Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آ خر ہم مر کیوں رہے ہیں؟

November 29, 2014 0 1 min read
Humanity
Humanity

تحریر: فرحین ریاض

دل یہ کعبہ ہے یا گھر موت کا ہے
کچھ بھی نہیں اُسے ڈر موت کا ہے
جسے سفرِ زیست جان کر طے کیا ہم نے
طے کر کے پھر کھلا یہ سفر موت کاہے
دورِ حاضر کی طرزِ زندگی نے جہاں انسان کے لئے بے شمار آسائشیں اور آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں پر لا تعداد امراض کو بھی انسانیت پر مسلط کیا ہے جوں جوں انسان فطرت سے رو گردانی کرتا جا رہا ہے اسکی مصنوعی زندگی میں نت نئے جسمانی وذہنی عوارض اپنی خطرناک اور خوفناک علامت کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں بہت مشہور کہاوت ہے کہ صحت دولت ہے اور یہ سچ بھی ہے کسی شخص کی اگر صحت چلی جاتی ہے تو اُسکا سب کچھ کھو جاتا ہے انسان کی مادی ترقی کے ساتھ ساتھ جہاں نئی نئی ایجادات اور سائنس و ٹیکنا لوجی کی نئی راہیں وا ہوئی ہیں وہاں گھمبیر مسائل اور امراض نے بھی جنم لیا ہے

جن میں ہوا ،پانی و غذا میں آلودگی اور طرز رہائش میں تبدیلی سر فہرست ہیں اور یہ کئی امراض کا پیش خیمہ ثابت ہورہے ہیں آج کا موضوع پڑھ کر آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیا لکھا ہے ہم مر کیوں رہے ہیں ؟کچھ عجیب سی بات لگتی ہے مگر یہ سچ ہے کہ ہمیں ابھی تک یہ بات پتہ ہی نہیں ہے کہ ہمارے درمیان لوگوں کے مرنے کی زیادہ وجہ آخر ہے کیا… ؟ملک میں لوگ کس بیماری سے مر رہے ہیں…؟آج کل تو فائرنگ اور بم دھماکوں نے انسانی جان کو بے مول کردیا ہے مگر اس کے علاوہ بھی ان کے مرنے کا سبب کیا ہے.

بعض امراض ایسے ایسے مشکل و پیچیدہ ہیں کہ باوجود یہ کہ انسان سائنس کی مدد سے طبی مسائل کو بہت حد تک سُلجھا چکا ہے مگربہت سے امراض کے بارے میںابھی تک تحقیق جاری ہے ،لیکن اب دنیا میں تحقیق نے ایک نیا رُخ اختیار کیا ہے کہ یہ وجہ معلوم کی جائیں کہ سب سے زیادہ اموات کس وجہ سے ہو رہی ہیں ؟ تاکہ باقی انسان اُس تحقیق سے فائدہ اُٹھائیں۔دنیا بھر میں ساڑھے5کروڑ لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، ترقی پذیر ملک میں بھی اکثر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوپاتیں ، سائنسدان یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر انسان کی اموات کے زیادہ اسباب کیا ہیں ؟ اس کے علاوہ ان سب کے ذمہ دار یہ حکمران بھی ہیں جو صرف اپنی غرض سے عوام کو الو بنا کر ان کو صرف لوٹتے رہتے ہیں

ہمارے حکمران بے شک ان سب میں کان نہ دھریں اور ان رپورٹس کو بھی دھرنوں کے کھاتے میں ڈال کر خود بری الزمہ ہوجائیں مگر ان روحوں کو کیا جواب دیں گے جو ان سے قیامت کے دن گریبان پکڑ کر اپناجرم پوچھیں گی ، حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو صاف پانی ،اچھی غذا، مناسب ماحول اور صحت کی تمام سہولتیں فراہم کریں ۔ مگر ان حکمرانوں کو کسی بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،اسپتالوں میں نامناسب سہولتیں ان کی حالتِ زار بیاں کرتی نظر آتی ہیں ، گنتی کہ افراد میں ہی خلقِ خدا ہے باقی سب بے حس ہوگئے ہیں ،یہاں تو یہ حال ہے کہ کوئی بچہ بھی اگرآخری سانسیں لے رہا ہوتاہے

