
سکھر (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائی درست نہیں، حکومت باز نہ آئی تو اپنا راستہ اختیار کریں گے، حکومت کو چار حلقوں کو کلیئر کر دینا چاہئے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت باز نہ آئی تو اپنا راستہ اختیار کریں گے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی الائنس کے مخالف نہیں ، حکومت چار حلقوں کو کلیئر کر دے ورنہ تحریک شدت اختیار کر جائے گی۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سندھ، پنجاب سے ڈیڑھ گنا زیادہ بجلی کا بل ادا کرتا ہے ، حکومت ڈیلی ویجرز کو ہٹا کر ان کی ماؤں کی بد دعائیں نہ لے۔
