Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مودی سرکار، بھارتی سیکولر ازم کی موت !!

May 26, 2019 0 1 min read
India Elections
India Elections
India Elections

تحریر : قادر خان یوسف زئی

بھارت میں ایک مرتبہ پھر بھارتی انتہا پسند جماعت کی حکومت قائم ہوگئی ہے۔ لوک سبھا کے انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ بی جے پی کامیاب ہوئی نریندر مودی 71 کے بعد دوسرے وزیر اعظم ہیں جو متواتر وزرات اعظمیٰ کے عہدے پر فائزہونگے ۔ بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے اور طویل انتخابی عمل میں 542نشستوں پر بی جے پی اور کانگریس نے اپنے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کیا ۔ علاقائی طور پر اثر رسوخ رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا۔ 11اپریل تا 19مئی تک ساتھ مراحل میں ان انتخابات میں تقریباََ 60 کروڑ رائے دہندگان نے 39 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے۔ ابتدا میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی ہوئی جو بیشتر فوجیوں کے ہوتے ہیں اور اس مرحلے کے بعد الیکٹرانک مشینوں کے ووٹوں کی گنتی کی جاتی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے ان مہنگے ترین انتخابات میں ریکارڈ چھ سو ملین ووٹ ڈالے گئے جبکہ ماہرین کے مطابق ان انتخابات کے انعقاد پر سات بلین ڈالر سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے۔ بی جے پی نے 2014میں بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ نشستیں لے کر کامیابی حاصل کی تھی ۔ حالیہ انتخابات میں بھی گزشتہ انتخابات کے مقابلے تنہا ہی زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے دوتہائی سے زائد اکثریت حاصل کے بعد مودی سرکار کو آئین میں تبدیلی کا اختیا ر بھی حاصل ہوجائے گا ، جبکہ کانگریس جیسی جماعت خود کو بھارت کے تمام طبقات کی نمائندہ سمجھتی ہے۔

حیرت انگیز طور پر 2014 کی طرح 2019میں بھی ناکام رہی۔ کانگریس کی شکست کے اسباب میں سب سے اہم وجہ نریندر مودی کی باحیثیت گجرات کے وزیر اعلیٰ مقبولیت تھی ۔ کانگریس نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے تھے اس لئے بھارتی جنتا پارٹی نے اپنا فوکس عوامی مسائل پر رکھا تھا۔نریندر مودی اپنے ہندو انتہا پسندانہ خیالات کی وجہ سے بھارتی ہند و پرست عوام میں پہلے ہی بڑی مقبولیت حاصل کرچکے تھے ۔ خاص طور پر گجرات میں مسلم کش فسادات کے بعد نریندر مودی ہند انتہا پسندوں کے لئے ایک ماڈل بن چکے تھے۔حالیہ انتخابات میں کانگریس اتحادی جماعت نے دوبارہ اٹھنے کی کوشش کی ۔واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو ناکامی کا سامنا ہوا تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ عام انتخابات میں مودی سرکارآسانی سے کامیابی حاصل نہیں کرسکے گی۔ جب ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آنے لگے تھے تو کانگریس نے ان نتائج کو مسترد کردیا تھا۔ تاہم بھارت میں 17 ویں لو ک سبھا کے لیے ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں قائم حکمران اتحاد ‘نیشنل ڈیموکریٹک الائنس’ (این ڈی اے) کو دوبارہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ حکمران این ڈی اے کو 545 رکنی لوک سبھا میں ، کانگریس کی سربراہی میں قائم حزبِ اختلاف کے اتحاد ‘یونائیٹڈ پروگریسو الائنس’ (یو پی اے) اور دیگر جماعتوں پر واضح سبقت حاصل کی ہے۔بی جے پی تنہا ہی کانگریس پر آگے رہی۔علاقائی جماعتوں کی صورتِ حال یہ ہے کہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے، بہار میں جنتا دل یونائیٹڈ، مہاراشٹرا میں شیو سینا کو، آندھرا پردیش میں وائی ایس آر، تلنگانہ میں ٹی آر ایس، اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی، مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور اڑیسہ میں بیجو جنتا دل کو سبقت حاصل ہوئی۔