تب بھی یہ بے حسی کی چادر میں لپٹ جاتے ہیں ماں باپ کی دہائیاں ، التجا ئیں ،فریاد سب بے کار ہوجاتی ہیں اور وہ کلی کھلنے سے پہلے ہی مرجھا جاتی ہے،کتنے بچے اسپتال کی مناسب سہولتیں نہ ملنے کے سبب موت کے منہ میں چلے گئے ،خبر نشر ہوتی ہے کہ وینٹیلیٹر خراب، بجلی کی فراہمی معطل جس کی وجہ سے بچے زندگی سے ہی ناطہ توڑ لیتے ہیں کتنے ماؤں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو اپنے ہاتھوں سے دفن کیا ہوگا ، کتنے باپ نے اپنے بازو ڈھلتے دیکھے ہوں گے مگر یہاں اب کوئی انسان ایسا نہیں جو دردِ دل رکھ سکے جب کسی انسان کو منا سب سہولتیں نہیں ملیں گی تو وہ بیماریوں میں ہی مبتلا ہوگا ، کم سے کم عوام کو سہولتیں تو دو صرف ووٹ لینے کے وقت عوام کی یاد ستاتی تڑپاتی ہے یہ حکمران ہمیں میٹرو بس، لیپ ٹاپ پکڑا کر سمجھتے ہیں

عوام اندھی ہے کالی پیلی ٹیکسی کی کہانی سب کے سامنے ہے عوام کو صحت، تعلیم اور مناسب سہولتیں ہی دے دو تاکہ وہ صحت مند سانس تو لیں سکیں، پڑھ لکھ کرخود ہی کما لیں گے ، انھیںان کی وہ معمولی ضرورتیں تو پوری کرو جو ان کا حق ہے انہیں کالی پیلی ٹیکسی نہیں سرکاری اسپتال چاہیں ، صحت مراکز میں مفت دوائیں چاہیں ، سرکاری اسپتال میں سہولتیں چاہیں ، سرکاری تعلیم اداروں میں کچھ دو نہ دو کم سے کم تعلیم ہی دے دو جو ان غریبوں کا حق ہے، اخبارات اور میڈیا میں بڑے بڑے اشتہارات آجاتے ہیں کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یہ کررہی ہے، وہ کر رہی ہے نظر کچھ نہیں آتا اس کی قیمت کم کر دی، عوام مطمئن نظر نہیںآتی ۔ سندھ میں صحت کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔

جب کوئی شخص مہنگائی سے پریشان ، ذہنی کشمکش اور محرومی کا شکار ہوجاتا ہے تو اُسکی قوت مزاحمت کمزور پڑجاتی ہے،اور وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے تھرکے وہ معصوم بچے وہ ننھے تارے غذائی قلت کا شکار پانی سے محروم، ، گزشتہ سال قحط کے بعد ہلاکتوں نے کم از کم یہ ضرور ثابت کر دیا کہ سندھ حکومت کی نظر میں انسانی جانوں کی کوئی حیثیت اور وقعت نہیں ، یہاں جس لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے تھر کے عوام کے رہن سہن کا جائزہ لیا جائے تو ایسے حقائق سامنے آئیںجو مجرمانہ حکومتی غفلت کی طرف اشارہ کرتے ہیں اس سے واضح ہوچکا ہے کہ تھر سمیت سندھ کے دوردراز علاقوں میں صرف سیاست ہورہی ہے اور قحط کا معاملہ بھی سیاست کی نظر ہوچکا ہے

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے تھر کو علم کی روشنی سے محروم رکھنا حکومت کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے یہاں محرومیاں اُن خبروں سے کہیں بڑھ کر ہیں جو میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں۔مہنگائی . . . . ! جی مہنگائی یہ ایک نئی بیماری دریافت ہوئی ہے جولوگوں کو باقی بیماریوں سے ، ان کا تعارف کرواتی ہے یہ حکمرانوں کا تحفہ ہے ، جو صرف پاکستان کے عوام کے لیے ہے اس بیماری سے ہر خاص و عام مستفید ہوتا ہے اس بیماری کے صرف سائیڈ افیکٹ ہوتے ہیںمہنگائی کی شرح مرتب کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار پانچ برسوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں چالیس سے پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے

اب تو لوگ سکون سے مر بھی نہیں سکتے ،ماہر کارڈیالوجسٹ کی رائے کے مطابق صحت کو نقصان پہنچانے اور ذہنی پریشانی کا باعث بننے والے عوامل میں ناقص غذا ، ماحولیاتی عناصر وغیرہ کا عمل دخل ہے اور اس میں منفی رویوں کا بھی ساتھ عمل دخل ہے جس میں غصہ بھی شامل ہے جس کے سبب ذہن مفلوج، اعصاب تنگ، بلڈ پریشر ہائی اور ہارٹ اٹیک وغیرہ جیسے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، پاکستان میں کینسر، امراض قلب، گردے کی بیماری، ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر تو ہیںہی لیکن اب معمولی بیماریوں سے بھی ہلاکتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں پاکستان میں ایک ہیلتھ سروے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی تعداد 89 فی ہزار ہے

