
حکومت کی جانب بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حاصل کئے گئے قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں گزشتہ حکومت کی طرح نو منتحب حکومت نے بھی بجٹ خسارہ پورا کر نے کے لئے پچپن کھرب ساٹھ ارب روپے حاصل کئے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکس محصولات اور بیرونی سرمایا کاری میں سست روی کے باعث جولائی دوہزار تیرہ تک حکومتی قرضوں میں سینتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
