
اسلام آباد(جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے حکومتی اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