حالیہ انتخابات میں تاثر دیا جارہا تھا کہ عوام نریندر مودی کی جانب سے کئے جانے والے انتخابی وعدے پورے نہ کئے جانے پر بھارتی جنتا پارٹی اتحاد کو مسترد کردے گی اور کانگریس اتحاد کو موقع دے گی۔ لیکن نریندر مودی نے انتخابات سے قبل جس طرح ہند انتہا پسند سوچ کو پروان چڑھایا تھا ، اور خاص طور پاکستان دشمنی میں منفی پروپیگنڈوں کے ساتھ نام نہاد سرجیکل اسٹرئک سمیت بالا کوٹ واقعے کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا ۔ اس سے بھارتی عوام میں یہ سوچ پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے کہ بھارت کو پاکستان سے خطرہ ہے اور اس خطرے کو مودی کو دوبارہ لاکر دور کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی انتخابات میں کلیدی مسائل کے طور پر ملک میں کسانوں کی بڑی خود کشیوں کا معاملہ نہایت سنگین حیثیت اختیار قرار دیا گیا تھا ۔ کسانوں کی مالی مشکلات کو کمی کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ہی کانگریس کو 2014میں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔ بی جے پی کے دو اقتدار میں بھی کاشت کاری میں بحران کمی واقع نہیں ہوسکی ۔ کانگریس نے کسانوں کے لئے اپنے انتخابی منشور میں حکومت کی جانب سے کسانوں کو دیئے گئے ریلیف کو انتہائی ناکافی قرار دیا اور کسانوں کے لئے بڑے وعدے کئے تھے ۔ بنیادی طور پر بھارتی الیکشن میں سب سے اہم مدعا بڑھتی ہوئی بے روزگاری رہی ۔ 1300کروڑ کی بڑی آبادی میں بے روزگاری نے بی جے پی کو مقبولیت نہیں دی تھی کیونکہ بی جے پی نے بے روزگار نوجوانوں کے لئے 2014میں بڑے بڑے وعدے کئے تھے ، لیکن بی جے پی ملک میں بے روزگاری کو کم کرنے میں ناکام رہی۔ انڈیا میں اقتصادی بحران میں اضافے ، فصلوں کی پیداوار اورمہنگائی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ۔ بے روزگار وں کی بڑھتی تعداد اور کسانوں کے قرضوں میں بے تحاشا اضافہ ہوتا چلا گیا ۔ دنیا کی چھٹی بڑی معیشت کی مجموعی پیداوار میں نمایاں کمی رہی ۔ یہ شرح اس وقت سات فیصد کے قریب ہے اور گذشتہ سال ایک حکومتی رپورٹ لیک ہوئی جس کے مطابق بیروزگاری کی سطح 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔

نوٹوں کی تبدیلی اور جی ایس ٹی ٹیکس کی وجہ سے بھارتی عوام مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے ۔ تاہم مودی سرکار نے اپنا تمام زور ہندو انتہا پرستی کی سوچ کو بڑھانے پر دیا ۔ بھارت کو ہندو انتہا پرست مملکت کی نئی شناخت دی ۔ جس سے ملک بھر میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف منفی رجحانات اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوتا چلا گیا ۔ خاص طور مسلم اقلیت کے خلاف منظم طور پر مہم چلائی گئی ۔ گھر واپسی مہم ، بیٹی بچائو ، بیٹی لائو ، لو جہاد ، سب کا ساتھ سب کا وس نامی سمیت مسلمانوں کو دوبارہ ہندو بنائے جانے کی انتہا پسند مہمات کے ساتھ گائو رکھشا کے نا م پر پانچ برسوں میں ہندو قوم پرستی کو مرکزی دھارے میں شامل کردیا۔ بھارت میں انتخابات پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ اس لئے بھارتی انتہا پسندانہ سوچ کے تحت پاکستان کے ساتھ ہر معاملے میں غیر سنجیدگی اور غیر ذمے دارانہ سفارتی لائحہ عمل کو فروغ دیا گیا ۔ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے ، پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بہیمانہ سلوک سمیت ملک بدری ، فلمی صنعت میں پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ نہ کرنے سمیت معروف سنگیت کاروں کا جبراََ بائیکاٹ کرایا گیا ۔ بھارتی فنکاروں نے ہندو انتہا پرستی کے زیر اثر مودی سرکار کی انتخابی عمل میں حصہ لیا اور غیر جانبدار سمجھے جانے والے فنکاروں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ بھارتی فلموں میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہر اُس فلم کے خلاف پرتشدد کاروائیاں کیں جاتی جس میں پاکستانی فنکار کا معمولی سا بھی حصہ ہوتا ۔ یہاں تک کہ بھارتی چینلوں میں بھی پاکستانی فنکاروں پر جبری پابندی عاید کردی گئی ۔،یہاں تک کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار اور انتہا رسوخ رکھنے والے بھی ہندو انتہا پرستی سے خوف زدہ ہوگئے اور باقاعدہ حلف نامے دیئے کہ آئندہ پاکستان کے کسی فنکار کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنایا جا یا گا ۔پاکستان کے خلاف تجارتی پابندیوں کے تحت لائن آف کنٹرول سمیت واہگہ بارڈر پر دو طرفہ تجارت پر پابندی عاید کردی ۔ مودی سرکار کا یہ رویہ لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں کا موجب بنتا چلا گیا اور تمام اخلاقی اقدار کو پس پشت رکھتے ہوئے عام شہری آبادیوں پر گولے باری کرنا معمول بنا لیا گیا ۔ اور ریکارڈ خلاف وزریاں کیں گئیں۔

