Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حکومت کے 30 دِن

September 20, 2018 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

نواز لیگ کے احسن اقبال نے تحریکِ انصاف کی کارکرردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ30 حکومتی دنوں میں 30 لطیفے ہوئے ہیں۔ جواباََ تحریکِ انصاف کے عثمان ڈار نے کہا کہ ابھی 30 دِن پورے کہاں ہوئے، صرف 29 دِن ہوئے ہیں۔ ہم نے جب حکومتی کارکردگی پر ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ 30 لطیفوں والی بات بالکل غلط ہے۔ اگر حکومتی کارکردگی کو مدِنظر رکھا جائے تو فی دِن اوسطاََ کم از کم تین لطیفے تو ضرور بنتے ہیں۔ اِس حساب سے ”لطیفوں” کی تعداد 90 بنتی ہے ، 30 نہیں۔ ابھی کپتان صاحب کے 100 دنوں میں سے 70 دن باقی ہیں، اُمیدِ واثق ہے کہ یہ مدت پوری ہونے پر لطائف کی ایک کتاب تو مرتب ہو ہی جائے گی۔ یہ بھی یقین کہ یہ کتاب ”بیسٹ سَیلر” ہوگی کیونکہ سونامیے اپنی حکومت کی کارکردگی سے محظوظ ہونے کے لیے اِسے دھڑا دھڑ خریدیں گے۔ ابھی تو ابتدائے عشق ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ حقیقت یہی کہ تحریکِِ انصاف ابھی حکومت کرنے کے لیے تیار ہی نہیں تھی۔ نیا پاکستان بنانے اور تبدیلی کے دعوے تو بہت تھے لیکن کڑوا سچ یہی کہ

اُن کو بھی اپنی دشت نوردی کا زعم ہے
وہ لوگ جن کے پاؤں کو تنکا نہیں چھوا

وزیرِاعظم عمران خاں کرکٹ کے میدانوں کے شہسوار ضرور لیکن اُنہیں حکومت کا تجربہ ہر گز نہیں۔ اللہ تعالےٰ نے اُنہیں 2013ء کے انتخابات کے بعد ایک موقع دیا، خیبر پختونخوا کی حکومت اُن کے حصے میں آئی۔ اگر وہ چاہتے تو خیبرپختونخو میں بیٹھ کر بہت کچھ سیکھ سکتے تھے لیکن اُنہوں نے یہ موقع دھرنوں اور احتجاجی تحریکوں کی نظر کر دیا۔ ڈھلتی عمر سے خوفزدہ کپتان اِسی طریقے سے مسندِ اقتدار تک پہنچنا چاہتے تھے لیکن وہ بری طرح ناکام ہوئے کیونکہ امپائر ابھی انگلی اُٹھانے کو تیار نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اُنہیں جب حقِ حکمرانی عنایت ہوا تو وہ بوکھلاہٹوں کا شکار ہو گئے اور نت نئے لطیفے سامنے آنے لگے۔

پتہ نہیں معاشیات کے کس ارسطو نے اُنہیں مشورہ دیا کہ سب سے پہلے وہ وزیرِاعظم ہاؤس کی گاڑیاں اور بھینسیں نیلام کریں۔ کہا گیا کہ ”ایک پنتھ، دو کاج” کے مصداق پیسہ بھی اکٹھا ہو جائے گا اور قوم سادگی پر واہ ، واہ بھی کر اُٹھے گی۔ ٹوٹی پھوٹی کچھ گاڑیاں تو فروخت ہو گئیںلیکن بی ایم ڈبلیو، بُلٹ پروف اوربم پروف گاڑیوں کی طرف کسی نے آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھا۔ شاید صاحبِ ثروت لوگ خوفزدہ ہو گئے ہوں کہ اگر یہ گاڑیاں خرید لیں تو ”بابارحمت” عدل کی تلوار سونت کر اُن کے پیچھے پڑ جائے گا کہ ”دَس اے پیسے کِتھوں آئے”؟۔ سندھ کے وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ اُن کے پاس بھی ایسی تین ،چار گاڑیاں ہیں ،اگر کوئی خریدنا چاہے تو بسم اللہ۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اب حکومت بھینسیں بیچنے جا رہی ہے حالانکہ اُن کا دودھ بیچنے میںزیادہ فائدہ ہے کیونکہ دودھ کی فروخت سے چار پانچ سالوں میں بھینسوں کی قیمت بھی نکل آئے گی اور بھینسیں بھی بچ رہیں گی۔