جبکہ شیرخوار بچوں کی شرح اموات 47 فی ہزار ہے . ان میں زیادہ تر بچوں کی اموات پیدائش کے ایک ماہ کے دوران ہوجاتی ہے دباو ……! آج کل کے اس مہنگائی اور ٹینشن کے دور میں انسان بہت سی بیماریوں کاشکار ڈپریشن اورذہنی دباؤ کی وجہ سے بھی ہوتا جا رہاہے ،دباؤ اب ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بنتا جارہا ہے ہم دن بھر میں کئی کئی بار اس کا شکار ہوتے ہیں اگرچہ دباؤ انسانی معاشرے میں ہمیشہ سے موجود ہے

لیکن انسانوں کے مشینوں کا غلام بننے کے اس دور میں اور اس مہنگائی کے جھٹکوں میںدباؤ اس قدر عام ہوگیا ہے کہ اُسے باقاعدہ ایک مرض کا درجہ دیا جانے لگا ہے اگر یہ ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو بعض اوقات یہ بیماری خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے یہاں تک کہ خودکشی کی نوبت آجاتی ہے یہاں تو ایک اسکول اور کالج کا بچہ بھی دباؤ کا شکار بنتا جا رہا ہے ۔امراض قلب…..! دل کے امراض میں ہر سال تیزی سے ا ضافہ ہورہا ہے ہر سال دو لاکھ پاکستانی دل کی بیماریوں سے ہلاک ہوجاتے ہیں اس مرض سے 2030ء تک دنیا بھر میں23 ملین افرد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، پاکستان ان 20 ممالک میں شامل ہے جہاں یہ خطرات ہیں ، بد قسمتی سے دل کی بیماریاں اب عام ہوتی جارہی ہیں ، وہ معلومات اور خطرات سے اب آگاہی عام ہونی چاہیے

جن سے ہم مبتلا ہیں یا ہوسکتے ہیں ۔منشیات. . . . . .! پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد منشیات کی عادی ہے تا ہم یہ شرح باچستان میں سب سے زیادہ ہے جو کہ قابلِ تشویش ہے ، رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس میں ٦.٧ ملین لوگ جن کی عمر ١٥ سے ٦٤ سال کے درمیان ہے نشے کے عادی ریکارڈ کئے گئے ہیں پاکستان میں مختصر عرصے میں ٢٥.٤ ملین لوگ منشیات کے عادی ہیں سگریٹ نو شی کرنے والوں کی عمر اوسط ً عمر 10 سال کم ہوجاتی ہے یہ ایک نشے کی طرح انسان کو اندر سے ختم کر دیتا ہے

Drugs
Drugs

اس کے باوجود منشیات کی سرعام فروخت مزید تشویش کا سبب ہے اس سے سب سے زیادہ نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی علامت ہے جسے عرصہ دراز سے ایک بیماری سمجھا جاتا ہے تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر بیماری نہیں بلکہ دوسری کئی بیماریوں کی ایک واضح علامت ہے ہائی بلڈ پریشرکو سائلینٹ کلر بھی کہا جاتا ہے یہ مرض بہت سے عضو کو نشانہ بناکر انھیں ناکارہ کر دیتا ہے اور آہستہ آہستہ موت کے منہ میں لے جاتا ہے۔

ایبولا وائرس !ساری دنیا میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کا شور ہے اس کے نتیجے میں 10,000 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو بھی وارننگ جاری کر دی ہے۔ کینسر !(سرطان) نام ان جان لیوا بیماریوں کے ایک گروپ کو دیا جاتا ہے جس میں ہر سال لاکھوں افراد مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ سرطان کی تقریباً 200 سے زائد اقسام ہیں اور یہ جسم کے کسی بھی عضو یا حصے میں شروع ہوسکتا ہے . یہ مرض پیدائش سے لیکر بڑھاپے تک عمر کے کسی بھی مرحلے میں لاحق ہوسکتا ہے۔ ٣٠ سال کی عمر کے زیادہ لوگوں میں اس کی شرح زیادہ ہوتی ہے

