
کراچی(جیوڈیسک) حکومت نے شوگر ملوں سے 7 لاکھ ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے ذرائع کے مطابق حال ہی میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا تھا۔
جس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شوگر ملز سے 7لاکھ ٹن چینی خریدی جائیگی جس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق ٹی سی پی کے پاس اس وقت ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کے ذخائر ہیں موجود ہیں۔ دوسری طرف پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملز کے پاس اس وقت 10 لاکھ ٹن سے زائد چینی کے ذخائر موجود ہیں۔