مودی سرکار نے عوام کی توجہ عام مسائل سے ہٹانے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کے تحت نیوز چینلز کو لالچ دے کر انتہا پسند نظریئے کو مزید گھمبیر بنایا اور بھارتی میڈیا شتر بے مہار کی طرح خود ساختہ جھوٹی رپورٹوں کے نام پر بھارتی عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے میں کامیاب رہا ۔ عوام میں ہندو قوم پرستی کی مہم کو مستحکم کرنے کے لئے ممبئی سمیت پارلیمنٹ ، پلوامہ حملے کے خود ساختہ منصوبے بنائے گئے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف مظالم میں خطرناک حد تک اضافہ کردیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر مسلمانوں کی آبادی کم کرنے کے لئے ہندو پنڈتوں کے بستیاں بنا کر انہیں آباد کئے جانے لگا ۔ مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پرستی اس خطرناک حد پہنچائی گئی کہ مقبوضہ کشمیر میں مندر میں نابالغ مسلم بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر کھل کر مسلم دشمنی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ متاثرہ خاندان کا کیس کوئی وکیل بھی ہند و انتہا پرستوں کے خوف کی وجہ سے لینے کو تیار نہیں تھا ۔ ان حالات میں ایک خاتون وکیل نے کیس لیا تو اس کے خلاف بدترین محاذ کھول دیا گیا یہاں تک متاثرہ خاندان کو علاقہ چھوڑنے میں مجبور کردیا گیا ۔

انتخابات سے قبل فروری میں انڈیا کے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ طور پر نیم فوجی دستے پر حملے میں 40 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد قومی سلامتی بھی ایک اہم نکتہ بناُیا گیا اور جنگی جنون کو بڑھانے میں بھارتی میڈیا نے جو شرمناک کردار ادا کیا اس کے نتیجے میں بالا کوٹ میں بھارتی جنگی طیاروں نے در اندازی کی اور دعویٰ کیا کہ بھارت نے دہشت گردی کے مبینہ کمیپ کو نشانہ بنا کر300 سے زائد ٹریننگ میں موجود مبینہ ” دہشت گردوں ” کو ہلاک کردیا ۔ لیکن پاکستان نے اس سازش کو بے نقاب کیا ، لیکن بی جے پی ایجنڈے کے مطابق بھارتی میڈیا کسی طور اپنے جھوٹ سے پیچھے ہٹنے سے تیار نہیں تھا یہاں تک عالمی ذرائع ابلاغ و سفارت کاروں نے ازخود اُس جگہ کا معائنہ کیا جہاں بھارتی بمباری سے درختوں کو نقصان پہنچا تھا اور ایک ” کوا ” ہلاک ہوا تھا ۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے سٹیلایٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بھی مودی سرکار کے جھوٹے ڈھول کا پول کھول دیا ۔ بالاآخر بھارتی وزیر خارجہ نے بھی تسلیم کرلیا کہ پاکستان کا موقف درست تھا بالاکوٹ میں کوئی مدرسہ نشانہ نہیں بنا اور نہ ہی وہاں کسی بھی انسان کو معمولی خراش بھی آئی ۔ بھارتی کے مذموم انتخابی جنگی مہم میں ایک مرتبہ پھر لائن آف کنڑول پر بھارتی مگ 21طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا اور کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرکے عالمی میڈیا کے سامنے پیش کردیا ۔ بھارت نے پھر جھوٹ کا راستہ اختیار کیا کہ پاکستان نے ایف 16طیاروں کا استعمال کیا۔ اور بھارت نے ایک F16طیارے کو مار گرایا ۔ لیکن یہاں بھی مودی سرکار سخت شرمندگی کا سامنا ہوا۔ ایف 16کی تعداد پوری ہونے کی تصدیق عالمی ذرائع بھی کی ۔ بھارت پاکستان کے خلاف کاروائی کا کوئی ثبوت نہیں دے سکا ۔ لیکن اس کا تمام فائدہ مودی سرکار کو پہنچا اور رافیل طیارے کی کرپشن کے باوجود ہندو شدت پسندی کی وجہ سے بھارتی ووٹر کو یہ تاثر دینے میں کامیاب رہے کہ بھارت کے تحفظ کے لئے انہیں عالمی قوتوں سے بڑے پیمانے پر جنگی ساز و سامان خریدنا ہوگا ۔ مودی جنگی ماحول بنانے میں کامیاب ہوچکے تھے اور دونوں ممالک جنگ کے دھانے پر جا پہنچے تھے۔