اس طرح مختلف ملکوں اور قوموں میں کینسر کی اقسام اور تعداد مختلف ہوتی ہیں یہ مرض آج بھی نبی نوع انسان کے لئے مسائل بنا ہوا ہے یہ مرض اب ماضی کی طرح لا علاج مرض تونہیں رہا مگر اس کا علاج بہت تکلیف دہ اور طویل ثابت ہوتا ہے ۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ کینسریاسرطان کی مختلف اقسام میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ان اقسام میں سر فہرست اسکن کینسر اور بریسٹ کینسر ہے جس میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے بریسٹ کینسربھی ایک تکلیف دہ بیماری ہے ۔ ڈینگی بخار…..! طبی اصلاح میں ڈی ایچ ، ایف کہا جاتا ہے

ڈینگی بخار کا سبب بننے والے وائرس کا نام ؟ ہے جو ایک خاص مچھر سے کاٹنے سے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے ، ڈینگی کا سبب بننے والا مادہ مچھر لاطینی امریکہ سے مصر منتقل ہوا تھا ،1950 یہ بیماری پہلی بار ایشیاء میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی تھی جس کے بعد یہ بیماری ایک وباء کی صورت ایسے پھیلی کہ اس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بالخصوص بچے جان بحق ہوئے ۔،1975١ سے 1980 کے دوران یہ بیماری عام ہوگئی اور اس کو ڈینگو بخار کا نام دیا گیا عالمی ادارہ صحت کی روپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال2کروڑ افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہورہے ہیںپاکستان میں بھی ہرسال ڈینگی بخار سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں ۔مچھروں سے انسانوں میں داخل ہونے والا ڈینگی وائرس لاکھوں انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل چکا ہے

وائرس پھیلانے والے مچھر کی 38اقسام ہیں جن میں ایک پاکستان میں موجود ہے اس کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے ، اس کا مریض اپنے جسم میں درد ، متلی، ناک اور منہ سے خون آنا اور بخار محسوس کرتا ہے ، ڈینگی ملک کے عوام کے لیے مستقل خطرہ بنتا جا رہا ہے تاہم احتیاط ہی بہتر علاج ہے ماہرین کو اس کے مستقل انسداد کی تدابیر پر بھی غور کرنا چاہیے۔ ملیریہ…..! پاکستان میں ہر سیکنڈ میں ایک بچہ ملیریا کی بیماری کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلاجاتا ہے ،ملیریا جیسی معمولی بیماری بھی یہاں جان لیوا ہے

، 2012 کے اعداد و شمار پر مشتمل ایک رپورٹ کے مطابق 11سالوں میں ملیریا کی بیماری کے 6لاکھ2012 میں1 لاکھ 75ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔لوگ ٹائفائیڈ کو بھی ملیریا سمجھ کر گھریلو علاج میں لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ملیریا میں شدت آجاتی ہے ۔خسرہ. . . . . !پہلے زمانوں میں یہ بیماری ایک معمولی بیماری کہلاتی تھی ، مگر اب خسرہ ایک خطرناک بیماری ہوگئی ہے پاکستان میں ہر سال 92ہزار بچے خسرہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں اس بیماری سے ١ ہفتہ میں 100 سے زیادہ بچے ہلاک ہوگئے غذائی قلت کا مسئلہ جہاں ردپیش ہوگا وہاں خسرہ کی بیماری پھیل جاتی ہے صوبہ سندھ میں خسرہ کی بیماری سے ایک ہفتہ میں سو سے زیادہ بچے ہلاک ہو گئے ہیں خسرہ کی بیماری اب معمولی نویت کی نہیں رہی اور اب تو اس بیماری کی معمولی ویکسین کی بھی قلت ہوجاتی ہے۔

ذیابطیس…..! ذیابطیس ایک ایسا عالمی مسئلہ بن چکا ہے جو انسانی ، سماجی اور معاشی زندگی کو متاثر کر کے انہیں تباہ کررہا ہے یہ خاموش قاتل لاکھوں انسانوں کے لیے پیغامِ اجل بن کے آتی ہے آج دنیا بھر میں ٤٠٠ ملین لوگ ذیابطیس کے ساتھ جی رہے ہیں ، ہر سال ٧ ملین یعنی ٧٠ لاکھ افراد اس کا شکار ہوجاتے ہیں اس بیماری نے بہت سارے قابل لوگوں کا صفایا کر دیا ہے ہر دس سیکنڈ بعد ذیابطیس کے ہاتھوں ایک شخص ہاتھ دھو بیٹھتا ہے یہ انسان کواندر سے ختم کردیتی ہے ،۔ تھلیسمیا یہ خون کی ایک مہلک بیماری ہے جو پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ایک اندازے کے مطابق تقریباً 10ے15 افراد اس مرض میں مبتلا ہیں ، یہ ایک موروثی اور مہلک مرض ہے تھلیسمیا کی ٢ اقسام ہیں 1۔ تھلیسمیا میجر 2 ۔ تھلیسمیا مائنر ،پاکستان میں ہر سال تقریباً 4500 بچے تھلیسمیامیجر کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں

