
بحرین (جیوڈیسک) بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ تصادم میں آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا۔ بحرین کے دارلحکومت منامہ میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران احتجاج میں شامل نوجوان شخص کی ہلاکت کے بعد مشتعل مظاہرین نے احتجاج میں پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھرا کیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم حکومت کی ناقص پالیسیوں اور فرقہ واریت کے باعث مظاہروں میں کمی واقع نہیں ہوئی۔