ہمارے خیال میں سید مراد علی شاہ نے بھی احسن اقبال کی طرح غلط حساب لگایا ہے۔ اگر حکومت دودھ کی فروخت پر آمادہ ہو جائے تو پھر اگلے پانچ سالوں میں وزیرِاعظم ہاؤس میں بھینسیں ہی بھینسیں نظر آئیں گی کیونکہ بھینسیں ”کم بچے ، خوشحال گھرانہ ” کی قائل نہیں ہوتیں۔ مرادعلی شاہ نے یہ کہہ کر حکومت کو ڈرانے کی کوشش کی ہے کہ اگر بھینسیں کم قیمت پر فروخت کی گئیں تو نیب لَٹھ لے کر اُن کے پیچھے پڑ جائے گی، اِس لیے بہتر ہے کہ حکومت دودھ ہی فروخت کرے۔ ہم بھی اِسی سلسلے میں حکمرانوں کو ڈرتے ڈرتے ایک مشورہ دینا چاہتے ہیں، ”گَر قبول اُفتد، زہے عز وشرف”۔ ہمارا مشورہ ہے کہ حکومت وزیرِاعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی بجائے ”ڈیری فارم” کھول لے کیونکہ اور کچھ نہیں تو عوام کو کم از کم خالص دودھ تو مل سکے گا۔ اگر یہی تجربہ چاروں گورنر ہاؤسز میں بھی کیا جائے تو وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت رہے گی نہ کشکولِ گدائی اُٹھانے کی۔

ایک لطیفہ بلکہ ”ہَتھ” ہم پنجابیوں کے ساتھ یہ ہوا کہ ہم پر عثمان بزدار کو مسلط کر دیا گیا۔ یہ صاحب لیّہ سے تشریف لائے ہیں۔ اُنہوں نے وزارتِ اعلیٰ کا حلف اُٹھاتے ہی سب سے پہلا کام یہ کیا کہ اپنے خاندان کو حکومتی جہاز پر بٹھایا اور سیر کو نکل گئے۔ جہاز سے اُترے تو ہیلی کاپٹرمیںجا بیٹھے۔ ہیلی کاپٹر میں میاںچنوں کی سیر کرتے، اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے ملتے پاکپتن جا پہنچے۔ پاکپتن میں وزیرِاعلیٰ کے راستے کی تمام سڑکیں اور دکانیں بند کر دی گئیںجس پر عوام نے شدید احتجاج کیا۔ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا قصّہ تو سبھی کو یاد ہو گا جس پر ”بابا رحمت” کو اَزخود نوٹس لینا پڑا۔چیف جسٹس صاحب نے آئی جی پنجاب سے سوال کیا کہ اُس کے ماتحت آرپی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن وزیرِاعلیٰ ہاؤس کیوں گئے؟۔ آئی جی صاحب نے جواب دیا کہ وہ اُن کی اجازت کے بغیر وزیرِاعلیٰ کے براہِ راست حکم پر وہاں گئے۔ جس پر عثمان بزدار کو فوری طور پر سپریم کورٹ حاضر ہونے کا حکم دیا گیا۔ وہاںپہنچنے پر چیف جسٹس صاحب نے فرمایا کہ اگر وزیرِاعلیٰ کو آئین وقانون کا پتہ نہیں تو اُن کے ساتھ ایک وکیل کی ڈیوٹی لگا دیتے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ صاحب کی معافی مانگنے کے بعدسپریم کورٹ سے جان چھوٹی تو صحافیوں نے گھیر لیا،جہاں وہ آئیں، بائیں، شائیں ہی کرتے رہے۔ ایک وکیل اپنے مُنہ پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں صحافیوں کے سوالوں کے جواب بتانے کی کوشش کرتا رہا لیکن بے سود کیونکہ بزدار صاحب کے تو ہاتھوں کے طوطے اُڑے ہوئے تھے۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے ایسا وزیرِاعلیٰ بنانے میں کپتان صاحب کی کیا حکمت پوشیدہ تھی، یہ وہی جانیں۔

لطیفے تو اور بھی کئی لیکن کالم کا دامن تنگ البتہ یہ طے کہ حکمران جماعت اپنے دعووں سے یکسر اُلٹ نظر آرہی ہے۔ عوامی خدمت اور غریبوں کی مدد کی دعویدار حکومت کے سارے دعوے اُس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب منی بجٹ پیش ہوا۔ کہا تو یہ جا رہا تھا کہ پہلے سو دنوں میں ہی عوام کے دِن بدل جائیں گے اور اُنہیں مراعات سے مالامال کر دیا جائے گا۔ وزیرِخزانہ اسد عمر تو انتخابات سے پہلے اپنی گفتگو میں لمبی لمبی چھوڑتے رہتے تھے لیکن جو منی بجٹ اُنہوں نے پیش کیا، اُس کا ”سیاپا” تو گھر گھر اور دَر دَر ۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران لمبے چوڑے دعوے، دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے وعدے کرنے والے اسد عمر نے بجٹ میں مہنگائی کا ایسا بم گرایا کہ عوام کی چیخیں نکل گئیں۔ آنے والے دنوں میں قوم کو ناقابلِ یقین مہنگائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ یہ تو حکومتی تیس دنوں کی کارکردگی ہے، پتہ نہیں سو دنوں میں کیا ہوگا اور بات کہاں سے کہاں تک جا پہنچے گی۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
ahsan iqbal government Performance Prof Riffat Mazhar tehreek e insaf احسن اقبال تحریک انصاف حکومت
Imam Hussein
Previous Post شہید اعظم
Next Post تاریخ اسلام میں ایک باکمال چراغ امام حسین
Imam Hussain

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close