اس وقت ہمارے ملک میں70000سے زائد بچے تھلیسمیامیجر میں مبتلا ہیں تھلیسمیامیجر مین مبتلا انسان کو ہر2سے3 ہفتے ہیں خون کی منتقلی کی ضرورت پڑہتی ہے منتقلی خون کا یہ عمل4ے6 گھنٹے کے درمیان مکمل ہوتا ہے یہ طریقہ ساری زندگی رہتا ہے ، تھلیسمیا مائنر میں خون کی تبدیلی کا عمل نہیں ہوتا لیکن جب دو تھلیسمیا مائنر کے مریض آپس میں شادی کرتے ہیں تو ان کی اولاد تھلیسمیامیجرہوتی ہے اس لئے شادی سے پہلے مرد و عورت کو تھلیسمیاکے ٹیسٹ کروا لینے چاہیں۔

ہیپاٹائٹس ……!یہ بیماری جگر کے متاثر ہونے سے ہوتی ہے ہم ہیپا ٹائٹس بی اور سی کی بات کریں تو یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو دیمک کی طرح چپ چاپ متاثر کرتی ہے یہ بیماری متاثرہ شخص کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتی ہے یہ بیماری5 سے10سال میں نمودار ہونا شروع ہوتی ہے ابتداء میں ہلکا سا پیلیا ہوتا ہے پیٹ کے اوپری حصہ میں تکلیف ہوتی ہے جب یہ بیماری اپنے عروج پر ہوتی ہے تو پیٹ میں پانی بھرنے لگتا ہے یہ وہ مرحلا ہے جس میں مریض کو بچانا مشکل ہوجاتا ہے ڈاکٹر صرف مرض کی بڑھتی ہوئی رفتار کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر علاج ممکن نہیں ہوتا اس کی وجہ ناقص غذا ، ناقص ادویہ شامل ہیں اس بیماری کا خوفناک دورانیہ جب ہوتا ہے

جب کوئی مریض اس مرض کے وائرس کو اپنے ساتھ لئے گھوم رہا ہوتا ہے ، ہیپاٹائٹس بی اور سی میں بہت احتیاط کرنی ہوتی ہے یپاٹائٹس بی کا ٹیکہ موجود ہے مگر یہ مہنگا ہونے کی وجہ سے عوام پہنچ سے دور ہے اور حکومت اس حوالے سے سنجیدہ قدم نہیں اُٹھا رہی ،ہیپا ٹائٹس سی کا کوئی انجکشن نہیں بنا ، ہیپاٹائٹس بی کو بچوں کا قاتل کہا جا سکتا ہے یہ کسی بچے کا لگے تو اُسے نہیں چھوڑتا ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی سے زیادہ خطرناک ہے ،جس ملک میں زہریلی شراب،پان گٹکے اور سگریٹ پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ان سے لوگوں کی ہلاکتیں مستقل ہورہی ہیں

وہاں بیماریوں سے روک تھام کے لئے کسے پروا ہوگی یہ ایک المیہ ہے کہ ہم کسی انسان کو ایک صحت مند ماحول تک فراہم نہیں کر سکتے ،صحت کے مسائل روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں،غذا کی تبدیلی اور صحتمند جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے اور طرزِ زندگی بدل دینے سے ہم ان جان لیوا بیماریوں سے بچ سکتے ہیںاور حکومتی ادارے اگر صحیح ہوجائیں اور اسپتالوں کی حالت زار بہتر کریں تو ہم ان بیماریوں پر قابو پا سکتے ہیں انتظامیہ کو مثبت اقدامات اُٹھانے چاہیں ان پر عمل سے ہم قیمتی نقصانات اور قبل از وقت موت کی شرح کوکم کر سکتے ہیں۔

Farheen Riaz
Farheen Riaz

تحریر: فرحین ریاض

Share this:
Tags:
Diseases government life امراض خطرناک خوفناک دولت زندگی مصنوعی
Previous Post بیجنگ میں عوامی مقامات، دفاتراور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ پینے پرپابندی کا بل منظور
Next Post لاہور میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close