوسط طبقے کی بھی کمر توڑ ڈالی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی کی قیمتیں پٹرول کی قیمت سے بھی بڑھ گئیں۔ سعودی عرب سے سی پیک منصوبے میں شراکت داری کے بجائے سرمایہ کاری کا یوٹرن بیان جگ ہنسائی کا سبب بنا تو دوسری طرف پہلے ہی مہینے میں 200 ارب ڈالرز نہ آنے سے خزانے نہیں بھرے۔ ڈیم کے لیے فنڈ مہم ناکامی کا شکار اور تمام تر کوششوں کے باوجود وزیراعظم اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ڈالر پاکستان میں رکھنے کی اپیل بھی غیر مو?ثر ہوچکی ہے۔

تحریک انصاف اپنے بیانات میں تمام صورت حال کا ذمے دار ماضی کی حکومتوں کو قرار دینے پر ساری قوت صَرف کررہی ہے۔ عوام کو باور کرایا جارہا ہے کہ یہ سب ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے ہوا۔ چلیں اس بات کو سب نے ”تسلیم” بھی کرلیا، لیکن ان مسائل کا ”حل” کیا ہے۔ اس کا جواب آج تک موجودہ حکومت کی تجربہ کار کابینہ نہیں دے سکی۔ وزیراعظم نے معاشی صورت حال اور سخت فیصلوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا، یہ کام وہ پہلے کرلیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ سعودی حکومت سے کیا ڈیل ہوئی، پارلیمنٹ کو بے خبر رکھ کر فیصلے کیے گئے، ردعمل سامنے آیا تو خود حکومت کو کہنا پڑا کہ سعودی عرب سی پیک میں شراکت دار نہیں بلکہ سرمایہ کار ہو گا۔ آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پروگرام کے لیے وزیر خزانہ کو اپنے تاریخی کلمات کو یاد کرلینا چاہیے کہ ‘پاکستان اپنے قرضوں کا بندوبست کرلے گا، امریکا اپنے قرضوں کی فکر کرے’۔

وزیراعظم اب خود میدان عمل میں آئیں۔ قابلِ اعتماد دوست ممالک اور نئی تجارتی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کے لیے جگہ تلاش کریں۔ وہ بیرون ملک سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو لانا چاہتے ہیں، لیکن درحقیقت سرمایہ کاروں کا اعتماد ریاست پر بحال نہیں ہوا، اس لیے وزیراعظم افرادی قوت کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں باہر ممالک بھیجنے کی منصوبہ بندی کرائیں۔ اس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور زرمبادلہ کی ترسیل بھی ممکن ہوگی۔ یہ زمینی حقائق ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے قیمتی زرمبادلہ بھیجنے سے مملکت ابھی تک دیوالیہ نہیں ہوئی۔ اس لیے بیرون ملک باہمی تجارت و روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم کو بیرونی دورے شروع کردینے چاہئیں۔ سرمایہ کار موجودہ ملکی صورت حال پر فوری رسک لینے کو تیار نہیں، ابھی ان کا اعتماد بحال ہونے میں وقت لگے گا۔

قرضوں کی وجہ سے ڈالر بلندیوں تک پہنچ چکا۔ مملکت کی صورتحال ایسی نہیں کہ لاکھوں بے روزگاروں کو مستقل ملازمت دی جاسکے۔ پاکستان کے لیے نئی تجارتی منڈیوں کی تلاش کی ضرورت ہے۔ ان ممالک پر توجہ دینی ہوگی جنہیں ”چھوٹے” و کمزور سمجھ کر نظرانداز کیا گیا۔ وزیراعظم کو مستحکم پالیسیوں کے لیے غیر روایتی فیصلے کرنے ہوں گے۔ غیر روایتی فیصلوں سے ہی پاکستان نامساعد حالات سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
cabinet change government policies Prime Minister Qadir Khan Yousafzai پالیسیوں تبدیلی چالیس حکومت کابینہ وزیراعظم
Justice Saqib Nisar
Previous Post پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر، پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگانے پر چیف جسٹس کا نوٹس
Next Post خوشبو کے جھونکے
khushboo ke Jhonke

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close