مودی سرکار کی دوبارہ کامیابی کے بعد خطے میں بھارت کے سیکولر دعویٰ کی موت ہوچکی ہے اور بھارت اب ہندو انتہا پسند مملکت کی شناخت کے ساتھ دیکھے جانے لگا ہے۔ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو مودی کی دوبارہ کامیابی کے بعد شدید تحفظات کا سامنا ہے ۔ مودی سرکار خطے میں جنگی جنون کی آڑ میں عالمی اسلحہ ساز قوتوں سے بڑے پیمانے پر جنگی ساز و سامان خریدے گا ۔ جس سے خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب مودی سرکار اب خود اپنی ہندو شدت پسند پالیسیوں کو واپس نہیں کرسکتے کیونکہ انہوں نے بھارتی عوام کو شدت پسندی میں مبتلا کرکے ہی دوبارہ کامیابی حاصل کی۔ اگر عوامی مسائل کے ماحول پر بھارتی عوام الیکشن میں ووٹ ڈالتے تو یقینی طور پر مودی سرکار کی جانب سے کئے جانے والے وعدے پورے نہ ہونے پر مودی سرکار کا صفایا ہوسکتا تھا ۔ لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایک مخصوص ماحول پیدا کرنے کے بعد مودی سرکار اب بھارت کو خطے میں پیدا ہونے والے چینلجوں کا مقابلہ کس طرح کرے گی ۔ یہ وہ سوال ہے جو بڑی شد ومد کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔اس وقت بھارت میں بے جے پی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار تو کیا جارہا ہے ۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کو واضح ہوتا چلے جائے گا کہ دراصل انہوں نے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کو انتہا پسند حکومت میں تبدیل کردیا ہے۔ مودی سرکار کے سامنے اس وقت کئی چیلنج ہیں۔

کیونکہ اقتصای طور بھارت کی صورتحال مشکلات کا شکار ہے ۔ امریکا ، افغانستان میں بھارت کے فوجیوں کو نہ بھیجنے کی وجہ سے مودی سرکار پر طعنہ زنی کرچکا ہے۔اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان سخت کشیدگی عروج پر ہے ۔ جنگ کی چاپ بڑھتے جا رہی ہے ۔ بھارت ، ایران کا اتحادی ہے اور اپنی پٹرولیم مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے ۔ امریکا کی جانب سے پہلے بھارت کو بھی ایران سے خام تیل کی خریداری پر استثنیٰ دیا گیا تھا۔ لیکن امریکا اس استثنیٰ کو ختم کرچکا ہے ۔ جس کے بعد ایران کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک سے رابطہ کرنا ہوگا ۔ جس کی وجہ سے بھارت کو خام تیل مہنگا پڑے گا اور اس کا براہ راست اثر بھارتی معیشت پر پڑے گا ۔ جس کے نتیجے میں بھارتی عوام کو مزید مالیاتی مشکلات کا سامنا ہوگا ۔ افغانستان میں بھارتی مداخلت کی وجہ سے امریکا کو افغان امن حل میں مشکلات درپیش ہیں کیونکہ کابل انتظامیہ وہ سب کچھ کرتی ہے جو مودی سرکار کہتی ہے ۔ اس پالیسی کی وجہ سے خطے میں امن کے قیام میں دشواریاں بڑھتی جا رہی ہیں ۔ خاص طور پر افغان طالبان اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات کے چھے دور مکمل ہونے کے بعد امریکی صدر کے معاون خصوصی زلمے خلیل زاد کے بھارتی دورے ، قابل توجہ ہیں۔ امریکا کی جانب سے” سب سے پہلے امریکا ”کے وژن کی وجہ سے غیر ملکی شہریوں کو روزگار کے مواقع کم کردیئے گئے ہیں ۔ صدر ٹرمپ اس حوالے سے بھارت کو بھی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو جانے والی امریکی برآمدات پر عائد ٹیکسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت، امریکہ کو اپنی منڈیوں تک مناسب اور برابری کی رسائی نہیں دے رہا۔ تاہم جہاں ایران پر امریکی پابندیوں سے بھارت کو اقتصادی نقصان ہوگا لیکن ، امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تنازعہ سے بھارت کے درآمد کنندگان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ چین تجارتی تنازعہ سے جن چند ملکوں کو فائدہ پہنچے گا ان میں بھارت بھی شامل ہے۔فیڈریشن آف ایکسپورٹ آرگنائزیشنز کے سربراہ، اجے سہائے کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تنازعہ سے بھارت کے درآمد کنندگان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔اجے سہائے کہتے ہیں کہ بھارت کی مجموعی درآمد میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکہ کو درآمدت میں 13 فیصد اور چین سے درآمد میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اجے کے مطابق، گزشتہ ہفتے امریکہ اور چین کے درمیان کوئی معاہدہ طے نہ پانے کے بعد، بھارت کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں فائدہ حاصل ہو گا۔

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں مودی سرکار کی ناکامی کا سب سے اہم ایشو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ رہا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی انتخابات کو رد کرکے عالمی برداری میں واضح پیغام دیا کہ کشمیری عوام ،بھارت کی جبر تسلط کو قبول نہیں کرتی بلکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اپنے حق خود اردایت چاہتی ہے۔ مودی سرکار کو اپنے اگلے دور میں مقبوضہ کشمیر میں مزید دشواریوں کا سامنا رہے گا اور حریت پسندوں کی جانب سے آزادی کی تحریک کو ختم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہونگی ، بلکہ حریت پسند مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لئے اپنے تحریکوں میں مزید پرجوش ہوجائیں گے اور مودی سرکار کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مودی سرکار کو پاکستان سے مذاکرات کے لئے یقینی طور پر بیٹھنا ہوگا ۔ پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات پر بھارت کی نئی حکومت سے بھی مذاکرات کا خواہاں ہے ۔ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات میں پاکستان نے ایک بار اپنے اس عزم کو دوہرایا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھاتا ہے تو پاکستان دو قد م بڑھائے گا۔اگر بھارت ، پاکستان کے ساتھ اپنی پالیسیوں میں تبدیل نہیں کرتا تو اس کے نتائج پورے خطے میں خطرناک ہونگے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے تو بھارتی الیکشن کے دوران ہی نریندر مودی کی جیت کو پاکستان کے لئے مفید قرار دیا تھا کہ اگر مودی سرکار کامیاب ہوتی ہے تو یہ پاکستان کے لئے بہتر ہوگا ۔ تاہم پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات کا جواب مودی سرکار کس طرح دیں گے ۔ یہ آنے والا وقت بتائے گا۔عمومی طور پر سمجھا جارہا ہے کہ مودی سرکار کا رویہ پاکستان کے خلاف رویہ مصلحانہ ہونے کے بجائے مزید جارحانہ ہونے کا امکان و تحفظات سامنے آنے کا امکان موجود ہے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
elections government India narendra modi Prime Minister Qadir Khan Yousafzai انتخابات بھارت حکومت نریندر مودی وزیر اعظم
Sexual Abuse
Previous Post وہ جنسی در ندہ کیوں بنا
Next Post یورپی پارلیمانی الیکشن: جرمنی سمیت اکیس ممالک میں ووٹنگ
European Parliamentary Election - Voting

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close